AMFAH Consultants

AMFAH Consultants We Provide Following Services
Tax Consultancy
Financial Consultancy
Projected financial Statements
Company Registration
Partnership Firm Registration.

30/06/2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر ٹیکس کارروائی غیر قانونی قرار۔۔۔اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ...
08/05/2026

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر ٹیکس کارروائی غیر قانونی قرار۔۔۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صرف بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر ٹیکس دہندہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی اور ایسی معلومات کو قانون کے تحت “definite information” تصور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ Commissioner Inland Revenue vs M/s Khudadad Heights کیس میں جاری کیا گیا، جس میں عدالتِ عظمیٰ نے ٹیکس حکام کی اپیل مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے۔

کیس کا پس منظر
مقدمے کے مطابق ٹیکس دہندہ نے ٹیکس سال 2006 کا ریٹرن جمع کروایا تھا جسے قانون کے تحت قبول کر لیا گیا۔ بعد ازاں محکمہ نے صرف بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر انکم میں ترمیم کے لیے کارروائی شروع کی۔

ٹیکس حکام نے موقف اختیار کیا کہ بینک اکاؤنٹ میں موجود کریڈٹ انٹریز ظاہر نہ کی گئی آمدن ہیں، تاہم ٹیکس دہندہ نے اس کی وضاحت پیش کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالتی کارروائی
کمشنر (اپیل) نے جزوی ریلیف دیا
اپیلٹ ٹربیونل (ATIR) نے ٹیکس دہندہ کے حق میں فیصلہ دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی محکمہ کی درخواست مسترد کر دی
بالآخر سپریم کورٹ نے بھی محکمہ کی اپیل خارج کر دی۔

سپریم کورٹ کے اہم نکات
1. بینک اسٹیٹمنٹ “Definite Information” نہیں
عدالت نے قرار دیا:

بینک اسٹیٹمنٹ محض لین دین کا ریکارڈ ہوتا ہے، اسے بغیر تجزیہ کے قابلِ ٹیکس آمدن نہیں سمجھا جا سکتا۔

2. سیکشن 122(5) کے لیے مضبوط بنیاد ضروری
سپریم کورٹ کے مطابق ٹیکس حکام کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ:

آمدن چھپائی گئی ہے، یا
کم ظاہر کی گئی ہے، یا
غلط طریقے سے ظاہر کی گئی ہے
اور یہ سب کچھ ٹھوس اور تصدیق شدہ معلومات سے ثابت ہونا چاہیے۔

3. سیکشن 111 کی کارروائی ضروری
عدالت نے واضح کیا کہ اگر کوئی رقم مشکوک ہو تو:
پہلے سیکشن 111 کے تحت کارروائی کی جائے
مکمل انکوائری کے بعد ہی سیکشن 122(5) استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فیصلے کے اثرات
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا ریلیف ہے کیونکہ:

محض بینک ٹرانزیکشنز پر کارروائی نہیں ہو سکے گی
ٹیکس حکام کو مکمل تحقیقات کرنا ہوں گی
“شک” یا “اندازے” کی بنیاد پر کیسز ختم ہوں گے
کیس حوالہ
2025 SCMR 716
2025 PTD 582
2025 PTCL 434

08/05/2026

Tax & FBR Services Available*
- DNFBP Certificate for RTO - Low Rates
- Business Activity Change: Manufacturer / Importer / Exporter
- 8B Enablement
- Income Tax Return Revision
- Wealth Statement Revision
- Sales Tax Return - All Issues Resolved

Send a message to learn more

Address

House # D-31, Street # 04, Khokhar Abad
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMFAH Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AMFAH Consultants:

Shortcuts

Share