26/07/2026
ضلع سوات کے زیادہ تر ہسپتالوں میں خواتین کا الٹراساؤنڈ مرد ڈاکٹرز یا ٹیکنیشنز کرتے ہیں۔
یہ معاملہ صرف سہولت کا نہیں بلکہ پردہ، عزت، رازداری اور خواتین کے بنیادی حقوق کا بھی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں خواتین کے الٹراساؤنڈ کے لیے خواتین سونوگرافرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی مناسب تعداد میں تعیناتی یقینی بنائی جائے، تاکہ خواتین باعزت اور پُرسکون ماحول میں اپنی طبی سہولت حاصل کر سکیں۔