TAX Consultants Pakistan

TAX Consultants Pakistan گھر بیٹھے این ٹی این لیں اور فائلر بنے

For more details WhatsApp/Cont

24/05/2026
Follow the TAX ke Updates channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb7V8PZ4o7qN9ARr011M
25/04/2026

Follow the TAX ke Updates channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Vb7V8PZ4o7qN9ARr011M

Follow TAX ke Updates's WhatsApp Channel. Tax Matters and Solutions Company Matters and Filling
0303610414
03006707247. Join 59 followers for the latest updates.

25/04/2026

تمام ٹیکس دہندگان کے لیے اہم پیغام 🔔

اگر آپ فائلر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں تو براہِ کرم ان سستے اور غیر تربیت یافتہ افراد سے بچیں جو صرف 1000، 1200 یا 1500 روپے میں ریٹرن فائل کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہ لوگ عموماً ٹیکس قوانین کا محدود علم رکھتے ہیں۔ وہ صرف آپ کی بنیادی معلومات لگا کر ریٹرن فائل کرتے ہیں اور آپ کا نام ATL (ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ) میں شامل کروا دیتے ہیں۔ آپ خوش ہو جاتے ہیں کہ اب آپ فائلر بن گئے — لیکن حقیقت میں یہ آدھا سچ ہے۔

ایک پیشہ ور ٹیکس کنسلٹنٹ کا کام بالکل مختلف اور سنجیدہ انداز میں ہوتا ہے۔ وہ:

✅ آپ کی مکمل مالی و آمدنی کی تفصیلات لیتا ہے
✅ آپ کی معلومات کو FBR کے MIS (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) سے چیک کرتا ہے
✅ ریٹرن کو درست طریقے سے متعلقہ ہیڈز اور سیکشنز میں ایڈجسٹ کرتا ہے
✅ تمام ٹیکس قوانین کے مطابق فائل تیار کرتا ہے — تاکہ آڈٹ یا جرمانے کا خطرہ کم ہو

جن افراد نے سستے اور شارٹ کٹ طریقے سے "فائلر" بننے کی کوشش کی ہے، ان کو مشورہ ہے کہ وہ کسی پروفیشنل کنسلٹنٹ سے اپنی فائل کا آڈٹ کروائیں۔ آپ کو اندازہ ہوگا کہ فائل میں کتنی غلطیاں یا غلط کلاسیفیکیشنز موجود ہیں، جو بعد میں نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

فی الحال FBR کا سسٹم مکمل طور پر AI پر نہیں ہے کہ ہر غلطی فوراً پکڑ لے۔ لیکن جب یہ نظام اپڈیٹ ہوگا یا اگر آپ کا کیس آڈٹ کے لیے منتخب ہو گیا — تو آپ کو نوٹسز یا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اور تب یہی لوگ جو شروع میں پروفیشنل کی فیس سے بچ رہے تھے، انہی ماہرین کے پاس دوڑتے ہوئے آئیں گے کہ:
"یہ نوٹس آگیا، اب کیا کریں؟"

👉 تو براہِ کرم: آغاز سے ہی کسی ماہر اور رجسٹرڈ ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کریں۔
اور یاد رکھیں: اپنے کنسلٹنٹ سے کہیں کہ وہ آپ کا FBR پورٹل پر اپنے کلائنٹ کے طور پر ربط (link) کریں — تاکہ FBR کو علم ہو کہ آپ کی فائل کسی ذمہ دار اور مستند ماہر کے ذریعے ہینڈل ہو رہی ہے۔ اس سے آپ کی ساکھ اور کمپلائنس بہتر ہوتی ہے۔

25/04/2026

ہر قسم کا کون اپلائی کروانے کے لیے رابطہ کریں

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAX Consultants Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share