21/05/2026
کبیر بلڈنگ پارکنگ میں ایک معصوم بچے کے ساتھ دل آزاری انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ یہ بچے اپنی حلال روزی کے لیے دھوپ، گرمی اور سردی میں کھڑے ہوکر ہماری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
افسوس اُن لوگوں پر جو ہزاروں خرچ کرسکتے ہیں مگر ایک غریب اور حق دار بچے کو 50 روپے دیتے وقت بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو کسی کی تذلیل یا شہرت کے لیے نہیں، بلکہ معاشرے کو احساس دلانے کے لیے ہے تاکہ آئندہ کسی غریب بچے کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ انسانیت صرف بڑے دعووں سے نہیں بلکہ چھوٹے رویوں سے پہچانی جاتی ہے۔