Hr Trading point

Hr Trading point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hr Trading point, Business service, 17block, Sargodha.
(1)

ہم دینگے آپ کو HRH کی آرگینک مصنوعات اور صادق انڈسٹری کی مکمل رینج جو مناسب قیمت میں بہتر معیار کے اصولوں پر تیار کی جاتی ہیں۔ آپ ایک بار موقع دیں کیونکہ آپ کااعتماد ہی ہماری کامیابی ہے

17/06/2026
کچھ ایسی ہی خزاں چھائی ہے آجکل ہمارے مزاج پر بھی ۔ یعنی کچھ نیا کرنے کو نہ دل تیار ہوتا ہے نہ دماغ ۔ کیا آپ بھی گزرے کبھ...
16/06/2026

کچھ ایسی ہی خزاں چھائی ہے آجکل ہمارے مزاج پر بھی ۔ یعنی کچھ نیا کرنے کو نہ دل تیار ہوتا ہے نہ دماغ ۔
کیا آپ بھی گزرے کبھی ایسی کیفیت سے 😔

کچھ دن پہلے ایک ایکٹیویٹی میں ہیئر آئل گفٹ بھیجا لیکن فوراََ ریویو نہ ہم نے مانگا ( کیونکہ ہم گروتھ بھی آرگینک ہی چاہتے ...
07/06/2026

کچھ دن پہلے ایک ایکٹیویٹی میں ہیئر آئل گفٹ بھیجا لیکن فوراََ ریویو نہ ہم نے مانگا ( کیونکہ ہم گروتھ بھی آرگینک ہی چاہتے ہیں ) نہ ہماری جیتنے والی ممبر نے دیا ( کہ رائے میں ایمانداری رہے )
اب استعمال کے بعد یہ رائے ہمارے لیئے ایک قیمتی اعزاز سے کم نہیں الحمدللہ 💚

اس سکرب کو آپ ہفتے میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں ۔             نوٹ :- 8 جون تک ڈیلوری فری کی آفر ہے
05/06/2026

اس سکرب کو آپ ہفتے میں دو بار استعمال کر سکتے ہیں ۔






نوٹ :- 8 جون تک ڈیلوری فری کی آفر ہے

اسلام علیکم ،کچھ سافٹ ویئر ایشوز کی وجہ سے ہم تھوڑے دن غیر حاضر رہے ۔ اور جتنے دن غیر حاضر رہے اتنے ہی دن کے لیئے آفر یع...
03/06/2026

اسلام علیکم ،
کچھ سافٹ ویئر ایشوز کی وجہ سے ہم تھوڑے دن غیر حاضر رہے ۔
اور جتنے دن غیر حاضر رہے اتنے ہی دن کے لیئے آفر یعنی
تین جون سے آٹھ جون تک آپ جو بھی آرڈر پلیس کرینگے اسکے ڈیلوری چارجز ہم دینگے
سوچیں مت منگوا لیں کیونکہ کوالٹی گرینٹڈ ہے

Respect for the new` brand `• name 😁
22/05/2026

Respect for the new` brand `• name 😁




کے پی کے ، صوابی کے لئے ایک پارسل بک کروایا تھا ڈاکخانہ سرگودھا سے ۔ بتایا گیا تھا کہ سوموار تک پہنچ جائے گا ۔ آج رابطہ ...
21/05/2026

کے پی کے ، صوابی کے لئے ایک پارسل بک کروایا تھا ڈاکخانہ سرگودھا سے ۔ بتایا گیا تھا کہ سوموار تک پہنچ جائے گا ۔ آج رابطہ ہونے پر پتہ چلا اب بھی نہیں پہنچا تو بہت شرمندگی محسوس ہوئی ڈاکخانہ پہنچا تو کہا گیا کہ ٹوپی ڈاکخانہ میں پارسل پڑا ہے وہاں سے جا کر لے لیں ۔
خیر ابھی اس رویہ پر افسردگی کے اظہار کے لئے تحریر لکھنے کا سوچ رہا تھا کہ پارسل ملنے کا میسج مل گیا ۔
اس لیئے سرکاری ڈاکخانہ نظام کی برائی کرنے سے فی الحال رجوع کرتے ہیں 😊

ہماری وہ پروڈکٹس جو آپ عید کے بعد خرید سکیں گے ۔ • آملہ ، ریٹھا ، سکا کائی پاؤڈر• نیم پاؤڈر• بیٹ روٹ پاؤڈر • بھرنگ راج پ...
19/05/2026

ہماری وہ پروڈکٹس جو آپ عید کے بعد خرید سکیں گے ۔
• آملہ ، ریٹھا ، سکا کائی پاؤڈر
• نیم پاؤڈر
• بیٹ روٹ پاؤڈر
• بھرنگ راج پاؤڈر
• اسپیشل مہندی مکس جو بالوں کو کالا ، گھنا ، چمکدار اور جاندار بنائے گی انشاءاللہ
• فیس ماسک
• کوکونٹ آئل
انشاءاللہ اسکے علاوہ بھی آئٹمز پائپ لائن میں ہیں اور مختلف تجربات سے گزر کر آپ کو ملیں گی ۔
مگر ابھی ہماری مینجمنٹ مصالحہ جات کی تیاری میں مصروف ہے ۔ 😬
خوش رہا کریں صحت بنتی ہے 😊

کاجو ایسے لگتے ہیں ۔۔۔!!کیا آپ نے پہلے کبھی درختوں پہ لگے ہوئے دیکھے ہیں یا آج پہلی بار اس پوسٹ میں دیکھ رہے ہیں؟کاجو کا...
21/09/2023

کاجو ایسے لگتے ہیں ۔۔۔!!
کیا آپ نے پہلے کبھی درختوں پہ لگے ہوئے دیکھے ہیں یا آج پہلی بار اس پوسٹ میں دیکھ رہے ہیں؟

کاجو کا درخت Anacardiaceae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر کی جانب ایک گنبد نُما تاج یا سائبان ہوتا ہے جہاں اس کے پھول اور پھل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گردے کی شکل کا بیج ہوتا ہے اور یہ 3 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک بڑے برتن نُما ‘ ڈنٹھل دار اور پھولے ہوئے پھل سے منسلک ہوتے ہیں جو کاجو ایپل (cashew apple) کہلاتا ہے اور اس پھل کی شکل ناشپاتی سے ملتی جلتی ہے۔

کاجو ایپل کا رنگ چمکدار لال سے پیلا ہوتا ہے۔ یہ نرم اور رسیلا ہوتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ جب اس کے گودے کا چِھلکا اتارا جاتا ہے تو یہ کاجو (یا کاجو کی گِری) کہلاتا ہے۔ یہ تجارتی مقاصد کے تحت ہندوستان اور برازیل میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔

کاجو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی بہار آجاتی ہے۔ یہ میوے مختلف قسم کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں خشک میووں میں چکنائی اور حرارے بہت زیادہ ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ لیکن یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ خشک میوے اگر اعتدال سے استعمال کیے جائیں تو بے حد فائدہ دیتے ہیں۔ اگر ہم گری دار میووں کا استعمال ترک کر دیں گے تو پھر ہم پروٹین، معدنیات اور مانع تکسید حیاتین سے محروم ہو جائیں گے۔

سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوے ضرور استعمال کرنے چاہییں۔ان گری دار میووں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجو بھی ہے۔ کاجو جنوبی بھارت کے جنگلوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے درخت کی بلندی دس سے بارہ میٹر تک ہوتی ہے۔ اس درخت سے زرد مائل رنگ کا گوند نکلتا ہے۔اس کی شاخوں سے چار انگشت ٹوپی جیسی کلی نکلتی ہے۔ پھر اس میں مخروطی شکل کا پھل لگتا ہے۔ جس کی پیندی چوڑی ہوتی ہے۔ سر پتلا اور بے نوک ہوتا ہے۔ اس پھل کا چھلکا بہت نرم ہوتا ہے۔جو اوپر سے سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے اور مغز میٹھا ہوتا ہے۔ اس پھل کے نیچے سے دو رگیں دو خطوں کی طرح نکلتی ہیں۔ان دونوں کے درمیان دو بیج بندھے رہتے ہیں جن کی شکل گودے جیسی ہوتی ہے۔پتلے چھلکوں کے اندر سفید مینگ سی ہوتی ہے۔جس کا مزا نہایت شیریں اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے۔ کھانے میں بادام سے مشابہت رکھتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بس یہی کاجو کا بیج ہے۔

اس کے چھلکے سے تیل نکلتا ہے۔ اس کا رنگ سیاہ اور مزا تلخ ہوتا ہے۔جسے جلد پر لگانے سے چھالے پڑ جاتے ہیں مگر لکڑی کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں گائے کے قیمے جتنا فولاد ہوتا ہے۔اسے کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ کاجو میں جست بھی پایا جاتا ہے جو جسم کی معمول کی افزائش کے لیے مفید ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے۔ تاہم ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مریض افراد نمکین کاجو سے پرہیز کریں۔ کاجو میں تانبا اور مینگنیز بھی خوب ہوتا ہے۔ ہہ عضلات کے لیے اچھا اثر ڈالتا ہے کیونکہ اس میں فاسفورس مینگنیزیم جست وٹامن بی اور فولیٹ کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔

اس سے جسم کی تھکن دور ہوتی ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کاجو اور دیگر گری دار میووں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے۔ حالانکہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام کاجو میں 600 حرارے اور 60 گرام چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو کے استعمال کے طریقے نہار منہ شہد کے ساتھ کھانے سے نسیان کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ ٹھنڈے مزاج افراد کے لیے بھی مفید غذا ہے۔ کاجو کے پھل کا رس ورم میں ہونے والے درد کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔ اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔

جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔ اس کا مغز دانتوںکی جڑوں کو ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔ کاجو خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے مختلف کھانوں اور آئس کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔
CnC

Address

17block
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hr Trading point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share