08/10/2025
"
سستا عمرہ اچھے ہوٹل اور اچھی فلائٹ( ایئرلائن) کشمکش"کی
کئی لوگ سستے عمرے کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور یہ ان لوگوں کی بات ہو رہی ہے جو کہ اچھا اکانومی عمرہ افورڈ کر سکتے ہیں مگر پھر بھی کچھ پیسے بچانے کی خاطر یا لاعلمی میں ایسے پیکجز لے لیتے ہیں.
کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو دس پندرہ ہزار بچانے کی خاطر بلڈنگ والا پیکج لے لیتے ہیں اور وہاں جا کے پچھتاتے ہیں کہ یہ ہم نے پہلے اچھا پیکج کیوں نہیں لیا صرف 10000/15000 کے پیچھے ان کا ہوٹل اپ گریڈ ہو جاتا ہے. کئی میاں بیوی شیرنگ میں عمرہ پیکج لے لیتے ہیں وہاں جا کے پتہ چلتا ہے کہ نامحرم کے ساتھ رہنا پڑے گا پھر ایجنٹ کو کہتے ہیں کہ ہمیں یہاں سے نکالو اور کسی علیحدہ روم میں ڈالو پیسے مرضی لے لو.
کئی ممبران ہم سے پوچھتے ہیں کہ یہ اے بی سی ہوٹل کیسا ہے ہم انہیں بتاتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ میں ہوٹل کی قیمت اس کے معیار سے نہیں بلکہ زیادہ تر دوری نزدیکی سے طے ہوتی ہے مثال کے طور پر امار اندلوسیہ کبوتر چوک 3 سٹار ہوٹل ہے اور 600 میٹر کے فاصلے پر ہے اس کا کرایہ اگر ایوریج 250 ریال ہے Voco ہوٹل جو کہ فائیو سٹار ہے اور 1300 میٹر کے فاصلے پر شٹل سروس ہے اس کا کرایہ 150/160ریال ہوگا
میں ذاتی طور پر شٹل سروس کو پسند نہیں کرتا اور مسفلا کوبری کے اندر اندر 1,000 میٹر یا ایک کلومیٹر کے اندر اپ کو کوئی بھی ہوٹل ہوٹل یا بلڈنگ مل جائے وہ ٹھیک ہے کیونکہ بغیر شٹل والے ہوٹل میں اپ کسی بھی ٹائم چل کر 10 منٹ میں حرم پہنچ سکتے ہیں اور ہر نماز کے بعد اپنے کمرے میں اکر کچھ دیر ارام کر سکتے ہیں ایک اور بات یاد رکھیں مکہ اور مدینہ میں ہوٹلوں کا معیار اور سروس دنیا کے باقی ملکوں سے بالکل مختلف ہے چند فائیو اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلوں کو چھوڑ کر وہاں سروس کا کوئی نام و نشان نہیں نہ وہاں پے ہوٹل میں موجود لوگ مسکراتے ہیں شاید انہوں نے کسی نے کہہ دیا ہے کہ مسکرانے کے پیسے لگیں گے اپ جس ہوٹل یا بلڈنگ میں رہ رہے ہیں وہاں اس میں تین بنیادی چیزیں ٹھیک ہونی چاہیے اپ کا روم صاف ہو واش روم صاف ہو اور اے سی صحیح کام کر رہا ہو
کسی بھی حج یا عمرے کے ٹور پر سب سے اخری چیز جو کہ غیر ضروری ہے وہ ائرلائن ہے اور لوگ سب سے زیادہ اسی کے متعلق فکر مند ہوتے ہیں
فلائٹ میں زیادہ سے زیادہ اپ نے انے جانے کا 9 گھنٹے سفر کرنا ہے اپ وہ پیسے بچا کر فلائٹ این ڈائریکٹ کر کے یا ڈائریکٹ سستی فلائٹ کر کے اپنے وہاں کے سفر کے ہوٹلوں پر پیسے خرچ کرے اور اپنی زندگی کو عمرے کو اسان بنائےلوگوں کے ذہن میں ایک تاثر بیٹھا ہوا ہے بیٹھا ہوا ہے کہ سعودی ایئر لائن اچھی ہے جو کہ بالکل غلط ہے پچھلے دنوں میں نے ثبوتوں کے ساتھ اس پہ ایک تحریر لکھی تھی حج عمرے پہ پاکستان سے PIA سب سے بیسٹ اپشن ہیں اور سعودی ایئرلائنس اور تمام ایئر لائنیں کبھی نہ کبھی لیٹ ہو جاتی ہیں یہاں ایک بات اور ذہن میں اتی ہے کہ ائیر لائن کے 5 گھنٹے کے سفر کو لے کے لوگ کس قدر پریشان ہیں کہ اچھا ہو مگر جو اخرت کا سفر ہے قیامت تک کا اور ابدی زندگی کا اس کے بارے میں ان کو کوئی زیادہ فکر نہیں کہ ہم حج اور عمرے کے اعمال ٹھیک کر جائیں.
ایک اور چیز جو عمرے پہ جانے والے اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں وہ کھانے کا خرچہ ہے ٹھیک ہے اپ نے اپنے لمیٹ کے مطابق خرچ کرنا ہے مگر وہاں کھانے کا اتنا خرچہ نہیں ہوتا جتنا لوگ پریشان ہوتے ہیں وہ عمونی طور پر ہوٹلوں سے جو سالن گوشت یا چکن یا سبزی کا ملتا ہے وہ 8 سے 12 ریال کا ہوتا ہے ساتھ 3/4 روٹیاں ملتی ہیں جو کہ دو سے تین بندوں کے لیے کافی ہوتی ہیں ہماری تمام پر کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گروپ ممبران کو اتنا گائیڈ کر کے بھیجیں کہ وہ عمرے کا پیکج پہلے سے پلان کرکے لے کر جائیں.
اللہ سبحان اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ سبحان اللہ تعالی عام سب کو مرتے دم تک بار بار اپنے گھر اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کرواتا رہے