18/05/2024
*بہترین دھان/ مونجی بیج برائے سیزن 2024*
_ہر عروج کو زوال ہے۔۔جدت میں ہی بقاء ہے۔_
زراعت میں جس طرح ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی نئی بیماری سر اٹھاتی ہے اس کے توڑ کے لیے زرعی ریسرچ کے ادارے بھی تحقیق کے بعد ایسے نئے بیج متعارف کرواتے ہیں جن میں ان بیماریوں کے خلاف اچھی قوت مدافعت اور موجودہ موسموں میں زیادہ سے زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
دھان کی ورایٹیوں *کسان باسمتی 1509، باسمتی سپر کرنل اور کائنات 1121* جیسا عروج شاید ہی کسی دوسری ورائٹی نے دیکھا ہو لیکن اب ان کے خلاف بیماریوں کے جراثیم زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور یہ ورائٹیاں پرانی ہونے کی وجہ سے موجودہ موسمی حالات میں اپنی پرفارمنس کھو چکی ہیں اس لیے ریسرچ اداروں نے *انہی ورائٹیوں کے اپ گریڈ بیج تیار کیے ہیں جو کہ انہی ورائٹیوں کی خصوصیات رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت اور بیماریوں اور موسم کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں*
جن ورائٹیوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
🌾 *کسان باسمتی 1509 کا اپگریڈڈ بیج پوسا 1692 اور اسکے بعد پوسا 1847 ہے* ۔
🌾 *کائنات 1121 کا اپگریڈ بیج پوسا 1718 اور اس کے بعد پوسا 1885 ہے۔*
🌾 *ملکہ سپر 386 اور کائنات 1121 دونوں کا کراس PB 07 ہے۔*
🌾 *نان باسمتی میں PR-126 جدید ترین بیج ہے جسکی پیداوار 90 من سے زائد کلیم کی جا رہی ہے۔*
پچھلے دو سال سے یہ تمام بیج ہم اپنے کھیت پر لگانے کا تجربہ رکھتے ہیں اور بیج کے اصل و نقلی ہونے اور ورائٹی کریکٹر کی خوب پہچان رکھتے ہیں جس کی تفصیل ہم گاہے بگاہے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔
*اگر آپ بھی پوسا 1847, پوسا 1718, پوسا 1885, پوسا 1692, PR_126 اور PB_07 کا خالص بیج حاصل کرنا چاہتے ہیں* یا ورائٹی بارے معلومات چاہتے ہیں تو *کال یا وٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔* شکری
03216918497
_نوٹ:- بیج کی پیورٹی اور کوالٹی کی مکمل گارنٹی ہوگی۔_