R S

R S Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from R S, Quetta.

26/01/2026

از بے گیسی دہ خانہ از یخی آدم بومرہ ازو کدہ بہتر استہ پیش گیس کمپنی موت بایہ بلے مہ و ئی باعث فخر استہ برائیں مہ۔
تاکہ گیس پریشر بحال نہ شودہ درنہ جاری استہ ۔
سینٹرل کمیٹی ممبر نیشنل پارٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ۔

26/01/2026

نیشنل پارٹی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون کے دوستوں کا گیس کمپنی کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال شروع ہونے والا ہے نااہل گیس کمپنی انتظامیہ مردہ باد عوام زندہ باد

22/01/2026
20/01/2026

*مری آباد کے 16 سالہ ہزارہ نوجوان کو حادثے کے بعد فوری امداد کی اپیل*

کوئٹہ: مری آباد سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے 16 سالہ نوجوان کا دو ماہ قبل حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے بائیں بازو کا کہنی کا جوڑ (elbow joint) شدید متاثر ہوا۔ نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے پر فوری طور پر آپریشن کیا گیا، جس میں جوڑ کو درست کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا پیچ (screw) لگایا گیا۔اب جبکہ سرجری کو دو ماہ گزر چکے ہیں، نوجوان کے ہاتھ کو گردن کی پٹی سے آزاد کر دیا گیا ہے اور انہیں ایک ماہ کی مکمل فزیوتھراپی اور دیگر میڈیکل چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔ تاہم مالی حالات انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں اور مزید علاج کے اخراجات اٹھانا ممکن نہیں۔تمام مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور دردِ دل رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ اس نوجوان کے علاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ صحتیاب ہوکر دوبارہ نارمل زندگی گزار سکے۔مدد کے خواہشمند افراد نیچے دیے گئے نمبر پر براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں:
0346-2401749اللہ کی راہ میں دی جانے والی مدد نہ صرف مصیبت زدہ خاندان کے لیے سہارا بنے گی بلکہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

کوہیٹہ سے کراچی کی طرف جاتے ھوے وڈھ کے مقام پر ٹوڈی گاڑی کی مسافر بس کے سات ایکسیڈنڈٹ ھوا ہیں ڈراہیور اور تمام مسافر جاب...
19/01/2026

کوہیٹہ سے کراچی کی طرف جاتے ھوے وڈھ کے مقام پر ٹوڈی گاڑی کی مسافر بس کے سات ایکسیڈنڈٹ ھوا ہیں ڈراہیور اور تمام مسافر جابحق ھو چکے ہے تعلق ھزارہ قوم سے ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مصروف علاقے شہرِ نو میں شدید دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئ...
19/01/2026

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مصروف علاقے شہرِ نو میں شدید دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ شہرِ نو کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، جو جلد از جلد تحقیقات کے تحت ہے، اور اس کی نوعیت اور اسباب کی جانچ جاری ہے۔ افغان پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بھی دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے۔

شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں، سفارتی عملے اور اہم دفاتر کی موجودگی کے باعث کابل کا نسبتاً محفوظ حصہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس واقعے نے تشویش کا باعث پیدا کر دیا ہے۔

موسم// اپڈیٹس//وائس آف بلوچستان//آئندہ 1 ہفتے کے دوران بلوچستان میں 2 مغربی سلسلے داخل ہو گےپہلا سلسلہ بروز بدھ بلوچستان...
18/01/2026

موسم// اپڈیٹس//وائس آف بلوچستان//

آئندہ 1 ہفتے کے دوران بلوچستان میں 2 مغربی سلسلے داخل ہو گے
پہلا سلسلہ بروز بدھ بلوچستان میں داخل ہوگا
بدھ کی رات سے اس میں مزید شدت آئے گی۔
بدھ کی رات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران شدید سردی کی لہر بلوچستان میں انٹری مارے گا جس سے کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 11 تک جاسکتاہے

اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ زیارت مسلم باغ خانوزئی پشین مستونگ قلات سوراب میں برفباری کے ساتھ تیز ہوئیں چلنے کا امکان ہے۔
جمعرات سے ہفتے کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔
دوسرا سلسلہ اتوار کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے تقریباً بلوچستان کے تمام علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے
اور شمالی، علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ شہر اور گردونواح میں کم از کم 6 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔
جمعے کے روز تمام شمالی علاقوں میں دن کے وقت بھی درجہ حرارت منفی میں رہے گا کمزور لوگ باہر نہ نکلے۔
کراچی میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کے اچھے امکانات موجود ہے۔

گُل پلازہ کی آگ نے صرف ایک عمارت کو نہیں جلایا بلکہ اس نے حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں ، کاغذی قوانین اور بے حس نظام کو ننگا ...
18/01/2026

گُل پلازہ کی آگ نے صرف ایک عمارت کو نہیں جلایا بلکہ اس نے حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں ، کاغذی قوانین اور بے حس نظام کو ننگا کر دیا یہ حادثہ نہیں قتل ہے ایسا قتل جس میں مجرم وہ ادارے ہیں جو ہر سانحے کے بعد کمیٹیاں بنا کر سو جاتے ہیں اور وہ حکومت جو فائلوں میں دبی جانوں پر سیاست کرتی ہے جن ہاتھوں نے حفاظتی اقدامات پر دستخط کرنے تھے وہی ہاتھ آج تعزیتی بیانات لکھ رہے ہیں اور جن آنکھوں کو نگرانی کرنی تھی وہ آج بھی بند ہیں۔
سوال یہ نہیں کہ آگ کیسے لگی سوال یہ ہے کہ فائر سیفٹی کہاں تھی؟ ایمرجنسی راستے کیوں بند تھے؟ اجازت نامے کس نے دیے اور کس قیمت پر؟ گُل پلازہ کے شعلے دراصل اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے چائیں تھے کیونکہ وہاں بیٹھے لوگ اگر جاگے ہوتے تو مزدور، ملازم اور غریب یوں زندہ جلنے کے لیے نہ چھوڑے جاتے۔
یہ وقت آنسوؤں کا نہیں حساب کا ہے۔ اگر اس سانحے کے بعد بھی ذمہ داروں کو نشانِ عبرت نہ بنایا گیا تو ہر آنے والی آگ کا دھواں حکومت کے گریبان تک جائے گا اور تاریخ گواہی دے گی کہ یہ نظام لوگوں کو بچانے میں نہیں ، صرف دفن کرنے میں ماہر تھا !
سمیر اعظم

۔گزشتہ شب تھانہ بروری کی حدود میں ہزارہ ٹاؤن میں  پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ...
18/01/2026

۔گزشتہ شب تھانہ بروری کی حدود میں ہزارہ ٹاؤن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ افراد میں ایک شخص کا نام نور علی جبکہ چوری میں ملوث دوسرے ملزم کا نام علی شاہ ہے۔
ابتدائی تفتیش اور دستیاب شواہد کے مطابق یہ دونوں ملزمان کافی عرصے سے خواتین اور لڑکیوں کے موبائل فون چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد موبائل فون برآمد کیے گئے جو ان کے جرائم کا باقاعدہ ثبوت ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ بروری نصیب اللہ ناصر صاحب نے بروقت، مؤثر اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج (ایف آئی آر) کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جب سے نصیب اللہ ناصر صاحب نے اس تھانے کا چارج سنبھالا ہے، علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل اور کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ ان کی انتھک محنت اور فرض شناسی کے باعث عوام الناس میں احساسِ تحفظ پیدا ہوا ہے اور خوف و دہشت کی فضا میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ہم اہلِ علاقہ کی جانب سے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر صاحب اور ان کی پولیس ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

16/01/2026

سریاب روڈ پر ایک نوجوان کو گاڑی مارا گاڑی والا فرار لاش پڑا روڈ پر علاقہ۔مکین عینی شاہد کا کہنا تھا اس بچے کو وٹز کار نے ٹکر مارا ہے
زیادہ۔سے زیادہ شئیر کرو اس پاوں۔نظر ارہا شوز سے پنچان ہوسکتا

15/01/2026

صحنه های جالب سریال هوا همراه آهنگ (یاری نوبند)










15/01/2026

نیشنل پارٹی کے رہنما مہدی فولادی ہزارہ کا گیس کمپنی کیخلاف دھرنے میں انٹرویو علاقہ فارم 47 نام نہاد نمائیندہ پر شدید تنقید






Address

Quetta
4030

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Telephone

+923360020745

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when R S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to R S:

Share