PPP Birmingham

Call Directions Website

PPP Birmingham Official Birmingham Secretariat of Pakistan Peoples Party UK, representing party organisation, community engagement and public affairs across Birmingham.

Talib Chohan is a real estate consultant who gives specialized investment and financial advice to clients looking to buy, sell or invest in property.

22/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم برانچ کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) برمنگھم کی جانب سے قائم مقام صدر جناب چوہدری شبیر کی سربراہی میں سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر پی پی پی برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد عزیز، سینئر نائب صدر طالب چوہان، نائب صدر قاضی عمر جمیل، پی وائی او یو کے انفارمیشن سیکرٹری تبارک محمود، پی وائی او یو کے سوشل میڈیا سیکرٹری شاہ فرید، چیئرمین کشمیر کمیٹی پی پی پی یو کے جناب نائب مغل صاحب، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی جناب خان ظفر خان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر پی پی پی یو کے جناب چوہدری شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برمنگھم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ہی برانچ ہے، جسے مرکزی قیادت کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی یو کے کے صدر اور جنرل سیکرٹری اس وقت برطانیہ میں موجود نہیں ہیں، جس کے بعد برمنگھم برانچ، جو یو کے کی سب سے بڑی برانچ ہے، اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی برمنگھم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پوری برطانیہ کی طرف سے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جناب چوہدری شبیر نے پی پی پی سے وابستہ تمام کارکنان اور دیگر جمہوریت پسند افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی برمنگھم برانچ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہے اور پارٹی کے نظریے، منشور اور مشن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت، عوامی حقوق اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

21/10/2026
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے برطانوی پاکستانی وفد کی ملاقاتاسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ان ک...
20/10/2026

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے برطانوی پاکستانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر برطانیہ سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد معززین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندگان، کاروباری شخصیات اور دیگر معزز افراد شامل تھے۔

وفد میں میئر آف روچڈیل کونسلر فیصل رانا، میئر آف وارنگٹن کونسلر صغیر زمان، میئرل آفیسر مسٹر نظام سلیمان، ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی ، کاروباری شخصیات محمود الحسن، محمد ارشد ، توقیر زمان ، سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف نے وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات اور ملک کے ساتھ ان کی وابستگی کو سراہا۔

وفد نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر راجہ عبدالجبار بھٹی اور ذکی چوہدری بھی موجود تھے

19/10/2026

Excellent coverage of our PPP Birmingham event last night by Abrar Mughal, Dunia News Birmingham. 👏📺
Thank you for highlighting our event through your professional journalism.

پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پیپلز پارٹی برمنگھم کی کاوشوں ک...
19/10/2026

پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پیپلز پارٹی برمنگھم کی کاوشوں کو سراہا۔

‏18 اکتوبر کے شہدا جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، وہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا استقبال کرنے آئے تھے اور ہمیشہ...
19/10/2026

‏18 اکتوبر کے شہدا جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں، وہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا استقبال کرنے آئے تھے اور ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں میں بس گئے، آج بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ یادگارِ شہدا پر ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان خاندانوں کا دکھ بھی دل میں تھا جن کے پیارے اُس رات گھر واپس نہ لوٹے، ان کی محبت ہمارا اثاثہ اور ان کا ادھورا خواب ہماری ذمہ داری ہے، ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، نہ ان کے لہو سے لکھا ہوا عہد بھولیں گے، پاکستان میں آنے والی نسلوں کے پُرامن مستقبل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم برانچ کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا ا...
18/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی برمنگھم برانچ کے زیرِ اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) برمنگھم کی جانب سے قائم مقام صدر جناب چوہدری شبیر کی سربراہی میں سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر پی پی پی برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد عزیز، سینئر نائب صدر طالب چوہان، نائب صدر قاضی عمر جمیل، پی وائی او یو کے انفارمیشن سیکرٹری تبارک محمود، پی وائی او یو کے سوشل میڈیا سیکرٹری شاہ فرید، چیئرمین کشمیر کمیٹی پی پی پی یو کے جناب نائب مغل صاحب، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی جناب خان ظفر خان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر پی پی پی یو کے جناب چوہدری شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برمنگھم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ہی برانچ ہے، جسے مرکزی قیادت کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی یو کے کے صدر اور جنرل سیکرٹری اس وقت برطانیہ میں موجود نہیں ہیں، جس کے بعد برمنگھم برانچ، جو یو کے کی سب سے بڑی برانچ ہے، اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی برمنگھم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پوری برطانیہ کی طرف سے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جناب چوہدری شبیر نے پی پی پی سے وابستہ تمام کارکنان اور دیگر جمہوریت پسند افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی برمنگھم برانچ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہے اور پارٹی کے نظریے، منشور اور مشن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت، عوامی حقوق اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Address

Chelmsley Wood
Birmingham

Opening Hours

Monday 10am - 6pm
Tuesday 10am - 6pm
Wednesday 10am - 6pm
Thursday 10am - 6pm
Friday 10am - 6pm
Saturday 10am - 6pm

Telephone

+923155073953

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Birmingham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share