31/07/2026
کیا 12 پیسے کم کر کے عوام کی تکلیف ختم ہو جائے گی، یا یہ صرف اعداد و شمار کا کھیل ہے؟
جب پٹرول مہنگا کرنا ہوتا ہے تو کئی کئی روپے، بلکہ کبھی درجنوں روپے ایک ہی اعلان میں بڑھا دیے جاتے ہیں۔ لیکن جب عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی ہے تو صرف 12 پیسے پٹرول اور 66 پیسے ڈیزل کم کر کے اسے بڑا کارنامہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔
عوام کو نمائشی اعلانات نہیں، حقیقی ریلیف چاہیے۔ اگر واقعی عوام کا درد محسوس ہوتا ہے تو ایندھن کی قیمتوں میں ایسی کمی کریں جس کا اثر لوگوں کی زندگی پر نظر بھی آئے۔
اگر آپ بھی حقیقی ریلیف چاہتے ہیں تو اس آواز کو آگے پہنچائیں۔