18/05/2026
آج GCMS شبقدر میں فری لانسنگ، کیریئر بلڈنگ، اور خود پر یقین کے موضوع پر ایک شاندار اور متاثرکن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن طلبہ کے لیے نہایت معلوماتی اور حوصلہ افزا ثابت ہوا، جس میں انہیں جدید دور کے مواقع اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھنے کی ترغیب دی گئی۔
ورکشاپ کے مقررین میں ڈاکٹر عبد الواحد آفریدی شامل تھے، جبکہ مختلف جامعات سے دیگر معزز اسپیکرز نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شرکت کی۔ تمام مقررین نے اپنے قیمتی خیالات، عملی رہنمائی، اور حوصلہ افزا گفتگو سے طلبہ کو بے حد متاثر کیا۔
طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی، بہت کچھ سیکھا، اور پروگرام کے ہر لمحے کو جوش و خروش کے ساتھ انجوائے کیا۔
ورکشاپ کے اختتام پر GCMS شبقدر کے معزز پرنسپل پروفیسر حضرت زبیر صاحب نے اپنا خصوصی خطاب پیش کیا اور طلبہ کے ساتھ اپنی قیمتی باتیں شیئر کیں، جنہوں نے طلبہ کو محنت، یکسوئی، اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مزید حوصلہ دیا۔
ایسے تعمیری اور بامقصد پروگرام نوجوانوں کے اعتماد اور مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ✨