انجمنِ تاجران ارجہ

انجمنِ تاجران ارجہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انجمنِ تاجران ارجہ, Rawalpindi.

18/06/2026

پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر جانے والی گاڑیوں کو سون کوہٹہ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات سے خوراک، ادویات، ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں میں بے چینی اور اضطراب بڑھتا جا رہا ہے
یہ بات فراموش نہیں کی جانی چاہیے کہ کسی بھی تنازع یا اختلاف کی قیمت عام شہریوں کو نہیں چکانی چاہیے۔ گھروں میں بچے، بزرگ، بیمار اور روزانہ کی اجرت پر گزر بسر کرنے والے لوگ اس صورتحال سے براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم کرنا کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔
اربابِ اختیار سے درد مندانہ اپیل ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر راستوں کی بحالی اور اشیائے ضروریہ کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ معاملات کو اس حد تک نہ لے جایا جائے کہ محرومی، اض طراب اور بے یقینی مزید گہری ہو جائے.
یہ سب کا ملک ہے۔ اسے تدبر، برداشت اور باہمی احترام کے ساتھ سنوارنے کی ضرورت ہے، نہ کہ ایسے اقدامات سے جو عوامی مشکلات میں اضافہ کریں۔ آج ضرورت طاقت کے اظہار کی نہیںبلکہ بصیرت، ذمہ داری اور انسان دوستی کے مظاہرے کی ہے۔

نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کی وال سے

11/06/2026

اللہ۔پاک ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت فرمائے آمین ۔۔۔

11/06/2026

لاکھوں لوگ آج راولاکوٹ میں پُرامن بیٹھ کر حکمرانوں کی عیاشیوں اور معائدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کر رہے- پُرامن عوام کے قتل عام میں وہ تمام سیاسی جماعتیں براہ راست شامل ہیں جو آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ بنے اور اداروں کے ساتھ ملُکر عوام کو کُچلنے کا پلان بنایا- ان کی بوکھلاہٹ چیخ چیخ کر بتا رہی ہیکہ ہم حکمرانوں سے یہ جنگ جیت چُکے ہیں-


#چلوچلومظفرآبادچلو

#مظفرآباد



05/06/2026

احتجاج احتجاج
بعد نماز جمعہ دھیرکوٹ آتشزدگی فائر بریگیڈ گاڑی کا نہ ہونا ارجہ چوک میں شلٹر ڈاؤن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا سب لوگ شرکت کریں
صدر انجمن تاجران ارجہ
راجہ افتخار احمد

04/05/2026

جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ارجہ سردار ناصر ارباب کے کزن سردار اسرار مغل راولپنڈی میں قتل
تفصیلات کے مطابق اسرار عزیز مغل جو کہ راولپنڈی میں اپنا کاروبار کر رہے تھے ڈکیتی وقوعہ میں مزاحمت کے دوران ان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
ہمارہ انتظامیہ اور ارباب اختیار سے گزارش کے کہ قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پنچایا جائے
نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر سہونتہ ارجہ میں ادا کی جائے گی

01/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

ارجہ بازار کے تاجر ناول والے مستری شاہد عباسی صاحب کی اہلیہ انتقال فرما گئی ہیں
نماز جنازہ تین بجے ناول کے مقام پر ادا کی جائے گی
اللہ پاک مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطاء کریں

Address

Rawalpindi

Telephone

03215844662

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمنِ تاجران ارجہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share