Mazloom Awami Tehreek pakistan

Mazloom Awami Tehreek pakistan Chif Of Achakzai

بریال صرف مندوخیل قوم کا بچہ نہیں، بلکہ پورے پشتون قوم کا بچہ ہے۔ اور اس کے اغوا میں ملوث مجرمان صرف مندوخیل قوم کے مجرم...
26/08/2026

بریال صرف مندوخیل قوم کا بچہ نہیں، بلکہ پورے پشتون قوم کا بچہ ہے۔ اور اس کے اغوا میں ملوث مجرمان صرف مندوخیل قوم کے مجرم نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں

12 ربیع الاول — جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺتمام اہلِ اسلام کو 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہر...
25/08/2026

12 ربیع الاول — جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ

تمام اہلِ اسلام کو 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آئیں! نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبت، سیرت اور تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 💚✨

چئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان
حاجی صادق خان اچکزائی

سرانان میں بے گناہ مزدوروں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ، ظالمانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے — مظلوم عوامی تحریککوئٹہ (پ ر) مظ...
24/08/2026

سرانان میں بے گناہ مزدوروں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ، ظالمانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے — مظلوم عوامی تحریک

کوئٹہ (پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے سرانان میں بے گناہ اور محنت کش مزدوروں کو ناحق اور بے دردی سے شہید کیے جانے کے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا، بزدلانہ اور انتہائی ظالمانہ عمل قرار دیا ہے۔

صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں اور خاندانوں کے لیے رزقِ حلال کمانے والے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے سفاک واقعات نہ صرف امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ معاشرے میں خوف، بے چینی اور نفرت پھیلانے کی مذموم کوشش بھی ہیں۔

مظلوم عوامی تحریک نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے، جبکہ شہداء کے لواحقین کو فوری اور مؤثر مالی امداد اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ مظلوم عوامی تحریک ہر قسم کی دہشت گردی، ظلم اور بے گناہ انسانوں کے قتل کے خلاف اپنی واضح اور دوٹوک آواز بلند کرتی رہے گی اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مظلوم عوامی تحریک پاکستان شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتی ہے۔

چمن /میں بلال جم کلب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح مظلوم اولسی تحریک کے صدر محمد قسیم مشال اور مشر ح...
23/08/2026

چمن /میں بلال جم کلب کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح مظلوم اولسی تحریک کے صدر محمد قسیم مشال اور مشر حاجی صادق خان کے بھائی نورخان نے مشترکہ طور پر کیا۔ تقریب میں نوجوانوں اور علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ بلال جم کلب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر صبور بگٹی اور ڈاکٹر ارسلان داوی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مظلوم عوامی تحریک میں شامل۔۔۔مظلوم عوامی تحریک ہی پاکستان کے ...
23/08/2026

ڈاکٹر صبور بگٹی اور ڈاکٹر ارسلان داوی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مظلوم عوامی تحریک میں شامل۔۔۔

مظلوم عوامی تحریک ہی پاکستان کے نوجوانوں کی آخری امید ہے، اسلم خان اچکزئی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

کوئٹہ: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار اور عظیم الشان شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر صبور بگٹی اور ڈاکٹر ارسلان داوی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مظلوم عوامی تحریک پاکستان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

تقریب میں مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران سمیت کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک آج پاکستان کے نوجوانوں اور محروم طبقات کی آخری امید بن چکی ہے۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سیاسی اور عوامی جدوجہد کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی کی مدبرانہ اور عوام دوست قیادت میں پارٹی ملک بھر کے مظلوم، محروم اور پسے ہوئے عوام کے لیے امید کی ایک روشن کرن بن کر ابھر رہی ہے۔ پارٹی کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت، حقوق کا تحفظ اور ایک منصفانہ معاشرے کا قیام ہے۔

اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں محمد عرفان خلجی، محمد خلجی، امین اللہ درانی، حاجی سیلاب خان اچکزئی، آغاجان ہمدرد، گل ظہیر خلجی، اسلم زرکون، ڈاکٹر صبور بگٹی، ڈاکٹر ارسلان داوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کے منشور، نوجوانوں کے کردار اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کا مظلوم عوامی تحریک پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب حقیقی اور اصولی سیاسی قیادت کی تلاش میں ہیں، اور مظلوم عوامی تحریک عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہر طبقے کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر مظلوم عوامی تحریک کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی کے مفلر پہنا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مظلوم عوامی تحریک عوامی حقوق، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد مزید بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

---مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما *حاجی سیلاب خان ادوزئی* نے مرحوم *حاجی جلات خان ادوزئی* کی فاتحہ خوانی میں ش...
23/08/2026

---

مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما *حاجی سیلاب خان ادوزئی* نے مرحوم *حاجی جلات خان ادوزئی* کی فاتحہ خوانی میں شرکت کر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اسلام آباد: مظلوم عوامی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے پنجاب سے پارٹی کے دیرینہ اور مخلص ساتھی نامزد امیدوار ضم...
22/08/2026

اسلام آباد: مظلوم عوامی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے پنجاب سے پارٹی کے دیرینہ اور مخلص ساتھی نامزد امیدوار ضمنی الیکشن حلقہ این اے 168 بہاولپور کے لیے شکیل احمد قریشی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک پنجاب کے صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔ حاجی صادق خان اچکزئی نے شکیل احمد قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے نظریے، منشور اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

مظلوم عوامی تحریک قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ این اے 168 کے عوام کی آواز کو پارلیمان تک پہنچانے اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

چمن /امن جرگے کا اجلاس، 8 رکنی کمیٹی کا اہم فیصلہ آئندہ اجلاس 5 ستمبر تک ملتویمظلوم اولسی تحریک ضلع چمن کے دفتر میں چمن ...
22/08/2026

چمن /امن جرگے کا اجلاس، 8 رکنی کمیٹی کا اہم فیصلہ آئندہ اجلاس 5 ستمبر تک ملتوی

مظلوم اولسی تحریک ضلع چمن کے دفتر میں چمن امن جرگے کی 8 رکنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حاجی فیض اللہ خان نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مفتی محمد قاسم حقانی نے حاصل کی
اجلاس میں محمد اسلم خان، حاجی مجاہد خان نورزئی، مفتی محمد قاسم حقانی، مفتی مسلم، حاجی عبدالقدیم، عبدالغفار خان اور قاری امداد اللہ نے شرکت کی
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چمن امن جرگے کا آئندہ اجلاس 5 ستمبر تک ملتوی کر دیا جائے۔ شرکاء کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جرگے کے باعث چمن امن جرگے کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے

اسلام آباد: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی خواتین ونگ کی مرکزی سینئ...
21/08/2026

اسلام آباد: مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی خواتین ونگ کی مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی محترمہ آمنہ خانم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک اور مسلم لیگ ۔ق ۔کے دیگر عہدیداران بِھی موجود تے

چمن میں قبائلی جرگہ،پشتون ورور ولی کو فروغ دینے کا عزم،حاجی صادق خان کا بھائی چارے کا اقدام قابل ستائش ہے۔قبائلی جرگہمظل...
18/08/2026

چمن میں قبائلی جرگہ،پشتون ورور ولی کو فروغ دینے کا عزم،حاجی صادق خان کا بھائی چارے کا اقدام قابل ستائش ہے۔قبائلی جرگہ
مظلوم عوامی تحریک پارٹی کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں قبائلی عمائدین اور مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی اور چمن شہر کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔جرگے نے قرارداد کے ذریعے مظلوم عوامی تحریک پارٹی کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے اقدام کو سراہا۔ جرگے کا کہنا تھا کہ حاجی صادق خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کے گھر جا کر ان کے بڑے صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کی فاتحہ خوانی کرنا پشتون ورور ولی اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے ایک اچھا اقدام ہے۔جرگے نے قبائلی مشر حاجی اسلم خان اچکزئی کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو ستر(70) قبائلی، سیاسی اور علماء کرام سے انفرادی ملاقاتیں کرے گی اور انہیں گرینڈ جرگہ میں شرکت کی دعوت دے گی۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mazloom Awami Tehreek pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share