TheRopes

TheRopes چارپایئ، ہر قسم کا وان، سوتر،داون، ڈوری،پیکنگ گوٹ،نائ?

09/02/2024

"چلتے ہے دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے"
"ایئرپورٹ پہ نظر رکھنا کہ کوئی بھاگ نہ جائے "

15/01/2024

Jinco N type bifacial solar plates chy in sahiwal, about 6000 watt , best rate please

16/10/2023

*‏غیبی مدد؟؟؟؟*
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی، نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی، نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی، نہ بابری مسجد کے وقت آئی، نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی، نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟

غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب الله سبحانہ وتعالیٰ کے محبوب ﷺ نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

الله سبحانہ وتعالیٰ کی زمین پر اللّٰه اور اُس کے محبوب ﷺ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟

یعنی سب کچھ الله سبحانہ وتعالیٰ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟

اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر؟

ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں صرف عذاب ہی آتے ہیں جو ہم غدار اور بے ایمان حکمرانوں، کفار کی اجارہ داری، افلاس، زلزلے اور سیلاب، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی شکل میں بھگت بھی رہے ہیں۔

*پہلے اپنے حق اور دینِ اسلام کے لیے کھڑے تو ہوں پھر دیکھیں الله سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد آتی ہے کے نہیں۔*

06/10/2023

ایک عظیم لیڈر کی داستان
ہم نے چار شادیوں پر زور دیئے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ رسول پاک ﷺ نے اپنی جوانی کے 25 سال ایک ہی عورت کے ساتھ گزارے اور حصرت سودہ سے دوسری شادی حضرت خدیجہ رض کی وفات کے بعد کی۔ ہم نے یہود نصاری کی دشمنی کا راگ الاپے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ میثاق مدینہ کے وقت یہ دس قبائل تھے اور وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتحادی تھے۔ فرانس نے گستاخی کی تو ہم نے اپنے ہی ملک میں آگ لگا دی ،لیکن یہ کبھی نہ بتایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنان اسلام کو معاشی طور پر کمزور کرکے اپنی دھاک بٹھائی۔

مشرکین مکہ تاجر تھے اور تجارت کی غرض سے شام جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے شمال کی راستے پر واقع قبائل سے دوستیاں کیں اور مشرکین مکہ کی تجارت کا راستہ بند کروایا۔ جب وہ جنوب کے راستے یمن جانے لگے تو آپ نے وہاں کے باشندوں سے معاہدے کر کے اہل قریش کا راستہ روک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہی ملک کو آگ نہیں لگائی تھی بلکہ دشمن کو معاشی طور پر کمزور کرکے اس کی کمر توڑ دی۔ نوبت فاقوں تک پہنچی تو ابو سفیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا کہا کہ ان کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پانچ سو اشرفیوں کے ساتھ بہترین کھجوریں دیتے ہوئے تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔ یعنی اہل قریش دشمن بن کر آئے تو آپ نے ان کی کمر توڑ دی۔ لیکن وہی دشمن بطور انسان رحم کی بھیک مانگنے آئے تو آپ نے ان کی مدد کی۔

مجھ میں اتنی تاب نہ تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور نبی سمجھ سکتا لہذا میں نے آپ کو بطور انسان سمجھنے کی کوشش کی۔ میں نے جانا:

آپ ﷺ ایک عظیم مدبر تھے، آپ ﷺ نے اپنی تدبیر سے صلح حدیبیہ جیسے معاہدے کئے جو بظاہر مسلمانوں کو کمزور کرنے والے تھے، لیکن وہی معاہدے آپ ﷺ کے لئے فتح مکہ کا باعث بنے۔ آپ نے دشمنوں کی جاسوسی کے لئے حضرت ابو ہریرہ کی ڈیوٹی لگائی تاکہ دشمنان کے ارادے جان سکیں۔

آپ ایک عظیم سفارتکار تھے۔ آپ نے اپنے دشمن کے دوستوں سے دوستیاں کی تاکہ ان کا اثر کم ہوسکے۔ مدینہ کے شمال میں خیبر اور جنوب میں مکہ تھا۔ اور ان دونوں شہروں کے باشندے مسلم مخالف تھے۔ آپ نے کمال ذہانت سے صلح حدیبیہ میں اہل مکہ سے وعدہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی کسی جنگ میں دشمن کا ساتھ نہ دیں گے۔ اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ نے خیبر اور اہل مکہ کے مشرکین کو جدا کر کے شکست دی۔

آپ ﷺ ایک کمال سپہ سالار تھے۔ مدینہ شہر کے تینوں اطراف پہاڑ تھے اور واحد زمینی راستہ پر آپ نے خندق کھود کر مدینہ کو آنچ نہ آنے دی۔ آپ نے یہودیوں کے دس قبائل سے معاہدے کئے کہ وہ اپنے مختلف مذہب کے باوجود مسلمانوں کی جنگی مدد کریں گے اور جنگی اخراجات مل کر برداشت کریں گے۔

آپ ﷺ ایک بہترین منتظم تھے، آپ نے اپنی بہترین نظامت سے ایک اسلامی ریاست کو بام عروج پر پہنچایا۔ آپ نے پولیس اور انصاف کا نظام متعارف کروایا۔ اور مجرم کو گردن سے پکڑنے کی ذمہ داری حضرت علی کے سپرد کی۔ آپ نے مختلف ریاستوں کے گورنر نامزد کئے اور ان سے خط و کتابت سے امور مملکت جانتے رہے۔

آپ ﷺ ایک بہترین معلم تھے، آپ نے کچھ نہ ہونے کے باوجود صفہ کا قیام عمل میں لایا اور لوگوں کی تعلیم و تربیت کا نظام واضع کیا۔ میں کیا، دنیا کا کوئی فلسفی، کوئی دانشور یا کوئی محقق دنیا کی عظیم ترین شخصیات کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے افضل پاتا ہے۔

لیکن۔۔ ہم نے اپنے نبی ﷺ کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ناانصافی کی۔ ہم ساری زندگی چاند کو توڑنے اور واقعہ معراج جیسے معجزات بیان کرتے رہے، لیکن بطور بشر آپ ﷺ کے کمالات کو کبھی بیان کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ بالکل ایسے جیسے امام حسین کے واقعہ کربلا کے علاوہ کسی کو امام کی ذات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ لیکن میں نے کوشش کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے دن، لوگوں کو بتائوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطور نبی معجزات سے نہیں بلکہ بطور بشر تن تہنا، ایک ایسی ریاست کا قیام عمل میں لائے جسے دیکھ کر قیصر و قصری اور فارس کے محلات بھی انگشت بدنداں ہوگئے۔ پھر وہ وقت آن پہنچا، جب دنیا کا عظیم ترین انسان میدان عرفات میں لاکھوں کے جھرمٹ میں یہ اعلان کر رہا تھا
"الیوم اکملت لکم دینکم " (آج کے دن دین مکمل ہوگیا)۔ گویا وہ بشری معراج پر پہنچ چکے تھے اور اس کے بعد یہ سلسلہ قیامت تک کے لئے بند کردیا گیا۔

دنیا کے عظیم ترین لیڈر، عظیم ترین سیاست دان، عظیم ترین سفارتکار، عظیم ترین سپہ سالار اور عظیم ترین انٹریپنوؤر کی خدمت اقدس میں
لاکھوں کروڑوں سلام
لاکھوں سلام دونوں جہاں کے تاجور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عالیہ پر
منقول

25/09/2023

جب سے جمعہ کا خطبہ سن کر آیا ہوں۔ دل کبھی اپنے مولویوں کی سادگی پر ہنسنے کو کر رہا اور کبھی ان کی کم عقلی پر ماتم کرنے کو۔۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور یہ ابھی۔۔۔۔
اپنے دوست جو عمر میں مجھ سے بڑے ہیں جس کو پیار سے بابا کہتا ہوں بات کی۔۔
بات سنو آج کچھ پریشان ہوں بات سمجھ نہیں آ رہی۔۔
یار بابا۔۔دیکھو نا ۔۔یہ مولوی کیسی باتیں کرتے ہیں۔۔ پھر آپ لوگ کہتے ہوکہ ان کا مذاق نہ اڑائیں تو اور کیا کریں۔۔
بابے۔۔ او بابے۔۔ یار آج مولوی کہہ رہا تھا کہ قیامت کے دن ہر انسان کے اعمال کی تختیاں اس کی گردن میں ڈالی ہوئی ہوں گی۔۔
تو!!! بابے نے حیرانگی سے مجھے دیکھا ۔۔
یار بابے۔۔ بتاو نا یہ کیا بات ہوئی۔۔ اگر ایک آدمی کے 70 سال عمر ہوئی تو کتنی بڑی اور لمبی تختی اس کے گلے میں ہو گی۔۔
سوچو نا۔۔میری ہنسی نکل گئی۔۔اور اگر کسی کی عمر سو دوسو سال ہوئی تو اس کی تختیاں تو ۔۔۔ ہاہاہا۔۔ یار حد ہے۔
بابے کا چہرہ سرخ ہو گیا۔۔
بولا تم مولوی پر ہنس رہے ہو یا اس تختی کی بات پر۔۔ ؟
جہاں تک تختی کی بات ہے تو یہ قرآن کی آیت ہے۔۔ تم ایت پر ہنس رہے ہو؟؟؟
مین گھبرا گیا اور جلدی سے کانوں کو ہاتھ لگائے کہ مجھے پتہ نہی تھا ۔۔ لیکن بابے یہ کوئی rational تو۔۔۔
بابے نے ہاتھ کے اشارے سے مجھے روک دیا اور بولا سو فیصد Rational بھی ہے اور logical بھی۔۔ سنو۔۔
یہ آیت قران مجید کی سورہ اسراء کی 13 آیت ہے۔۔ کچھ یوں ارشاد ہے۔۔
وَ کُلَّ اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰہُ طٰٓئِرَہٗ فِیۡ عُنُقِہٖ ؕ وَ نُخۡرِجُ لَہٗ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ کِتٰبًا یَّلۡقٰىہُ مَنۡشُوۡرًا۔۔۔
ترجمہ: اور ہم نے ہر آدمی کے نامۂ اعمال ( یعنی : اس کے انجام کی بھلائی یا برائی ) کو اس کی گردن میں لٹکا رکھا ہے ، اور ہم اس لکھی ہوئی چیز کو اس کے لیے قیامت کے دن نکال لیں گے ، جسے وہ کھلی ہوئی ( کتاب کی طرح ) پائے گا ۔
سنو بچہ جی۔۔ تم یہ سمجھ رہے ہو کہ لمبی سی تختی گلے میں ڈالی ہو گی۔۔
کیونکہ تم اللہ کی ٹیکنالوجی کو اپنی ٹیکنالوجی سے کمزور سمجھتے ہو۔۔ واقعی اس میں قصور ہمارے دینی طبقہ کا ہے کہ اس نے وقت کے لحاظ سے تراجم نہیں کئے۔۔
اور مدرسہ ابھی تک صدیوں پرانا علم ہی گھوٹ گھوٹ کر پلا رہا ہے۔۔ تم جانتے ہو تختی کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں۔۔
میں نے حیرانگی میں انکار کیا کہ نہیں بابے نہیں جانتا!!!
تختی کو انگریزی میں
" ٹیبلٹ"
کہتے ہیں۔۔
کبھی گوگل کر لیا کرو۔۔
موسی علیہ السلام کو جو سلیٹ یا تختیاں دی گئی تھیں انھیں بھی ٹیبلٹ کہا جاتا ہے۔
سب سے قدیم جو تختیاں یا مٹی کی سلیٹ ملی ہیں وہ داستان گلگامیش کی ہیں جس پر میخوں کی طرح خطوط ہیں جسے میخی رسم الخط کہتے ہیں۔۔
یہ آج سے کوئی ساڑھے چار ہزار سال قدیم ہیں ۔۔
تو اگر گلے میں لٹکتی تختی کو I pad یا Samsung tab کہیں تو پھر تو جگہ بن جائے گی نا گلے میں۔۔؟
اور اگر اس کے GB s کو بڑھا دیا جائے تو پورے ملک کا ڈیٹا آپ کی گردن میں لٹکایا جا سکتا ہے۔۔
لیکن یہ بات بھی اب پرانی ہو گئی ہے۔۔
اس ایت کا دوسرا حصہ اگر تم غور سے پڑھو تو اللہ کریم فرما رہے ہیں کہ
" ہم قیامت کے روز اس کیلئے ایک رجسٹر نکالیں گے ، جس کو وہ بالکل کھلا ہوا پائے گا"
سے مراد یہ ہے کہ جو تختی اس کے گلے میں ہو گی وہ Tab سے بھی چھوٹی ہو گی
اور اس سے اللہ کریم پرنٹ نکال کر ہارڈ کاپی سامنے رکھ دیں گے۔۔
اس کا مطلب ہوا کہ جیسے آج کل وہ ٹیڑھے میڑھے کالے کوڈ کے نشان جسے تم لوگ QR کوڈ کہتے ہوں
تم سب کے آفیشل ID cards میں ہوتا ہے،
جسے تم لوگ دفتر یا کسی وزٹ پر جاتے ہوئے گلے میں پہنے رکھتے ہو ۔ اسے اسکین کر کے تمام ڈیٹا لیا جاسکتا ہے۔۔ اور آج کل تو پاکستانیوں کو ملک سے باہر جانے کے لئے چپ والا شناختی کارڈ چاہئے ہوتا ہے۔۔ جس کے ایک جانب QR کوڈ ہوتا ہے۔۔
آپ کا شناختی کارڈ اسکین ہو تو آپ کا تمام بنک اکاونٹس،تعلیم،خاندان،میڈیکل ہسٹری، اور نجانے کیا کیا نکل کر سامنے آجاتا ہے۔
میرا منہ کھلا رہ گیا ۔۔ اس نے میری تھوڑی کو اوپر کی جانب زور دیتے ہوئے منہ بند کرایا
اور اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بولا۔۔
چلو تھوڑی دیر کو ہم ٹیبلٹ کو اصل تختی سمجھ لیں تو تمہارا 200 GB کا موبائل فون جس میں تمہاری ساری دونمبریاں، فراڈ، بنک اکاؤنٹ، رپورٹس، ایمیلز۔ فیملی ڈیٹیلز۔ تصاویر بلکہ نجانے کیسی کیسی تصاویر۔۔ ہوتی ہیں ۔۔
چلو کچھ دیر کو تم خود کو خدا کے سامنے سوچو۔۔ اور اپنا موبائل نکال کر خود اس کا محاسبہ کرو ۔۔ تم جنتی ہو گے یا جہنمی؟؟
میرے منہ سے آہستہ سے نکلا " جہنمی" ۔۔۔اور انکھیں نیچے خود بخود ہو گئیں۔۔
بابا آج rock کر رہا تھا۔۔ بولا۔
آج کل تمام کرائم سین میں سب سے پہلے جیو فنسنگ کی جاتی ہے۔ اور موبائل ڈیٹا لیا جاتا ہے۔۔ چاہے عورت ہو یا مرد۔۔
اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکو۔۔ صرف یہ موبائل ہی قبر میں فرشتوں نے کھول لیا جس میں زیادہ سے زیادہ گزشتہ 5 سالہ ڈیٹا ہو گا تو ۔۔۔
اسی لئے تو سورہ اسراء کی 13 آیت سے اگلی آیت میں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا۔
اِقۡرَاۡ کِتٰبَکَ ؕ کَفٰی بِنَفۡسِکَ الۡیَوۡمَ عَلَیۡکَ حَسِیۡبًا
ترجمہ: پڑھ اپنا نامہ اعمال ، آج اپنا حساب لگانے کے لیے تو خود ہی کافی ہے ۔
سن بچہ!!! جہاں تمام دنیا کا علم ختم ہو گا اور تمام دنیا کی آسائشیں ختم ہوں گی تمام دنیا کی عقل مکمل ہو گی روز جزا اس ے کہیں زیادہ ایڈوانس ہو گا۔۔
اس نے تو جو انسان کا مینول گائید بک انسان میں روز ازل سے لگا دی تھی۔۔ انسان اسے ابھی تک مکمل نہیں پڑھ سکا۔۔
بابے وہ کون سی گائیڈ بک ہے انسان کی۔۔؟؟
ارے بچہ۔۔تمہارا DNA اور کیا؟ ۔۔
مین چونک پڑا واقعی۔۔ یہ تو بابے نے سچ کہا۔۔
بابا بولا۔۔
یار تم لوگ بھی عجیب پریشان اور متذبذب نسل ہو۔۔
ایک پچھلی صدی کے اندھے لولے لنگڑے گونگے سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو انکھوں سے الفاظ بنانے والی مشین ایجاد کر کے دے سکتے ہو۔۔
جس میں وہ اپنی پلکیں اور انکھوں کی پتلیاں ھلائے تو جملے بنیں۔۔
فیس بک تمہاری آنکھوں کی حرکت پر تمہارے صفحہ کی ایکٹیوٹی اور اشتہار امریکہ میں بیٹھے بیٹھے نوٹ کر لے
اور دوبارہ جب تم فیس بک کھولو تو وہ تمہارے من پسند پیجز اور ایڈورٹائزمنٹ کی طرف تمہیں راغب کرے۔
لیکن جب بات خدا کی آئے تو
لوح بھی بڑی سا بلیک بورڈ دکھے اور قلم سیاہی میں ڈبو ڈبو کر لکھنے والے۔۔
جس طرح تم اور میں جاندار ہیں اسی طرح لوح اور قلم بھی خدا کی مخلوق ہے اور رب اپنی قدرت سے انہیں فرمان جاری کرتا ہے۔۔
تمہاری تو آرٹیفشل انتیلجنس ہے جس سے تمہارے سائنسدان ڈر گئے ہیں کہ کہیں مستقبل میں یہ مصنوعی ذہانت خود سر نہ ہو جائے۔۔
جبکہ وہاں الہامی کام ہو رہا ہے۔ اور کوئی اس کے حکم کی رو گردانی نہیں کرتا۔۔
0101001 جانتے ہو نا کیا ہے؟
جی۔۔ یہ کمپیوٹر کی زبان ہے جس سے پروگرامنگ ہوتی ہے۔۔ شائد اسے بائنری کوڈ کہتے ہیں ۔۔
میں بولا
بابا بولا۔۔
تم خوش ہو کہ binary code ایک ایسا کوڈ بنا لیا ہے جس سے کمپیوٹر بن گئے اور انقلاب آگیا۔۔
لیکن خدا کے بارے میں تم سمجھتے ہو کہ وہ مولوی کی طرح بے بس ہو گیا ہے۔۔
اگر تم لوگ مانو یا سمجھو تو رب نے 14 سو سال پہلے اپنے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پاک سے اس کائنات کا بائنری کوڈ دے دیا ۔۔ مگر تم کسی چیز کو کھلے دماغ سے پرکھتے ہی نہیں ہو۔۔
ککک۔۔کیا کوڈ ہے کائنات کا؟؟ میں ھکلایا۔۔۔
بابے نہیں قہقہہ مارا۔۔۔
اور بولا
ل ا ال ہ ال ا ال ل ہ۔۔۔
یہ کیا ہوا بابے؟؟
میں نہ سمجھتے ہوئے بولا۔۔
بچہ یہ
"لا الہ الااللہ" ہے ۔۔
اور اس کا مختصر کوڈ ال ل ہ ہے
یعنی "اللہ"
اور
اس کوڈ کو unlock کرنے کی چابی " م" ہے۔
اسی لئے کلمہ میں اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ساتھ لکھے گئے ہیں۔
یہ جو سارے بزرگ کلمہ کا ورد کراتے ہیں تو آپ کو اس ردھم میں شامل کرتے ہیں نا جس کا فیبرکس کلمہ نے بنا یا ہے۔
یہ "ل" قلم میں بھی ہے، لوح میں بھی، سدرہ المنتہی میں بھی۔۔
جبریل، میکائیل،اسرافیل اعزرائیل حتکہ ابلیس میں بھی ہے۔۔ اور "م" کی کیا بات ہے۔
عرش پر محمود، آسمان میں احمد،کائنات میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔
اسی لئے تو قیامت کے دن جب شفاعت" م" فرمائیں گے تو اللہ ارشاد فرمائیں گے جائیں اب جہنم سے اسے بھی نکال لائیں جس نے ایک مرتبہ بھی لا الہ الا اللہ کہا ہے۔۔
اسی لئے تو علامہ چیخ اٹھا۔۔۔
کی محمداﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
میری آنکھیں بھیگ گئیں۔ بابے نے میرے سر پر ہاتھ رکھا تو دور عشاء کی آذان گونجی۔۔
بابے نے میری پیٹھ پر تھپکی دیتے ہوئے مسکرا کر کہا۔۔
کاکا اللہ کے بندوں کو اب نالیوں اور کثرت دانوں اور ٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں ڈھونڈنا چھوڑ دو۔۔اب وہاں یا مجزوب ہوتے ہیں یا ڈرامے باز۔۔
اب بابے کسی کمپنی کے CEOs, کسی فیکٹری کے مالک،کسی بڑی ورکشاپ کے چیف مکینک ہوتے ہیں۔۔
میں نے چونک کر اسے دیکھا۔۔
وہ مسکرایا۔۔
اور بولا
تم نے 1997 میں انے والی ایک فلم The devil 's advocate دیکھی ہے؟؟
میں نے نفی میں سر ہلایا۔۔
بابا بولا ضرور دیکھنا۔۔
اگر ابلیس کو گورا آج کے دور کا ایک بڑا کامیاب بزنس مین دکھا سکتا ہے
جس کا کاروبار دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اب وہ سوٹ بوٹ پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہا ہے۔۔
تو اللہ کے بندے تو ہمیشہ ابلیس کی چال سے کئی میل آگے چل رہے ہوتے ہیں۔۔
تم جنہیں مولویوں ، میلے کچیلے کپڑوں میں تلاش کر رہے ہو وہ آج کل ٹوکسیڈو میں پھر رہے ہیں۔۔
یہ کہ کر بابے نے ایک قہقہ لگاتا اور اپنے جوگنگ ٹریک پر دوڑ پڑا۔۔
مجھ میں بینچ سے اٹھنے کی سکت بھی نہیں تھی۔“

24/09/2023

‏أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

36:39 Yaseen

وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ

اور ہم نے چاند کی (حرکت و گردش کی) بھی منزلیں مقرر کر رکھی ہیں یہاں تک کہ (اس کا اہلِ زمین کو دکھائی دینا گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی ٹہنی کی طرح ہوجاتا ہے،

And the moon, We have measured for it mansions (to traverse) till it returns like the old dried curved date stalk.
36:40 Yaseen

لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ

نہ سورج کی یہ مجال کہ وہ (اپنا مدار چھوڑ کر) چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے نمودار ہوسکتی ہے، اور سب (ستارے اور سیارے) اپنے (اپنے) مدار میں حرکت پذیر ہیں،

It is not for the sun to overtake the moon, nor does the night outstrip the day. They all float, each in an orbit.

زبردست آفر چارپائی کے وان کی خریداری پر کوئی ایک چیز بالکل مفت حاصل کریں😜Be hurry, till the offers end
23/06/2020

زبردست آفر چارپائی کے وان کی خریداری پر کوئی ایک چیز بالکل مفت حاصل کریں😜
Be hurry, till the offers end

الحمد للہ نیا سٹاک، زبردست پروموشن آفراب چارپائی کے وان کے ساتھ داون مفت حاصل کریں، صرف آن لائن خریداری پرسنگل ڈوری،. مض...
23/06/2020

الحمد للہ نیا سٹاک، زبردست پروموشن آفر
اب چارپائی کے وان کے ساتھ داون مفت حاصل کریں، صرف آن لائن خریداری پر
سنگل ڈوری،. مضبوط، بغیر کسی ٹوٹے کے اعلی کوالٹی وان

ہر طرح کا رسہ نائیلون، سوتر، سیبہ ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہے مناسب دام میں سنت نبوی کے مطابق خرید فرمایئے
18/06/2020

ہر طرح کا رسہ نائیلون، سوتر، سیبہ ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہے مناسب دام میں سنت نبوی کے مطابق خرید فرمایئے

02/06/2020

بہت بہترین کوالٹی. وزن میں ہلکا، اعلیٰ طریقہ کی knitting دیدہ زیب رنگ،مناسب دام، منی بیک گارنٹی پلاسٹک پنی کا وان، سنت نبوی کے مطابق خرید فرمایئے

Address

Sufi Muhammad Riaz, Waan Bazar
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 20:00

Telephone

03025294890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TheRopes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TheRopes:

Share