26/11/2025
📚 پنجاب میں 2025 کے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے PACTA امتحانات – اہم اپڈیٹ
🔹 ابھی تک کوئی حتمی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا:
PACTA امتحانات 2025 کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی مشاورت جاری ہے، اور باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔
🔹 روایتی PEC ماڈل کے امکانات کم:
نومبر گزر چکا ہے، اس لیے سنٹرز، ایڈمیشن فارم اور ڈیٹ شیٹ والے سابقہ امتحانی نظام کے مطابق امتحانات کرانا ممکن نہیں لگ رہا۔
🔹 متوقع نیا طریقہ کار:
امتحانات بچوں کے اپنے ہی سکول میں لینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ نگرانی کے لیے کسی دوسرے سکول کے اساتذہ کو ڈیوٹی پر لگانے کا امکان ہے۔
🔹 حتمی منظوری کا انتظار:
اس تجویز پر ابھی مشاورت جاری ہے۔ جیسے ہی پالیسی فائنل ہوگی، محکمہ تعلیم باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔