Siachan Genral store & Dry Fruits Scenter

Siachan Genral store & Dry Fruits Scenter Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Siachan Genral store & Dry Fruits Scenter, Business service, Rawalpindi.

famous Apple oF skardu saspolow
07/11/2021

famous Apple oF skardu saspolow

09/10/2021
چلغوزے کے چھلکے کا رنگ سرخ اور مغز سفید ہوتا ہے۔ ذائقے میں قدرے شیریں اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور تر درجہ ...
03/12/2020

چلغوزے کے چھلکے کا رنگ سرخ اور مغز سفید ہوتا ہے۔ ذائقے میں قدرے شیریں اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور تر درجہ اول ہے۔ مقدار خوراک‘ ایک تولہ سے ڈیڑھ تولہ ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔چلغوزہ کے فوائد1- چلغوزہ مقوی اعصاب ہے۔2- بھوک بڑھاتا ہے۔3-لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعمال مفید ہے۔ 4- پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔5- مغز کھیرا اور مغز چلغوزہ ہم وزن استعمال کرنے سے بند پیشاب جاری ہوتا ہے۔6- مغز چلغوزہ‘ جریان‘ یرقان اور درد گردہ میں بے حد مفید ہے۔7- اس کا کھانا جسمانی گوشت کو مضبوط کرتا ہے۔8- رعشہ اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ صبح و شام ہمراہ پانی یا قہوہ یا چائے استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔9- ریاح کو دور کرتا ہے۔10- دل اور دماغ کو تقویت دیتا ہے۔11-سردیوں میں اس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔12- دمہ میں بھی مغز چلغوزہ کے شہد کے ہمراہ رگڑ کر چٹانا مفید ہوتا ہے۔ لیکن مریض کو چاولوں سے پرہیز کروانا ضروری ہوتا ہے۔13-گردہ کو طاقت دیتا ہے۔14- یہ جگر اور مثانہ کیلئے بے حد مفید ہے۔15- سدے کھولتا ہے۔16- چلغوزہ دیر ہضم ہوتا ہے اس لئے مقدار سے زیادہ کھانے میں احتیاط ضروری ہے۔17- بلغمی مزاج والوں کیلئے سردیوں کا یہ ایک معتدل ٹانک ہے۔18- کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔19-مغز چلغوزہ دودھ کے ہمراہ کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔20-گنٹھیا کے مرض میں اس کا استعمال مفید ہے۔21- خون کے فساد کو دور کرتا ہے۔22- فالج اور رعشہ میں مغز چلغوزہ ایک تولہ اور شہد چھ ماشہ ملا کر کھلانا بے حد مفید ہے۔23- چلغوزہ کے چھلکوں پر روغن سا لگا ہوتا ہے جو چھیلتے وقت مغز کے ساتھ لگ جاتا ہے‘ ایسے مغز کھانے سے معدے میں سوزش ہو جاتی ہے اور گلے کی خراش کا بھی احتمال ہوتا ہے۔۔ نوٹ:اعلی کوالٹی کا چلغوزہ حاصل کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔۔۔

اخروٹ سے سجی تھالی
01/12/2020

اخروٹ سے سجی تھالی

ہاتھ سے بنائی گئی خرگوشت کے اون اور دیگر چادریں۔۔۔
29/11/2020

ہاتھ سے بنائی گئی خرگوشت کے اون اور دیگر چادریں۔۔۔

Dried fruits specialy (badam)are excellent sources of minerals like calcium, copper, potassium, manganese, iron, seleniu...
28/11/2020

Dried fruits specialy (badam)are excellent sources of minerals like calcium, copper, potassium, manganese, iron, selenium and zinc. 100 g of dried fruit contain 680 mg of potassium, 162 mg of calcium, and 2.03 mg of iron. Potassium is an important component of cell and body fluids that helps controlling heart rate and blood pressure. Copper required in the production of red blood cells. Iron is essential for red blood cell formation as well for cellular oxidation. (Source: USDA National Nutrient database)

Dry Fruits online store

online available....free dilvery.......سلاجیت کے حیران کن فوائد۔سلاجیت ایک مشہور دوائی ہے جس کا مطلب ہے ”پتھر کی جان ” د...
27/11/2020

online available....
free dilvery.......
سلاجیت کے حیران کن فوائد۔
سلاجیت ایک مشہور دوائی ہے جس کا مطلب ہے ”پتھر کی جان ” دراصل یہ پہاڑوں میں واقع چٹانوں کے درمیان دراڑوں میں گرمی کی وجہ سے بنتی ہے جس کو مختلف طرح کی بیماریوں سے شفاء یاب ہونے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے سلاجیت کو انگریزی میں black asphaltum، جبکہ فارسی میں مومیائی اور لاطینی میں Asphaltum punjabian جبکہ ہندی زبان میں اس کو شلاجیت کہا جاتا ہے ۔ اس کی تاثیر گرم و خشک ہوتی ہے جب کہ اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس کو زوموآشرو بھی کہتےہیں جو چترالی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ” پہاڑکا آنسو’
حکماء و اطباء نے اس کے بہت سے فوائد بیان کئے ہیں جس کے مطابق سلاجیت ، ہڈیوں کی کمزوری ،
طب یونانی میں اس سیال مادہ کے کئی طبی فوائد بیان کیےگئے ہیں ۔جن میں؛ شیا ٹیکا درد کا خاتمہ،ران کے پٹھوں میں پڑنے والے عضلاتی کھچاوء کا خاتمہ، شیا ٹیکا درد کا خاتمہ، خون میں تازگی،پنڈلی کے پٹھوں میں پڑنے والے کھچاوء اورمردانہ کمزوری کا خاتمہ وغیرہ شامل ہے

اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے ...
27/11/2020

اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد
خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤکے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔
اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

یہاں اس کے مزید فوائد آپ کو اسے آزمانے پر مجبور کردیں گے۔

زیادہ کھانے سے روکے

گزشتہ دنوں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرسکتا ہے جو بے وقت کھانے یا بھوک کی خواہش کو کم کرتے ہیں۔آسان الفاظ میں روزانہ اخروٹ کا استعمال زیادہ کھانے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس میوے کو کھانے کے بعد لوگوں کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

کینسر اور معدے کے امراض کا خطرہ کم کرے

روزانہ آدھا کپ اخروٹ کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ اس کو کھانے سے پرو بائیوٹک بیکٹریا کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ یہ میوہ دل اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ معدے کی صحت مجموعی جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اخروٹ کھانے کی عادت معدے میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے جبکہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند عادت ہے۔

دماغی افعال بہتر کرے

بچوں کو مچھلی، سویا بین اور اخروٹ لڑکپن میں کھلانا ان کی ذہنی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڑکپن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کمی بچوں کو ذہنی بے چینی کا شکار بناتی ہے جس سے ان کی یاداشت کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اوپر درج کی گئی غذائیں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جو بچوں کے بالغ ہوتے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں۔

مردوں کو بانجھ پن سے بچائے

ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ اخروٹ کھانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جانا جاسکے کہ اخروٹ میں موجود کونسی چیز اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ذیابیطس سے بچائے

اخروٹ میں فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے تو اگر لوگ روزانہ اس کو کھائیں تو ان کا میٹابولک نظام بہتر حالت میں رہتا ہے۔ اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے، یہ دونوں عناصر ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

جلدی صحت کے لیے بہتر اور قبل از وقت سفید بالوں سے تحفظ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور اخروٹ بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔

خوبانی کے طبی فوائد اسپیشل فیچرتحریر : کیٹی ڈیوڈسنخوبانی غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے بہت سے فوائد کی حامل ہوتی ہے، م...
27/11/2020

خوبانی کے طبی فوائد اسپیشل فیچر
تحریر : کیٹی ڈیوڈسن
خوبانی غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے بہت سے فوائد کی حامل ہوتی ہے، مثال کے طور پر اس سے نظامِ انہضام میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کی صحت اچھی ہوتی ہے۔ ذیل میں خوبانی کے طبی فوائد بیان کیے جا رہے ہیں۔ غذائیت زیادہ، حرارے کم: خوبانی میں بہت زیادہ غذائیت ہوتی ہے اور اس میں بہت سے ضروری حیاتین اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ دو تازہ خوبانیوں (70 گرام) میں 34 حرارے، آٹھ گرام نشاستہ، ایک گرام پروٹین، 0.27 گرام چکنائی، 1.5 گرام ریشہ، روزانہ کی ضرورت کا آٹھ فیصد وٹامن اے، آٹھ فیصد وٹامن سی، چار فیصد وٹامن ای اور چار ہی فیصد پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پھل بِیٹا کیروٹین، لوٹین اور زیزانتھین کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ سب مؤثر اینٹی اوکسیڈنٹس ہیں جو جسم میں ’’فری ریڈیکلز‘‘ سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ خوبانی کو چھیلے بغیر مکمل کھانا چاہیے کیونکہ اس کے چھلکے میں ریشے اور تقویت بخش اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم گٹھلی نکال دینی چاہیے۔ اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور: خوبانی بِیٹا کیروٹین، وٹامن اے، سی اور ای سمیت بہت سے اینٹی اوکسیڈنٹس کا شاندار ذریعہ ہے۔ نیز اس میں پولی فینول اینٹی اوکسیڈنٹس کا گروپ، جو فلیوونائیڈز کہلاتا ہے، کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ دیگر بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس اور امراضِ قلب میں مفید ہے۔ خوبانی میں شامل بنیادی فلیوونائیڈز کلوروجینک ایسڈز، کیٹی چنز اور کوئیرسیٹین ہیں۔ یہ مرکبات خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ’’فری ریڈیکلز‘‘ کو بے اثر کرتے ہیں۔ ان سے اوکسیڈیٹو دباؤ بھی کم ہوتا ہے جس کا تعلق موٹاپے اور دیرینہ امراض جیسا کہ دل کے امراض، سے ہے۔ اوکسیڈیٹو دباؤ سے مراد جسم میں ’’فری ریڈیکلز‘‘ اور اینٹی اوکسیڈنٹس کا عدم توازن ہے۔ سوزش کی سطح میں تبدیلی کی پیمائش کے لیے 2,375 افراد پر ایک تحقیق ہوئی۔ پیمائش سکور کی بنیاد پر تھی۔ فلیوونائیڈ اور انتھوسیانین زیادہ استعمال کرنے سے سوزش کا سکور بالترتیب 42 فیصد اور 73 فیصد کم آیا۔ فلیوونائیڈ سے اوکسیڈیٹو دباؤ میں 56 فیصد کمی آئی۔ آنکھوں کی صحت میں بہتری: وٹامن اے اور ای سمیت خوبانی میں پائے جانے والی متعدد مرکبات آنکھوں کی صحت کے لیے لازمی حیثیت رکھتے ہیں۔ شب کوری یا رات کے اندھے پن میں وٹامن اے کا کردار کلیدی ہے۔ یہ اندھا پن روشنی پہچاننے والے عناصر کی کمی سے ہوتا ہے۔ وٹامن ای چکنائی میں حل ہونے والا اینٹی اوکسیڈنٹ ہے جو براہِ راست آنکھوں میں داخل ہو جاتا ہے اور انہیں ’’فری ریڈیکلز‘‘ کے نقصانات سے بچاتا ہے۔ نیز خوبانی کو زرد اور نارنجی رنگ دینے والے بِیٹا کیروٹین کو جسم وٹامن اے میں بدل سکتا ہے۔ خوبانی کے دیگر کیروٹینائیڈز میں لوٹین اور زیزانتھین شامل ہیں جو آپ کی آنکھوں کے عدسے اور ریٹینا میں پائے جاتے ہیں اور اوکسیڈیٹو دباؤ کے خلاف مؤثر ہیں۔ جِلد کے نقصان کا ازالہ: خوبانی کھانے سے آپ کی جِلد کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ جھریوں اور جِلدی نقصان کی بنیادی وجہ ماحولیات عوامل، جیسا کہ سورج، آلودگی اور سگریٹ کا دھواں ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ الٹراوائلٹ شعاؤں، دھوپ کی جلن (سن برن) اور مہلک جِلدی سرطان میلانوما میں براہِ راست تعلق ہے۔ خوش قسمتی سے آپ خوبانی جیسی اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور اور صحت بخش غذا کھا کر جِلد کو پہنچنے والے نقصان کا خاصی حد تک ازالہ کر سکتے ہیں۔ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامن سی اور ای دونوں جِلد کے لیے مفید ہیں۔ بالخصوص وٹامن سی الٹراوائلٹ شعاؤں اور ماحولیاتی آلودگی سے پہنچنے والے نقصان کے خلاف حفاظت کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ وٹامن کولاجن کی نمو میں مدد کرتا ہے، جس سے جِلد کو مضبوطی اور لچک ملتی ہے۔ وٹامن سی سے جھریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ خوبانی میں پایا جانے والا ایک اور جزو بِیٹاکیروٹین دھوپ کی جلن میں مفید ہے۔ 10 ہفتوں پر مشتمل ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ اضافی بِیٹاکیروٹین لینے سے سن برن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ گَٹ کے لیے مفید: خوبانی گَٹ (gut) کی صحت کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ کٹی ہوئی ایک کپ (165 گرام) خوبانی میں 3.3 گرام ریشہ ہوتا ہے جو مردوں کی 8.6 فیصد اور عورتوں کی 13.2 فیصد روزانہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ خوبانی میں حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں طرح کے ریشے ہوتے ہیں۔ حل پذیر وہ ہیں جو پانی میں حل ہو جاتے ہیں اور ان میں پیکٹین، گمز اور پولی سیکارائیڈز شامل ہیں۔ غیرحل پذیر پانی میں حل نہیں ہوتے اور ان میں سیلولوز، ہیمی سیلولوز اور لگنین شامل ہیں۔ خوبانی میں حل پذیر ریشے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ خون میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ریشہ نظام انہضام سے خوراک کے گزرنے کی رفتار کم کرتا ہے اور گَٹ میں پائے جانے والے مفید بیکٹیریا کو غذا فراہم کرتا ہے۔ گَٹ کی صحت سے موٹاپے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ زیادہ پوٹاشیم: خوبانی میں پوٹاشیم خوب ہوتی ہے۔ یہ معدنی جزو ہے جو الیکٹرولائٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں اعصابی اشارے بھیجنے، پٹھوں کے سکڑاؤ اور مائع کے توازن میں باقاعدگی لانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ دو خوبانیوں (70 گرام) میں 181ملی گرام معدنی اجزا ہوتے ہیں جو روزانہ کی چار فیصد ضرورت پوری کرتے ہیں۔ پوٹاشیم سوڈیم کے ساتھ مل کر مائع کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔ اس کی مناسب مقدار اپھارے سے بچاؤ اور فشارِ خون برقرار رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔ 33 تحقیقات کے ایک تجزیے سے پتا چلا کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذا فشارِ خون کوکم کرتی اور دل کے دورے کے امکان کو 24 فیصد گھٹاتی ہے۔ پانی کی ضرورت پوری: بیشتر پھلوں کی طرح خوبانی میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس سے فشارِ خون، جسمانی درجۂ حرارت، جوڑوں کی صحت اور دل کی رفتار میں توازن لانے میں مدد ملتی ہے۔ کٹی ہوئی تازہ 165 گرام خوبانیوں میں تقریباً 142 ملی لیٹر پانی ہوتا ہے۔ چونکہ بیشتر افراد اتنا پانی نہیں پیتے جتنا پینا چاہیے، اس لیے تازہ پھل کھانے سے ان کی روزانہ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ کو پانی کی کمی ہو جائے تو اس سے خون کی مقدار کم ہو جائے گی جس سے جسم کو اسے پمپ کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ علاوہ ازیں، مائع کی مقدار کے پورا ہونے سے خون فاضل مادوں اور غذاؤں کو حرکت دینے کے قابل ہوتا ہے۔ خوبانی سے ورزش کے بعد پانی اور الیکٹرولائٹ، دونوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں پانی اور پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ جگر کی حفاظت: بعض اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ خوبانی جگر کو اوکسیڈیٹو دباؤ سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ قدرتی طور پر اینٹی اوکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار ہونے کے باعث یہ جگر کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ تحقیق جانوروں پر ہوئی ہے اور امکان ہے کہ انسانوں پر بھی ایسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہوں گے تاہم اس بارے میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ آسان استعمال: خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں مزیدار اور مختصر کھانا ہے۔ اسے اپنے پسندیدہ کھانے میں بآسانی شامل کیا جا سکتا ہے۔(بشکریہ ’’ہیلتھ لائن‘‘)

Dry fruit defend and help u to improve your immune system against  Easy, affordable and healthy eating tips during the c...
26/11/2020

Dry fruit defend and help u to improve your immune system against

Easy, affordable and healthy eating tips during the coronavirus disease (COVID-19) outbreak
Ideas to help your family maintain a diet.

خوبانی میں غذائی ریشہ   3 گرام  ہوتا ہے ، تحول بڑھاتا ہے ، جو عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے ، قبض کو روکتا ہے اور وزن کو ک...
26/11/2020

خوبانی میں غذائی ریشہ 3 گرام ہوتا ہے ، تحول بڑھاتا ہے ، جو عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے ، قبض کو روکتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ خوبانی وٹامن A اور C کے عظیم ذرائع ہیں ، اور اس میں وٹامن ای اور آئرن بھی ہوتے ہیں..

Address

Rawalpindi
051

Telephone

+923431550671

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siachan Genral store & Dry Fruits Scenter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Siachan Genral store & Dry Fruits Scenter:

Share