08/10/2025
🥀*کبھی کبھار ہم اپنی انا، ضد اور اکڑ کی وجہ سے ایسے انسانوں کا ساتھ کھو بیٹھتے ہیں جو ہمارے لیے حفاظتی بند ہوتے ہیں۔ اور عزت بنانے کا باعث ہوتے ہیں اور ہر دکھ میں ہر پریشانی میں وہ اکیلے پن کا احساس نہیں ہونے دیتے ۔۔۔
پھر ان کی قدر وقیمت کا اندازہ ہمیں ان کے جانے کے بعد معلوم ہوتا ہے،* *اور جب وہ جاتے ہیں تو کسی ایسے رستے سے جاتے ہیں جہاں سے ان کے قدموں کی چھاپ بھی ہمیں نہیں ملتی کہ ان نشانات کا تعاقب کرکے ہم ان تک پہنچ سکیں۔*
*تب پھر پچھتاوے کے علاوہ ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔*
*اس لیے اپنی زندگی میں موجود ہر انسان کی قدر کریں۔۔
انکو اہمیت دیں ۔۔ان کے ساتھ چالاکیاں نہ کریں۔۔ان کے ساتھ بازاری رویہ بازاری انداز نہ اپنائیں۔۔ ۔ انکو سمجھیں ۔۔ان کے خلوص کو سمجھیں ۔۔۔ لازم نہیں ہوتا کہ ہر تلخ لہجہ ہمارے لیے اذیت ہو کبھی کبھی تلخ لہجے ہی ہمیں کامیاب انسان بناتے ہیں.*۔
۔۔یاد رکھیں سچا انسان جذباتی ضرور ہوتا ہے لیکن منافق نہیں ہوتا۔۔۔۔