03/12/2025
دکی
ڈپٹی کمشنر دکی جناب محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق دمڑ نے آج دکی بازار میں واقع پولٹری کی متعدد دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔ یہ دورہ عوامی شکایات کی روشنی میں کیا گیا جن میں بعض شہریوں نے پولٹری فروشوں کی جانب سے وزن میں کمی کی شکایت کی تھی۔
تحصیلدار دکی نے موقع پر موجود تمام پولٹری فروشوں کے ترازو اور وزن کے آلات کی تفصیلی چیکنگ کی۔ معائنہ نہایت باریک بینی سے کیا گیا تاکہ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی حقیقت کا درست تعین ہوسکے۔
معائنہ مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ:
تمام دکانوں کے ترازو بالکل درست اور سرکاری معیار کے مطابق پائے گئے۔وزن میں کمی یا رد و بدل کی کوئی شکایت موقع پر درست ثابت نہ ہوئی۔دکاندار باقاعدہ متعین کردہ معیار کے مطابق وزن فراہم کر رہے تھے۔اس موقع پر تحصیلدار دکی نے پولٹری فروشوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ اسی طرح شفاف طریقے سے کاروبار جاری رکھیں اور وزن کی درستگی کو یقینی بنائے رکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی یا وزن میں کمی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحصیلدار نے عوام کو بھی یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر شکایت کا بروقت ازالہ کرے گی اور بازار کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اچانک دورے جاری رہیں گے۔