04/09/2026
صفائی استاد کی ذمہ داری ?
استاد لیسن پلاننگ کرے گا، استاد اسمبلی، ناظرہ، حاضری، پڑھائی، لکھائی، دوہرائی کرےگا، سرگرمیاں کرے گا، کاپیاں چیک کرےگا، داخلے کرے گا، کلاس ورک، ہوم ورک چیک کرے گا، تعلیم و تربیت کرے گا، پڑھائے گا، سکھائے گا، لکھائے گا، ہر بچے کے ساتھ محنت کرے گا، نقشے چارٹس بنائے گا، ٹائم ٹیبل بنائے گا، رجسٹر، پیپرز، ٹسٹ تیار کرے گا، بابو کا کام بھی کرے گا
لھذا سکول کی صفائی کرنا اور گندگی کو اکھٹا کر کے اٹھانا اور جھاڑو دینا استاد کی ذمہ داری نہیں ہے
اور کلاس فور صفایی کرتے ہی نہیں ہیں،
وہ کہتے ہیں کہ ہم صرف چوکیدار ہیں اور خاکروب نہیں ہیں
اگر سکول کی صفائی نہ کی گئی تو استاد ذمہ دار اور استاد کو سزا
اگر سٹوڈنٹس نے صفائی کی تو بھی استاد ذمہ دار اور استاد کو سزا
یہ ظلم ہے
حکومت کو چاہیے کہ ہر سکول میں ایک چوکیدار, ایک نائب قاصد اور صفائی کے لیے دو خاکروب بھرتی کریں تو یہ بہتر ہوگا