Imran electronics and ups

Imran electronics and ups stabilizer up to low and low to up voltage full digital available

29/07/2026
11/05/2026

🏏 تیسرے دن کے لنچ بریک تک میچ کا دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلہ!
پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 71 اوورز کے بعد 251 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکا ہے، جبکہ اب بھی بنگلہ دیش کے خلاف 162 رنز کے خسارے میں ہے 🇵🇰🇧🇩

آج کا پہلا سیشن مکمل طور پر بنگلہ دیشی بولرز کے نام رہا، جنہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو شدید دباؤ میں ڈال دیا 🔥

🌟 نوجوان ڈیبیوٹنٹ اذان اویس نے اپنے ڈیبیو میچ میں زبردست سنچری اسکور کر کے سب کے دل جیت لیے۔ ان کی پرسکون بیٹنگ اور خوبصورت اسٹروکس نے شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا 💯👏
اذان اویس کی بیٹنگ دیکھ کر رمیز راجہ نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
“اذان اویس تو سر ڈان بریڈمین سے بھی بہتر ہیں، اب وہ آرام سے ریٹائر ہو سکتے ہیں” 😄

لیکن سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد پاکستان کو بڑا دھچکا لگا جب اذان اویس اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی بولرز نے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ⚡

🎯 تسکین احمد نے انتہائی شاندار اسپیل کیا:
✔ مسلسل 7 اوورز کروائے
✔ اذان اویس اور شان مسعود کی اہم وکٹیں حاصل کیں
✔ اپنی رفتار، فٹنس اور کنٹرول سے پاکستانی بیٹرز کو پریشان کیے رکھا

دوسری جانب مہدی حسن میراز نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے:
🏏 سعود شکیل
🏏 عبداللہ فضل
کو پویلین واپس بھیج دیا۔

پاکستان کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ سکتی تھیں جب تسکین احمد نے سلمان آغا کو بھی آؤٹ کر دیا تھا، لیکن وہ گیند نو بال قرار پائی، جس کے باعث سلمان آغا کو نئی زندگی مل گئی 😮

اب پچ بھی آہستہ آہستہ خطرناک ہوتی جا رہی ہے 😬
کہیں گیند نیچی رہ رہی ہے تو کہیں اضافی باؤنس دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ:
کیا پاکستان اس مشکل صورتحال سے کم بیک کر پائے گا؟ 🤔🇵🇰
یا بنگلہ دیش میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لے گا؟ 🔥

22/04/2026

ایک گاؤں میں لوگوں نے تاریخ بدل کر تاریخ رقم کردی

________________________________________________

تفصیل سے پہلے سیلوٹ ھے پنجاب کے اس گاوں کے لوگوں نے جنہوں نے

مثال قائم کردی کہ اصل تعزیت کیا چیز ھوتی ھے

اج تک رواج چل رہا کہ فوتیدگی کے بعد میت کے گھر تین دن تعزیت کے نام پر دعا ھوتی رہتی
بحث یہ نہیں کہ تین دن دعا ٹھیک ھے کہ نہیں سچائی یہ ھے کہ فوتیدگی والے گھر میت کی روح قبض ھونے سے قبر پر مٹی ڈالنے تک ستر ہزار ایک لاکھ تک صرف کھانے کے نام پر بوجھ پڑ جاتا
باقی تین دن مزید ایک لاکھ سوا لاکھ کا بوجھ
یعنی غریب کو فوتیدگی کے غم پلس کئی ہزار قرض کا غم مل جاتا
خیر پنجاب کے اس گاوں نے جو کارنامہ کیا سن کر روح خوش ھوجاتی
پنجاب کے ایک گاوں کا ایک یہ جنازہ جب جنازہ گاہ میں رکھا گیا
صفیں بن گئیں تو مولانا صاحب کی طرف سے جنازے میں شامل لوگوں کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ
یہ میت جس کا ہم جنازہ پڑھنے لگے ہیں یہ گھر کا واحد سہارا یعنی واحد کمانے والا تھا
مرحوم کے سوگوران میں ایک بیوہ اور جھوٹے بچے ہیں
یعنی کم سے کم بھی چار ماہ دس دن گھر میں امدن مزدوری کے لیے نکلنے والا کوئی نہیں اور نا کوئی اور سہارا ھے جس سے گھر کے اخراجات چل سکیں
لہذا جنازے کے بعد جنازہ گاہ کے مین گیٹ پر ایک چادر بچھی ھوگی
جوبندہ بغیر کسی پر احسان یا دکھلاوے کے ایک روپے سے لے کر حسب توفیق جتنی رقم دے سکے
مین گیٹ سے نکلتے ھوے چادر پر ڈال دے اللہ کی رضا کی خاطر
نیت حاضر کریں اللہ اکبر
بس اس اعلان اور اس اللہ اکبر کے سلام کے پھیرنے کے بعد گاوں والوں نے بتا دیا کہ
تین دن صرف چل کر جانا اور ھاتھ اٹھا دینا تعزیت نہیں اصلی تعزیت یہ ھے
جنازے کے بعد اور میت کو دفن کرنے کے بعد جب چادر سے رقم کی گنتی کی گئی تو
لاکھ روپے سے اوپر رقم بنی
کسی کے دس روپے کسی پچاس کسی کے ہزار روپے حسب توفیق لیکن میت کے یتیم بچوں کے لیے کئی مہینوں کی بے فکری سکون غم میں سہارا
دس بیس پچاس ہزار نوٹ کو ذہن میں نا رکھیں
ذہن میں یہ رکھیں ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کا فرمان
اگر کسی نے کوئی پودا لگایا اور وہ درخت بن گیا اس درخت سے کسی پرندے کسی جانور یا کسی انسان کو فائدہ پہچا تو اسے لگانے والے کو تب تک ثواب ملتا رہے گا جب تک مخلوق کو اس درخت سے فائدہ پہنچتا رہے گا
کاش یہ بات اج کے مسلمان کے دماغ میں بیٹھ جاے کہ
جنت میں جانے کا سب سے اسان بلکہ شارٹ کٹ ھے مخلوق خدا کی خدمت
مخلوق خدا میں چرند پرند جانور انسان پودے ہر چیز
میرے مرشد ڈاکٹر محمد جاوید کینسر اور ہر بیماری کا فری علاج کرنے والے کہتے ہیں
اگر ہم ناشتہ میں کھانے والا ایک بسکٹ ہی چیونٹیوں کو ڈال دیں تو دس ہزار چیونٹوں کا پیٹ بھر سکتا
اسی طرح کھانا کھاتے وقت ایک نوالہ ہی پرندوں کو ڈال دیں تو ایک ہزار پرندوں کا پیٹ بھر سکتا
ان ایک ہزار میں سے کسی ایک کی دعا ہی ہمیں لگ گئی تو کام بن گیا
آخر میں یہی کہنا ھے کہ ہر گاوں ہر شہر میں یہ رسم پڑنی چاہیے کہ اج کے بعد
گاوں شہر کہیں بھی جنازہ ایسے غریب کا ھو جو اکیلا کمانے والا ھو اور پیچھے کمائی کا کوئی ذریعہ نا ھو تو
مولوی صاحب بجاے پانچ دس منٹ میت کی گزری ذندگی بتانے کی بجاے ایک اعلان کردیا کریں کہ
میت گھر کا واحد کفیل تھا اس کی موت کے ساتھ ہی گھر کی امدن کا ذریعہ بند ھوگیا ھے مرحوم کے وارثان میں بچے یا عورتیں رہ گئی ہیں لہذا جنازے میں شریک ہر بندہ حسب توفیق رب کی رضا کی خاطر جنازہ گاہ سے باہر بچھی چادر پر چپ کر کے رقم ڈال جاے تاکہ میت کے گھر والوں کے کچھ ماہ معاشی طور پر سکون سے گزریں اور اپ کی یہ مدد اپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جاے ۔ شکریہ

Address

Sarwat Market Sambrial
Sambrial

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+923330493537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imran electronics and ups posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Imran electronics and ups:

Shortcuts

Share