Paniola Azad Kashmir

Paniola Azad Kashmir Paniola is a town located on Muzaffarabad road near Rawalakot Azad Kashmir Pakistan.

تمام اہلیان پانیولہ کو بہت بہت مبارک ہو.سب ڈویژن پانیولہ کا نوٹیفکیشن جاری، نئی اسامیاں بھی تخلیقفیصل ممتاز راٹھور صاحب ...
27/02/2026

تمام اہلیان پانیولہ کو بہت بہت مبارک ہو.
سب ڈویژن پانیولہ کا نوٹیفکیشن جاری، نئی اسامیاں بھی تخلیق
فیصل ممتاز راٹھور صاحب وزیراعظم آزاد کشمیر اور مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار احمد صغیر صاحب ہم سب آپ کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں

18/01/2026
داتوٹ کی مرکزیت اس دن ختم ہو گئی تھی جب پاچھیوٹ تقسیم کیا گیا تھا.داتوٹ سےپہلےجھولاناڑا بھی ایک تاریخی مرکز تھا لیکن وقت...
21/12/2025

داتوٹ کی مرکزیت اس دن ختم ہو گئی تھی جب پاچھیوٹ تقسیم کیا گیا تھا.

داتوٹ سےپہلےجھولاناڑا بھی ایک تاریخی مرکز تھا لیکن وقت اور حالات کے مطابق جب پانیولہ ٹائیں روڈ بنی توجھولاناڑا کی مرکزیت ختم ہو گئی پھر اس کے بعد داتوٹ بھی مرکز رہا لیکن جب تھیلا ہورنہ میرا روڈ بنی تو داتوٹ کی مرکزیت بھی ختم ہو گئ یہ داتوٹ کےجو لوگ راولاکوٹ جا کے پریس کانفرنس کر رہے ہیں ان کی سابقہ کاویشوں کی وجہ سے ہی پانیولہ بھناکہ یونین کونسل وجود میں آئی تھی۔
داتوٹ تھانہ سے نیچے پانیولہ/ بھناکھہ یونین کونسل شروع ہو جاتی ہے ۔ آج داتوٹ تو یونین کونسل پاچھیوٹ کا مرکز بھی نہیں رہا۔ یونین کونسل پاچھیوٹ کی تقسیم کے بعد یونین کونسل پاچھیوٹ کا مرکز اب بیڑیں بنتا ہے.
جنوبی پاچھیوٹ کی ملحقہ وارڈز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سب ڈویثرن پانیولہ کے قیام پر ہمایت کی اور سب جج عدالت کو 15 دن داتوٹ اور 15دن بیڑیں کے لیے مانگ کی۔
پانیولہ یونین کونسل بنگوئیں ، جنڈالہ، پاچھیوٹ یونین کونسل پانیولہ/بھناکہ اور یونین کونسل ہورنہ میرہ کی عوام کے لئے ایک بڑا تجارتی مرکز بن چکا ہے.
پانیولہ یونین کونسل سے محلقہ مختلف یونین کونسل کے لوگوں نے بھی پانیولہ سب ڈویژن کے حق میں فیصلہ دے دیا. میں داتوٹ کے تمام بزرگوں دوستوں ساتھیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ عوام کے مفاد کی خاطر اپنی 25 سے 30 سالہ پانیولہ دشمنی کو بؑلا کر اب پانیولہ کی سب ڈویژن کہ حکومتی اس فیصلے کو تسلیم کریں.
سب ڈویژن کے لیے سب سے موزوں جگہ پانیولہ ہے۔ جس سے یونین کونسل جنڈالہ، بنگوئیں، پانیولہ بھناکھہ، پاچھیوٹ اور بشمول ٹائیں کی کثیر آبادی مستفید ہوں گی۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر حکومت سردار احمد صغیر اور ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا اور
وزیراعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھورکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کرتے ہیں کہ جلد از جلد سب ڈویژن پانیولہ کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام کے اس بے چینی کو ختم کیا جائے



21/12/2025

جنوبی پاچھیوٹ کی ملحقہ وارڈز کا اجلاس
جس میں سابق امیدوار اسمبلی ذاہد شریف سابق امیدوار اسمبلی شوکت محمود صاحب سابق کو آڈینٹر ٹو ہمراہ وزیراعظم آذاد کشمیر عاصم اختر سابق مشیر حکومت فاروق صاحب سابق امیدوار اسمبلی بیرسٹر دانش ریاض صاحب امید وار ڈسٹرکٹ کونسلر طاہر صاحب لال صاحب لوکل کونسلر بیڑیں وارڈ نوید حسن صاحب نزاکت صاحب نمبردار اعجاز خان قاری اصغر صاحب راقم کونسلر وارڈ بلاڑی مرکزی راہنما جے کے پی پی جاوید صاحب بہرام صاحب مدثر خان اطفیل خان صالح محمد آفتاب خان واصف حفیظ شامل تھے

ادارے عوام کی سہولت کے لیے دئیے جاتے ہیں ۔۔سب ڈویثرن پانیولہ کے قیام سے عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے مگر افسوس کہ اس کے...
19/12/2025

ادارے عوام کی سہولت کے لیے دئیے جاتے ہیں ۔۔
سب ڈویثرن پانیولہ کے قیام سے عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے مگر افسوس کہ اس کے بعد ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے کہ یہ داتوٹ والوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔۔مگر اصل حقائق لوگوں سے پوشیدہ ہیں۔۔۔
داتوٹ تھانہ سے نیچے پانیولہ/ بھناکہ یونین کونسل شروع ہو جاتی ہے ۔
موہری فرماں شاہ سے لیکر تھلہ تک سب کے لئے پانیولہ سفر آسان اور سستا ترین ہے ۔ جبکہ پانیولہ سے داتوٹ تک 2000 روپے میں اور باقی علاقوں میں کہیں 6000 ہزار اور کہیں پہ 7000 ہزار تک گاڑی داتوٹ جاتی ہے ۔ جبکہ پانیوالا سے دا توٹ تک کا پیدل سفر 20 سے 25 منٹ کا ہے ـ باقی علاقوں سہوتہ، سارلی ہل، جنڈالہ، تمروٹہ ،بنگوئیں، ارنیلہ، ہلاں، سرمیلہ، لوئر نکر، چڑھاں، نکر، ڈھنڈی، موہری فرماں شاہ، پاک گلی، سرچھہ، پاراٹی، ٹنگ، سے داتوٹ کا سفر مشکل ترین سفر تصور ہوتا ہے ۔
اسی وجہ سے جنڈالہ اور پانیولہ میں الگ الگ پولیس چوکیاں قائم کی گئی تھی ۔تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے
داتوٹ سرد ترین مقامات میں سے ایک مقام ہے جو کہ سردیوں کے تین ،چار ماہ کے لئے انتہائی مشکل ترین مقام ہے ۔
یونین کونسل پاچھیوٹ کی تقسیم کے بعد پونین کونسل پاچھیوٹ کا مرکز اب بیڑیں ،یا بھاٹہ موڑہ (شوکت اباد) بنتا ہے ۔
داتوٹ کے علاقے میں اداروں کے لئے زمین دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے انٹر کالج کی بلڈنگ بھی کالج گراؤنڈ میں بنائی گئی تھی ۔
آج تک سب حج کی عدالت کےلئے کوئی اچھی بلڈنگ مہیا نہیں ہوئی ۔۔
نائب تحصیلدار صاحب کے پاس بھی ایسا دفتر ہے جس میں آج تک واش روم تک نہیں ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف اداروں کو ایڑھ گلی شفٹ کیا گیا۔
تھلہ سے راولاکوٹ کے لئے مرکزی روڈ پانیولہ سے گزرتی ہے یا دوسرا متبادل راستہ بیڑیں سے گزرتا ہے ۔
پانیولہ کے ساتھ یونین کونسل بنگوئیں ، جنڈالہ، پاچھیوٹ اور پونین کونسل پانیولہ/بھناکہ، ہورنہ میرہ ۔ سارے عوام کے لئے ایک اچھا شاپنگ سینٹر بن چکا ہے ۔
جس میں روزانہ لاکھوں افراد آتے ہیں ۔۔

13/12/2025

پانیولا وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا تاریخی استقبال عوام کا جم غفیر
پانیولہ میں سب ڈویژن کے قیام کا اعلان ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا

13/12/2025

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا پانیولہ میں تاریخی استقبال

Address

Rawalakot Road
Rawala Kot
4600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paniola Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share