I am Hurramzai

I am Hurramzai (آئی ایم حرمزئی )
ہمارے پیج کو فالو کرکے حرمزئی کی خوبصورتی کو لمحہ لمحہ دیکھئے

جینے کے ان کے ساتھ  بہانے چلے گئےاٹھ کر گئے وہ یوں کہ زمانے چلے گئےMateen Yar Sarbaz 🙏🥹💔
31/05/2026

جینے کے ان کے ساتھ بہانے چلے گئے
اٹھ کر گئے وہ یوں کہ زمانے چلے گئے
Mateen Yar Sarbaz 🙏🥹💔




سید حاجی اسد آغا مدظلہ کو خراجِ تحسینایسے اصحابِ عزیمت جو دولت کی پروا کیے بغیر خدمتِ خلق کو شعار بناتے ہیں، قوم کا فخر ...
26/07/2025

سید حاجی اسد آغا مدظلہ کو خراجِ تحسین

ایسے اصحابِ عزیمت جو دولت کی پروا کیے بغیر خدمتِ خلق کو شعار بناتے ہیں، قوم کا فخر ہوتے ہیں۔ حالیہ ایام میں حرمزئی کے سید قدرت اللہ سعودی عرب میں ایک حادثے میں شھید ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سید حاجی اسد آغا نے فوری طور پر مرحوم کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر کے تدفین کے جملہ انتظامات کی ذمہ داری سنبھالی۔

آج میت بذریعہ طیارہ پاکستان منتقل کی جا رہی ہے، کل کراچی پہنچ کر آبائی وطن روانہ ہوگی۔ اس پورے مرحلے میں اسد آغا نے جو خلوص، تندہی اور اخلاص کا مظاہرہ کیا، وہ بے حد لائقِ تحسین ہے۔

اللہ تعالیٰ اُنہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

i am Hurramzai

کل بروز جمعہ، مالی باغ کوئٹہ کے تاریخی صادق شہید گراؤنڈ میں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کے ذیر اہتمام ایک شاند...
24/07/2025

کل بروز جمعہ، مالی باغ کوئٹہ کے تاریخی صادق شہید گراؤنڈ میں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ کے ذیر اہتمام ایک شاندار اور سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل معرکہ سجے گا، جس میں افغان یونائیٹڈ کوئٹہ کا سامنا دوستین آتش ٹانک سے ہوگا۔

باعثِ افتخار امر یہ ہے کہ کلی حرمزئی کے درخشندہ سپوت، اور ، افغان یونائیٹڈ کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے۔ ان دونوں نوجوانوں نے سابقہ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت و صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، اور کل کے میچ میں بھی وہی جوش و جذبہ لے کر میدان میں اُتریں گے، اِن شاء اللہ۔

تمام اہلِ علاقہ، شائقینِ کھیل اور چاہنے والوں سے پُرزور اپیل ہے کہ اپنے نوجوانوں کا حوصلہ بلند کرنے اور ان کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ٹھیک 4:30 بجے گراؤنڈ میں تشریف لائیں۔

I am Hurramzai 🪶

بصد احترام و مسرت،  کلی حرمزئی، محلہ سیف اللہ خیل کے فرزندِ رشید، خادمِ انسانیت ڈاکٹر سید ہدایت اللہ آغا صاحب کو فاطمہ ج...
09/07/2025

بصد احترام و مسرت، کلی حرمزئی، محلہ سیف اللہ خیل کے فرزندِ رشید، خادمِ انسانیت ڈاکٹر سید ہدایت اللہ آغا صاحب کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں بطور سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف آپ کی علمی قابلیت و خدمتِ خلق کا اعتراف ہے بلکہ تمام حرمزئی باشندوں کے لیے باعثِ افتخار ہے۔
دعا ہے کہ ربِ کریم آپ کو مزید بلندیوں سے نوازے اور آپ کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

I am Hurramzai 🪶

اگر فُٹبال کی ترقی، انتظامی انضباط ✊اور موروثی جمود سے نجات مطلوب 🪶ہوتو جمیل آغا کی سربراہی🦅 بہترین انتخاب ہے🗳️ہمارے واٹ...
09/07/2025

اگر فُٹبال کی ترقی، انتظامی انضباط ✊
اور موروثی جمود سے نجات مطلوب 🪶
ہوتو جمیل آغا کی سربراہی🦅
بہترین انتخاب ہے🗳️

ہمارے واٹسپ چینل کو فالو کریں شکریہ 👇
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6BuUg5K3zdOxR9uN2A

گورنمنٹ ھائی اسکول حرمزئی کے سالانہ  #نتائج 2024 کے مہمان خاص سیدحاجی  #عبدالبصیرآغا.میونسپل کمیٹی چیرمین  #سیدحیدرشاہ ص...
14/12/2024

گورنمنٹ ھائی اسکول حرمزئی کے سالانہ #نتائج 2024 کے مہمان خاص سیدحاجی #عبدالبصیرآغا.میونسپل کمیٹی چیرمین #سیدحیدرشاہ صاحب.انٹر کالج حرمزئی کے پرنسپل #سیدنجم الدین صاحب .گورنمنٹ ھائی اسکول کے ھیڈماسٹر #سیدعبدالبصیر صاحب مہمانو اور بچوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں.

نہ بجلی ، نہ پانی ، نہ گیس ، نہ سگنل!حالانکہ حرمزئی کے بیشتر افراد ان محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں پھر قصوروار کون...
30/11/2024

نہ بجلی ، نہ پانی ، نہ گیس ، نہ سگنل!

حالانکہ حرمزئی کے بیشتر افراد ان محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں پھر قصوروار کون ؟

میرا ذاتی رایہ کمینٹ سیشن میں دیکھ لیجئے آپ بھی اپنی رائے سے ہمیں اگاہ کیجئے شکریہ!

آپ مکھیوں کو قائل نہیں کر سکتے کہ پھول کچرے سے زیادہ خوبصورت ہیں۔I am Hurramzai 🥀
19/09/2024

آپ مکھیوں کو قائل نہیں کر سکتے کہ پھول کچرے سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
I am Hurramzai 🥀

بلآخر یہ در بھی کھل گیا 🥀ایک چھوٹا سا گراؤنڈ او کھلاڑیوں کے لیے بہترین پریکٹس سٹور شھید سید نذیر احمد آغا فٹسال گراؤنڈ ج...
02/06/2024

بلآخر یہ در بھی کھل گیا 🥀
ایک چھوٹا سا گراؤنڈ او کھلاڑیوں کے لیے بہترین پریکٹس سٹور شھید سید نذیر احمد آغا فٹسال گراؤنڈ جو کئی سالوں سے بند پڑا تھا آج کلی حرمزئ کے معروف شخصیت سید ضیاء الدین آغا المعروف مشر آغا جان کے ہاتھو کھل گیا اور ساتھ ساتھ انہوں نے نائٹ شفٹ کے لیے لائٹنگ اور جنریٹر کا خرچہ بھی اپنے زمہ لیا ایک بہترین کاوش ہیں ہم پیج کی توسط سے سید جمیل آغا چیرمین حیدر شاہ اغا اور سید ضیاء الدین آغا کے انتہائی مشکور اور ممنون ہیں جن کے کوششوں سے یہ گراؤنڈ فعال ہوا ۔
اور ہم دعا گو ہیں اس شخصیت کے لیے جو اس دنیا میں نہیں رہے شھید حاجی نذیر احمد آغا جنہوں نے یہ زمین گراؤنڈ کے لیے وقف کی خدا تعالیٰ غریقِ رحمت فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

یا اللہ جو جوڑے بے اولاد ہیں!🥀ان کو نیک اور صالح اولاد عطاء فرماء آمین 🤲
22/05/2024

یا اللہ جو جوڑے بے اولاد ہیں!🥀
ان کو نیک اور صالح اولاد عطاء فرماء آمین 🤲

Address

Hurramzai
Quetta

Telephone

+923436896271

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am Hurramzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share