Akmal Educational Complex

Akmal Educational Complex Every successful personality has a painful story and Every Painful story creates a great Leader...

21/05/2026








جام شیشے دا چا کے توں ہک پاسے رکھ نال بکاں دے اج تاں پلا ساقی آ جام پیندے رہوں ہتھ وی چمدے رہوں ڈوہیں لذتاں ملا کے چکھا ...
27/04/2026

جام شیشے دا چا کے توں ہک پاسے رکھ
نال بکاں دے اج تاں پلا ساقی آ

جام پیندے رہوں ہتھ وی چمدے رہوں
ڈوہیں لذتاں ملا کے چکھا ساقی آ

26/03/2026

‏منقول
یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک 365 دنوں میں سے ابھی تک ہفتہ اتوار ، گرمی، سردی، گزٹیڈ چھٹیوں، انڈیا سے جنگ کی چھٹیوں، بسنت اور ایران جنگ کی چھٹیوں کو ملا کر میٹرک کلاسز کو 215 دن چھٹیاں ہو چکی ہیں جب کے 9th کی صرف 150 دن کلاسز ہوئی ہیں اور 10th کی 130 دن کلاسز ہوئی ہیں۔
رزلٹ کے دن مشرومز کی طرح ابھرنے والے سوشل میڈیا فلاسفروں کو یہ بات ذہن نشین ہونی چاہئے کہ یہ چھٹیاں جن کی مرضی سے ہوئی ہیں تنقید بھی انہیں پہ کریں ۔ اساتذہ کی پگڑی اچھالنے میں خوشی محسوس کرنے والے فلاسفر خبردار رہیں کہ اساتذہ کی مرضی سے چھٹیاں نہیں ہوتیں ۔ اور نا ہی تعلیمی کیلنڈر میں اساتذہ سے مشورہ لیا جاتا ہے ۔

اکثر سٹوڈنٹس اچھی تیاری اور محنت کے باوجود اچھے مارکس نہیں لے پاتے کیونکہ وہ کچھ غلطیاں کر جاتے ہیں انجانے میں۔ان اصولوں...
25/03/2026

اکثر سٹوڈنٹس اچھی تیاری اور محنت کے باوجود اچھے مارکس نہیں لے پاتے کیونکہ وہ کچھ غلطیاں کر جاتے ہیں انجانے میں۔
ان اصولوں پر عمل کر کے اچھے مارکس حاصل کر سکتے ہیں۔
کوئی غلطی ہو تو محبت سے رہنمائی کیجئے گا۔۔ جزاک اللہ خیرا

22/03/2026

ایک بہترین استاد بننے کے 15 بے لاگ طریقے۔

تدریس یعنی پڑھانا کوئی "پارٹ ٹائم" جاب نہیں، یہ قوم کے دماغوں کی سرجری ہے۔ اگر آپ کے ہاتھ کانپتے ہیں یا اوزار (علم) پرانے ہیں، تو آپ مسیحا نہیں، قاتل ہیں۔ ایک ایسا استاد بننے کے لیے جسے دنیا یاد رکھے، آپ کو روایتی "مولا بخش" والی سوچ سے نکل کر 15 بے لاگ اور جدید اصول اپنانے ہوں گے۔یہ ہیں ایک بہترین استاد بننے کے 15 بے لاگ طریقے۔

1-دوست نہیں، "مینٹور" بنیں
نئے اساتذہ اکثر بچوں کا "یار" بننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ پسند کیے جائیں۔ یہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ طلباء کے پاس دوست بہت ہیں، انہیں ایک رہبر (Leader) چاہیے۔ ایک ایسا فاصلہ رکھیں کہ وہ آپ سے اپنی ذاتی بات بھی کر سکیں، لیکن آپ کے سامنے بدتمیزی کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ عزت (Respect) دوستی سے زیادہ اہم ہے۔
2-جہالت کا اعتراف
اگر کوئی طالب علم ایسا سوال پوچھے جس کا جواب آپ کو نہیں آتا، تو غلط جواب دے کر یا اسے ڈانٹ کر چپ کروا کے اپنی ساکھ تباہ نہ کریں۔ سینہ تان کر کہیں، “مجھے ابھی نہیں معلوم، میں ریسرچ کر کے کل بتاؤں گا۔" یہ جملہ آپ کا قد چھوٹا نہیں کرتا، بلکہ بچوں کو یقین دلاتا ہے کہ آپ سچے اور ایماندار ہیں۔
3-بوریت ایک جرم ہے
اگر کلاس کے دوران بچے جمائیاں لے رہے ہیں یا سو رہے ہیں، تو قصور ان کا نہیں، آپ کا ہے۔ آپ کا لیکچر بورنگ ہے۔ پڑھائی اب صرف معلومات دینے کا نام نہیں، یہ "ایڈوٹینمنٹ" (Education + Entertainment) ہے۔ اپنی آواز میں اتار چڑھاؤ لائیں، لطیفے سنائیں، ڈرامائی انداز اپنائیں۔ کلاس روم آپ کا تھیٹر ہے اور آپ مرکزی اداکار۔
4-“ٹیچرز کے لاڈلا " کا قتل
کلاس کے سب سے لائق بچے کو اپنا چہیتا (Favorite) بنا لینا باقی پوری کلاس کو آپ کا دشمن بنا دیتا ہے۔ نالائق اور شرارتی بچوں کو اتنی ہی توجہ دیں جتنی ٹاپر کو۔ جب "آخری بینچ والا" محسوس کرے گا کہ سر مجھے بھی اہم سمجھتے ہیں، تو وہ جان چھڑکنے لگے گا۔
5-“کیوں" کا جواب دیں
رٹہ لگوانا بند کریں۔ اگر آپ الجبرا پڑھا رہے ہیں تو پہلے بتائیں کہ "یہ فارمولا زندگی میں کہاں استعمال ہوگا؟" اگر آپ تاریخ پڑھا رہے ہیں تو بتائیں کہ "آج ہم اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟" جب تک دماغ کو "وجہ" سمجھ نہیں آتی، وہ معلومات کو کچرا سمجھ کر پھینک دیتا ہے۔
6-تیاری کے بغیر کلاس میں جانا "خودکشی" ہے۔
چاہے آپ 20 سال سے پڑھا رہے ہوں، لیکچر سے پہلے تیاری لازمی ہے

22/03/2026

📢 فزکس (کلاس نہم) – Smart Exam Strategy 2026

پیارے طلباء و اساتذہ کرام!

امتحان سے پہلے کم وقت میں Effective Preparation کے لیے یہ مکمل اور آسان Smart Strategy پیش کی جا رہی ہے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کر سکیں۔
🔷 📌 Paper Pattern کو سمجھیں

فزکس کے پرچے میں تین حصے (Sections) ہوتے ہیں:

🔹 Section 1: باب 1، 2، 3
🔹 Section 2: باب 4، 5، 6
🔹 Section 3: باب 7، 8، 9

✔️ Short Questions اور Long Questions کی ترتیب تقریباً ایک جیسی ہوتی ہے۔

🎯 📊 Best Selection (Smart Choice)

کم وقت میں زیادہ نمبر لینے کے لیے یہ دو Sections منتخب کریں:

✅ باب 1، 2، 3
✅ باب 7، 8، 9
📌 Why this choice?

باب 7 میں آسان اور محدود Numericals ہوتے ہیں
باب 8 اور 9 زیادہ تر Theory-based Questions پر مشتمل ہوتے ہیں

✔️ اہم نکتہ: ان Chapters میں صرف Chapter 7 میں ہی Numericals موجود ہیں، جبکہ باب 8 اور 9 میں Numericals شامل ہی نہیں !
✔️ اس لیے average اور weak students بھی آسانی سے تیاری کر سکتے ہیں اور کم محنت میں بہتر result حاصل کر سکتے ہیں
🧠 📘 Short Questions Strategy

🔹 باب 1 تا 3:

Total Questions: 8

Attempt: 5
✔️ مکمل تیاری کی صورت میں 10/10 marks حاصل کیے جا سکتے ہیں
🔹 باب 7 تا 9:
Total Questions: 8
Attempt: 5
✔️ یہاں سے بھی 10/10 marks حاصل کرنا ممکن ہے
✨ Short Questions Total = 20 Marks
📗 📊 Objective (MCQs) Strategy
باب 1 تا 3 سے: 4 MCQs

باب 7 تا 9 سے: 3 MCQs
✔️ عام تیاری سے بھی 7 marks حاصل کیے جا سکتے ہیں
🔥 Pro Tip:
اگر آپ صرف Exercise-based MCQs اچھی طرح تیار کر لیتے ہیں تو:
✔️ آپ 12 میں سے کم از کم 9–10 marks آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں
📝 📕 Long Questions Strategy

✔️ پرچے میں 2 Long Questions attempt کرنے ہوتے ہیں

🔹 اگر آپ باب 1، 2، 3 تیار کرتے ہیں:
✔️ تو ایک Long Question مکمل A + B parts کے ساتھ attempt ہو جائے گا

🔹 اگر آپ باب 7، 8، 9 تیار کرتے ہیں:
✔️ تو دوسرا Long Question بھی مکمل A + B parts کے ساتھ attempt ہو جائے گا

✨ اس طرح دونوں Long Questions مکمل attempt کرنے سے:
✔️ آپ 18/18 marks (تفصیلی سوالات) حاصل کر سکتے ہیں
📈 🎯 Overall Smart Target

Short Questions : 20 Marks
MCQs: 9–10 Markd
Long Questions: 18 Marks
Total 47–48 Ma

15/03/2026

*📢 9th Class Short Questions Update | Akmal Educational Complex*

نہم کلاس کے مختصر سوالات کے سیکشن میں اگر 8 میں سے 5 سوال حل کرنے ہوں تو عموماً کم از کم 4 سوالات مشقوں (Exercises) سے ہی آتے ہیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ Exercises کی اچھی تیاری کریں۔

15/03/2026

*📢 9th Class Islamiat Paper Update | Akmal Educational Complex*

اطلاعات کے مطابق نہم کلاس اسلامیات لازمی کا پورا پیپر کتاب کی Exercises سے آئے گا۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ Exercises کی اچھی تیاری کریں کیونکہ زیادہ تر سوالات وہیں سے آنے کی توقع ہے۔

New Session Start from 1st Feb 2026Experienced Teacher Girls and Boys Separate ClassesPG to Matric Timing 3 PM to 6 PM
17/01/2026

New Session Start from 1st Feb 2026
Experienced Teacher
Girls and Boys Separate Classes
PG to Matric
Timing 3 PM to 6 PM

16/01/2026

*جماعت نہم (Part-I) — ڈیٹ شیٹ*

*1* English — *17-04-2026*
*2* Urdu Literature / Elements of Home Economics /-*20-04-2026*
*2* Computer Science / Biology — *21-04-2026*
*3* Ethics / Translation of Holy Quran — *22-04-2026*
*4* Economics / Poultry Farming / Computer Hardware — *23-04-2026*
*5* General Science / Chemistry — *24-04-2026*
*6* Pakistan Studies / Geography / Fish Farming — *27-04-2026*
*7* Arabic / Health & Physical Education / Clothing & Textiles — *28-04-2026*
*8* Urdu / Geography of Pakistan — *29-04-2026*
*8* Islamiat (Compulsory) — *30-04-2026*

*9* Mathematics / General Math — *04-05-2026*
*10* Punjabi / Wood Work / Art & Model Drawing — *05-05-2026*
*11* Physiology & Hygiene / Islamic History / History of Pakistan / Environmental Studies / Education — *06-05-2026*
*12* Physics — *07-05-2026*
*13* Civics / Persian / Geometrical & Technical Drawing / Business Studies / Food & Nutrition / Commercial Geography —*08-05-2026*

Address

Rawalpindi

Telephone

+923361690427

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akmal Educational Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Akmal Educational Complex:

Share