Earth Worms Vermicompost

Earth Worms Vermicompost These worms thrive in rotting vegetation, compost

Eisenia Fetida, various names, [Redworm, Brandling Worm, Panfish Worm, Trout Worm, Tiger Worm, Red Wiggler Worm, Red Californian Earthworm], is species of earthworm adapted to decaying organic material.

26/09/2024

بیج۔سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے پودے یا فصل کو اپنی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 12 قسم کے مختلف نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں فاسفورس، نائٹروجن، پوٹاش، کیلشیم، میگنیشیم، سلفر، زنک، بوران، آئرن، کاپر، میگنیز اور کلورائیڈز وغیرہ شامل ہیں۔ جب ان نیوٹرینٹس کی کمی زمین میں واقع ہوتی ہے تو ہم اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف قسم کی کیمیائی کھادیں یا آرگینک فرٹیلائزرز کا استعمال کرتے ہیں۔ اصل میں ہم نے ان نیوٹرینٹس کو مختلف کھادوں کا نام دیا ہے جیسا کہ ڈی اے پی، یوریا، نائٹروفاس وغیرہ۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ نیوٹرینٹس پودوں کے لیے کیوں ضروری ہے؟

۔ فاسفورس Phosphorus -1
یہ پودے کے لیے سب سے اہم نیوٹرینٹ ہے۔ یہ جڑ بنانے، پھل بنانے، سیل وال بنانے اور قوت مدافعت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیسٹ کو کنٹرول کرنے کے بھی کام آتا ہے۔

۔ نائٹروجن Nitrogen- 2
یہ بھی ایک اہم نیوٹرینٹ ہے جو کہ پودے کا قد بڑھانے، ویجیٹیٹو گروتھ، نئی شاخیں نکالنے اور نئے پتے بنانے کے لیے اہم ترین ہے۔

۔ پوٹاش Potassium– 3
پوٹاش پودے کے پھل پھول کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔ پھل کا سائز، اس کی گروتھ اور اس کے ذائقہ کا دارومدار پوٹاش پر ہی ہے۔

۔ کیلشیم Calcium- 4
پودے کی جڑ، تنے، پتے، پھل اور پھول بننے کے لیے خلیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے خلیات مل کر جسم بناتے ہیں۔ کیلشیم خلیہ بنانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ کیلشیم کے بغیر پودے کا وجود عمل میں نہیں آسکتا تو بے جا نہ ہوگا۔

۔ میگنیشیمMagnesium– 5
مگنیشیم پودے کی خوراک بنانے کے عمل کو تیز کرتا ہے، یعنی خوراک کو پودے کے ہر حصے میں پہنچانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔

۔ سلفرSulfur– 6
سلفر پیسٹ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پودے میں خوراک کے عمل کو تیز کرنے کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کا پی ایچ لیول کم کرنے میں مددگار ہے۔

۔ زنکZinc– 7
زنک پودے کو موسمی اثرات سے بچانے، جڑ کو مضبوط کرنے، پیسٹ کو کنٹرول کرنے اور قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

۔ بورانBoron– 8
بووران پودے پر بارآوری، کیڑے کو روکنے، پھل بنانے، بیج بنانے اور فنگس کو روکنے کے کام آتا ہے۔

۔ کاپرCopper– 9
کاپر پودوں میں فنگس اور کیڑوں مکوڑوں کے حملوں سے بچانے کے لیے مددگار ہے۔

۔ آئرنIron– 10
آئرن پودوں میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، مختلف بیماریوں کو روکنے میں پودے کی مدد کرتا ہے جیسا کہ جھلساؤ وغیرہ۔

۔ کلورائیڈزChlorides– 11
ہوا میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ لے کر پتوں کے ذریعے پودے کو دینا اور آکسیجن میں تبدیل کرنا، جڑوں سے آکسیجن اور کاربن کو کنٹرول کرنا یہ سب کام کلورائیڈ کا ہے۔

۔ میگنیزManganese -12
سیل وال بنانے اور پودے کی خوراک بنانے کے عمل میں مددگار ہے اور کیڑوں مکوڑوں سے پودوں کو تحفظ دیتا ہے۔

زعفران بیج (بلب) کی اقسام زعفران بیج (بلب) زمین میں پرورش پانے کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات اور اپنے وزن ، سائز میں اضافہ ک...
19/10/2023

زعفران بیج (بلب) کی اقسام

زعفران بیج (بلب) زمین میں پرورش پانے کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات اور اپنے وزن ، سائز میں اضافہ کرتا ہے زیل تصویر میں بیج (بلب) کی اقسام کی وضاحت کی گئی ہے۔

زعفران بیج (بلب) اپنی میچورٹی (بلوغت) اور اپنی خصوصیات زمین میں رہ کر بڑھاتا ہے۔ جیسا پیاز کے اوپر پرت تہہ در تہہ ہوتی ہے اسی طرح زعفران بیج بلب کی بھی پرت ہوتیں ہیں۔ جس سے اسکے وزن اور جسامت کا تعین کیا جاتا ہے۔

زعفران بیج (بلب) 6 گرام وزن سے کم ہو تو اسے بےبی بلب ہی تصور کیا جاتا اور بیج فروخت کرنے والے اسے سستے بیج کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔

معزز قارئین :
ایک بات ذہن نشین کر لیں کبھی بھی بے بی بلب آپ کو پہلے سیزنوں میں پھول (flowering) نہیں دے سکتا یعنی آپکو سٹگما نہیں حاصل ہو سکتا جب تک کہ بیج زمین میں اپنی بلوغت مکمل نہ کر لے۔

اسکے بعد 7 گرام سے 9 گرام والے بیج (بلب) ہوتے ہیں ان کے متعلق بھی نتائج قابل تعریف نہیں ہوتے اور ان بیجوں کے پودوں پر پتے اچھے خاسے نکلتے ہیں مگر پھول نہیں دے پاتے یہ کاشت کے دوسرے سیزن کے بعد پھول (flowering) کرتے ہیں۔ اور بسا اوقات اچھی مٹی کی وجہ سے کچن گارڈننگ میں ایک آدھ پھول نکل بھی آتا ہے۔

اسکے بعد 10گرام سے 15 گرام وزن کا بیج (بلب) کچن گارڈننگ کیلئے تجویز کیا جاتا ہے یہ بلب اوسطاً 2 سے 3 سال کا میچور بلب ہوتا ہے۔ یہ بلب پہلے سیزن میں پھول دینے کا اہل ہوتا ہے اس پر پہلے سیزن میں تین سے پانچ پھول متوقع ہوتے ہیں۔

اسکے بعد زرعی زمین کیلئے 16 گرام سے 25 گرام وزن کا بلب تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ بلب ممکنہ طور پر 4 سے 7سال کا میچور بلب ہوتا ہے اس پر متوقع پھول 5 سے 7 آتے ہیں۔

نوٹ :
بیج (بلب) کو ہمیشہ کاشت کرنے سے پہلے فنگس سے بچاؤ اور جراثیم کش کر لیں۔

اسکے بعد 26 گرام سے 40 گرام یا اس سے زیادہ وزن کے بلب ائیروپونک سسٹم کیلئے تجویز کیے جاتے ہیں۔
ائیروپونک سسٹم پر ہم انشاء اللہ تفصیلات فراہم کریں گے۔

زعفران ایک قدیم قیمتی بوٹی ہے اور اب اسے تجارتی مقاصد کے لیے کاشت کیا جاتا ہے لہذا اس پر نت نئے تجربات کرکے اسکی پیداواری صلاحیت کو پڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زعفران کے اچھی کوالٹی بیج ہی بہترین نتائج فراہم کر سکتے ہیں لگن اور مہارت رکھنے والے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہترین گولڈن کوالٹی بلب اور مکمل راہنمائی کیلئے رابطہ انباکس ، کال اور وٹس ایپ کے ذریعے کریں

Whatsapp : 03219662177
قیصر شیخ

گھروں میں زعفران اگانے کا طریقہزعفران کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک حصہ مٹی، ایک حصہ گوبر کھاد اور ایک حصہ ریت آپس می...
19/10/2023

گھروں میں زعفران اگانے کا طریقہ

زعفران کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک حصہ مٹی، ایک حصہ گوبر کھاد اور ایک حصہ ریت آپس میں برابر مقدار میں چھان کر گملے، باغیچے یا زمین میں جمع کی جائے۔ جس طرح لہسن کا بلب دو یا ڈیڑھ انچ مٹی کے اندر اس طرح لگایا جاتا ہے کہ اس کے اوپر کی سطح مٹی سے باہر نظر آ سکتی ہو، اسی طرح زعفران کا بلب بھی لگایا جاتا ہے۔

گملے کے ارد گرد اندر کی جانب تھوڑا سا پانی دیں تاکہ مٹی میں نمی آ سکے جس سے بلب کو سرسبز ہونے میں مدد ملتی ہے۔

زعفران کو زیادہ پانی کی ضروت نہیں ہوتی۔ ہر دوسرے یا تیسرے روز معائنہ کر لیں، اگر پانی کی ضرورت محسوس ہو تھوڑا سا فوارا یا شاور ہی کافی ہوتا ہے تاکہ مٹی نم رہے۔
__________________________________________________
کھیت میں زعفران کاشت کا طریقہ

کھیت میں زعفران کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زمین اس طرح ہموار کی جائے کہ اس سے پانی کا اخراج آسانی سے ہو۔ بلب کھیت میں ہر چھ سے بارہ انچ قطاروں میں لگائیں۔ فاصلہ زیادہ رکھنے سے زمین کے اندر بلب بڑے اور زیادہ بنتے ہیں۔

آٹھ تا بارہ ہفتوں کے درمیان زعفران کا پودا پھول دیتا ہے اور ہر پھول کے درمیان تین لال رنگ کے ریشے نکلتے ہیں جس کو سٹگما کہتے ہیں، اور یہی زعفران کہلاتے ہیں۔

لال رنگ کے ان تین ریشوں کو کاٹ کر دس بارہ گھنٹے تک چھاؤں میں سکھایا جاتا ہے۔

سٹگما حاصل کر لینے کے بعد پودے کو اسی جگہ رہنے دیں۔ کیونکہ ایک پودے سے مزید بلب زمین کے اندر بنتے ہیں۔ بعض علاقوں میں بلب ایک سال میں میچور ہوجاتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں دو سال تک۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں بلب کو اکھاڑ کر دوسری جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر انہیں وہیں رہنے دیا جائے تو سیزن کے دوران ان سے زیادہ سٹگما حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کچھ علاقوں میں اسے اکتوبر کے آخر اور نومبر کے اوائل میں بھی کاشت کیا جاتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اس دوران علاقے کا درجہ حرارت 35 ڈگری سے کم ہو۔ اس کا پودا کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے۔

زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا ہے۔ اس کی لمبائی 45 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور اس میں آٹھ سے بارہ ہفتوں کے درمیان پھول آ جاتے ہیں۔

زعفران کے پھول کی عمر تین سے چار دن ہوتی ہے۔ 70 سے 80 ہزار پھولوں سے 250 گرام کے قریب زعفران حاصل ہوتا ہے۔

زعفران کی کاشت کا طریقہ کارزعفران بلب اگست سے دسمبر تک لگائے جا سکتے ہیں۔ ایسی زمیں جس پر برف باری ہو، اس پر برف باری سے...
19/10/2023

زعفران کی کاشت کا طریقہ کار

زعفران بلب اگست سے دسمبر تک لگائے جا سکتے ہیں۔ ایسی زمیں جس پر برف باری ہو، اس پر برف باری سے چھ سے آٹھ ہفتے پہلے بلب لگائے جا سکتے ہیں۔

ایسے جگہ کا انتخاب کریں جہاں سردیوں میں زیادہ ڈاریکٹ سورج کی روشنی آتی ہو۔ گملے میں لگانے کی صورت میں کم از کم چودہ انچ گہرائی کا گملہ لیں اور گملے میں پانی ہرگز رکنا نہیں چاہیے۔ چھوٹا گملا مت استعمال کریں کیونکہ دھوپ لگنے سے گملا گرم ہو جاتا ہے اور پھول کم یا نہیں آتے۔

زمیں میں گڑھا بنائیں اور تقریبا بارہ سے سولہ انچ تک اچھی طرح مٹی کو نرم کر لیں مٹی میں 1 یا 2 کلو لیف کمپوسٹ یا 2 یا 3 سال پرانا گوبر مکس کر کے دو یا تین دن بلب لگانے سے پہلے خوب پانی دیں۔ ۔ اور پھر درمیان میں زعفران کے بلب لگا دیں۔ یاد رکھیں بلب کم از کم آٹھ انچ گہرائی میں ہونا چاہیے۔ گرم علاقوں میں اس کو 10 سے 12 انچ بھی گہرا لگا سکتے۔

اس بات کا خیال رکھیں کے پانی زمین میں اکھٹا نہیں ہونا چاہیے۔ ریتلی مٹی کا استعمال بہتر ہے۔ تاکہ نمی قائم رہےاگر آپ کے علاقے کی مٹی چکنا ہے تو اس میں ریت اور گوبر مکس کر سکتے۔

بلب کو لگاتے ہوئے خیال رکھیں کے اس کا پتلا یا منہ والا حصہ اوپر کو رکھیں۔

زعفران بلب لگانے کے بعد اچھی طرح زمیں کو پانی لگائیں۔ پہلا پانی بلب لگانے کے فورا بعد دیں پھر 15 دن بعد اگر مٹی میں انگلی دبا کر دیکھیں اگر 2 انچ تک مٹی خشک لگے تو پانی دیں ورنہ پانی کی ضرورت نہیں۔۔ پھرپھول نکلنے کا انتطار کریں۔

زعفران بلب کو زیادہ پانی مت لگایں۔ سردیوں کی بارش کی وجہ سے پانی کی مناسب مقدار ملتی رہتی ہے۔ زعفران کا بلب بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اور سردیوں میں پھول نکلنے کے بعد اس سے چھوٹے چھوٹے بے شمار بلب نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان علیحدہ کر کے مزید ٖفصل کو بڑھایا جا سکتا ہے یا مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

زعفران کی کاشتزعفران پھول کے اندر سرخ رنگ کی تین تاروں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس کو سٹگما بولا جاتا ہے۔ ایک پھول سے تقریبا ...
19/10/2023

زعفران کی کاشت

زعفران پھول کے اندر سرخ رنگ کی تین تاروں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس کو سٹگما بولا جاتا ہے۔ ایک پھول سے تقریبا 35 ملی گرام زعفران حاصل ہوتا ہے۔ پھول کو ردمیان سے کاٹ کر سٹگما نکال لیا جاتا ہے۔ یاد رکھیے زعفران کا بیج ایک چھوٹے پیاز کی گٹھی کے برابر ہوتا ہے۔زعفران کے بیج دانے دار یا کسی اورشکل میں نہیں ہوتے۔ مارکیٹ میں دانے دار کینو کی بیج کی طرح کا بیج بھی زعفران کا بیج کر کے فروخت ہوتا ہے، جو کہ کسم کا بیج ہے اور کچھ لوگ للی کا بلب زعفران کر کے سیل کرتے جو کہ سفید یا جامنی کلر کے فلاور دیتا ہے مگر اس میں زعفران کے سرخ سٹگما یا تار نہیں ہوتے۔ اور یہ مون سون میں فلاور دیتا ہے۔ زعفران کی سب سے الگ خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ یہ صرف خزاں کے موسم میں پھول دیتا ہے اور اس کا پھول پہلے نکلتا ہے اور بعد میں پتے نکلنا شروع ہوتے ہیں۔ جب کے دوسرا کوئی بھی پودا پتے ہہلے اور پھول بعد میں دیتا ہے۔ بلب کے سایز کے حساب سے ایک بلب پر ایک سے پانچ پھول آتے ہیں۔ جتنا بڑا بلب ہو گا اتنے زیادہ پھول دیتا اور اتنے زیادہ آگے نئے بلب پیدا کرتا۔

زعفران کا بلب 45 سینٹی گریڈ سےمنفی20 سینٹی گریڈ تک کے موسم میں ٹھیک حالت میں رہتا ہے۔پاکستان کے سرد علاقوں میں خزاں اکتوبر اور سندھ کے علاقوں میں دسمبر تک خزاں کا موسم شروع ہوتا ہے۔ جب درجہ حرارت ۲۵ سے نیچے آنا شروٖع ہو تو بلب لگانے کا بہترین موسم ہے، اور جب درجہ حرارت 15-20 سنٹی گریڈ سے کم آتا ہے تو پھول آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہر علاقے میں پھول نکلنے کا موسم مختلف پایا گیا ہے۔ لہذا پہلے سال بیس سے پیچس بلب لگا کر دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کا موسم زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

زعفران کے بارے میں ایک خیال یہ کے کہ اس کے لیے خاص قسم کی زمین اور موسم ضروری ہے اور یہ خاص علاقوں کے لیے صرف موزوں ہے اب پرانا ہو چکا ہے۔ جہاں دنیا میں ہر روزنت نئی ٹیکنالوجی تخلیق ہو رہی ہے وہاں کاشت کاری میں بھی جدت پیدا ہو رہی ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ زرعی زمین کم ہو رہی ہیں۔ اور پانی کی بھی کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے زعفران میں بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے۔ جس میں زعفران کے پھول بلب کو زمیں میں لگائے بغیر مصنوعی ماحول بنا کر لیے جا رہے ہیں۔ فل وقت پاکستان میں یہ طریقہ محدود پیمانے پر گارڈن شاپ نے شروع کیا ہے، مگر صرف بلب کی بہت زیادہ قیمت کی وجہ سے یہ طریقہ قابل عمل نہیں، مگر مستقبل میں صرف ایک چھوٹے سے ہال میں ایک ایکٹر سے زیادہ کی پروڈکشن لی جا سکتی ہے۔

زعفران کے بلب مارکیٹ میں اپریل سے دسمبر تک دستیاب ہوتے ہیں۔ جیسا کے اوپر بیان کیا گیا ہے کے زعفران کے بلب جب درجہ حرارت 25 سے کم ہوتا ہے تو پھول دینا شروع کرتے ہیں۔ پاکستان میں گرم علاقوں میں یہ ٹمپریچراکتوبر ۔ نومبر میں آنا شروع ہوتا ہے۔ گرم علاقوں میں کاشت کے لیے زعفران کے بلب کو کم از کم ایک ماہ 20 سے 22 سنٹی گریڈ والے کمرے یا فریج میں رکھنا چاھیے۔ فریج میں جب بلب پھوٹنا شروع ہو جائیں تب زمین میں شفٹ کریں۔ اکتوبریا نومبر میں لگانے والے بلب کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ زعفران کے بلب کو زمین میں اگست تا دسمبر تک لگا سکتے ۔ اگر نومبر میں بھی ٹمپریچر 30 سے کم نہ ہو تب اس ایریا میں اس کی کاشت مت کریں۔

بلب خریدتے وقت اپنے ایریا کے درجہ حرارت کو زہین میں رکھ کر بلب کا آرڈر دیں۔ جن علاقوں میں درجہ حرارت مئی تک بھی 30 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا وہاں میڈیم بلب کاشت کیا جا سکتا ہے۔ جن علاقوں میں گرمی جلدی پڑنا شروع ہو جاتی ہے وہاں بڑے سائز کا بلب کاشت کرنا چاہیے۔

چونکہ گرم موسم میں زعفران کا بلب سو جاتا ہے۔ اور جونہی ٹھنڈا موسم شروع ہوتا ہے پھول نکلناشروع ہو جاتے ہیں۔ سردی میں زعفران کا بلب بڑھنا شروع ہو جاتا ہے, زعفران کا بلب بہت تیزی سے زمین میں بڑھتا ہے۔ یہ 2 سے 4، 4 سے 8 اور 8 سے 16 اور فر 32 ھو جاتا ہے۔ ہر 2 یا 3 سال بعد ان کو نکال کر اور جگہ پر لگانا پڑتا ہے۔ یاد رکھیں اگر مناسب حفاظت کی جائے تو زعفران کا بیج 20 سال تک چلتا ہے۔ اور اس کے اگے ہزاروں بلب پیدا کرتا ہے۔

ایکویلہ یا سپینش زعفران ساخت کے اعتبار سے سرخ اور دنیا میں سب سے قیمتی زعفران ہے۔ ایک گرام زعفران کی قیمت تین سے پانچ ہزار ہے۔ ادویہ سازی اور کھانوں میں اس کی بکثرت ڈیمانڈ ہے۔

جیسا کے اوپر بتا یا گیا ہے کہ زعفران کے بلب زمین میں بہت تیزی سے بڑھتے ہیں، اگر آپ کا ایریا میں مئی تک درجہ حرارت 30 سے کم رہتا ہے تو بلب کی بڑھوتری کے لیے ایسے علاقے بہت سود مند ہیں۔کیونکہ زعفران کا بیج مہنگا ہوتا ہے اس لیے چھوٹے رقبے پر لگا کر اس کے بیج بنائیں جائیں اور آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے جایئں۔ ہر سال یہ آپ کی انوسٹمنیٹ کو کئی گنا بڑھاتا جائے گا۔

گھروں یا چھوٹے لیول پر کاشت اور بڑے رقبے پر کاشت کے لیے آپ دیئے گیے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
03219662177
قیصر شیخ

Live Darkling Beetle / Live Mealwormڈارکلنگ بیٹل / میل ورمز 1. بہترین منافع کے ساتھ آغاز2. کم لاگت کا کاروبار3. ایک بار ...
23/02/2023

Live Darkling Beetle / Live Mealworm
ڈارکلنگ بیٹل / میل ورمز

1. بہترین منافع کے ساتھ آغاز
2. کم لاگت کا کاروبار
3. ایک بار کاروباری اخراجات
4. پاکستان میں بڑی مارکیٹ دستیاب
5. ایک ڈارکلنگ بیٹل 3 ماہ میں 300 سے 500 انڈے دیتا ہے
6. 2030 تک بلین روپے کی صنعت بننے جا رہے ہیں

یہ میل ورمز (کیڑے) اچھے قدرتی ذرائع ہیں:

1. قدرتی اعلی معیار کا پروٹین:۔
2. اومیگا 3:۔
3. وٹامنز:۔
4. امینو ایسڈ:-
5. فائبر:-

پالتو جانوروں مثلاء:----
1. مرغیاں۔
2. پرندے
3. مچھلیاں
4. رینگنے والے جانور
5. کچھوا۔
6. بطخ
کے لیے قدرتی ، نامیاتی اور صحت مند کھانا کون سا ہے؟

جو انہیں زیادہ متحرک بناتے ہیں اور اپنے ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔

   #بیٹل  #میلورمز  #سوپرکیڑا  #کھاد  #میلورمفراس  #ارگینک  #نامیاتی
23/02/2023

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

Six (6) Easy Setp for Mealworm Farming   #بیٹل  #میلورمز  #سوپرکیڑا  #کھاد  #میلورمفراس  #ارگینک  #نامیاتی
23/02/2023

Six (6) Easy Setp for Mealworm Farming

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

23/02/2023

Beetle / Mealworm Life Cycle

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

میل ورم فراس (نامیاتی کھاد)MEALWORM FRASS / ORGANIC COMPOSTمیل ورم فراس یا کاسٹنگز آج مارکیٹ میں دستیاب بہترین نامیاتی ک...
23/02/2023

میل ورم فراس (نامیاتی کھاد)
MEALWORM FRASS / ORGANIC COMPOST

میل ورم فراس یا کاسٹنگز آج مارکیٹ میں دستیاب بہترین نامیاتی کھاد میں سے ایک ہے، لیکن بہت کم لوگ ہی اسے جانتے ہیں ، ہم کوشش کرتے ہیں کہ سب لوگوں کو اس نامیاتی کھاد (میلورم فراس) کے بارے میں معلومات دیں!

پودوں میں نامیاتی کھاد (میل ورم فراس) ڈالنے کا طریقہ ہدایات:

پودوں (ہر 2-3 ماہ میں) کے ارد گرد براہ راست مٹی پر 2-3 ٹیبل چمچ پاؤڈر لگائیں اور آہستہ سے سیراب کریں۔

یہ نامیاتی کھاد پودوں کی صحت کو بڑھاتا ہے ، نیز قدرتی طور پر پودوں پر پھول اور پھل لاتا ہے۔ یہ ۔Perfect کامل نامیاتی کھاد ہے۔

یہ نامیاتی کھاد (میل ورم فراس) ہر طرح کے پودوں مثلاء۔۔۔۔
مرچ ، بھنگ ، پھول ، بونسائی ، رسیلا ، پودوں ، آرکڈز اور بہت کچھ کے لئے مفید ہے۔

میل ورم فراس میں قدرتی طور پر چیٹن ہوتا ہے جو پودوں کے خلیوں کی دیواروں میں مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتا ہے جس سے پودوں کو بیماری ، کوکیی مسائل اور پودوں کو کیڑوں سے ہونے والے نقصان سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

ہمارے فراس میں وہ تمام نامیاتی عناصر شامل ہیں جن کی آپ کے پودوں ، سبزیوں اور لان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

نائٹروجن -3.22 ،
فاسفورس 4.40 ،
پوٹاشیم -2.88 ،
میگنیشیم-.75 ،
مائکروونٹریٹینٹ پی پی ایم کاپر -17 ،
زنک ۔117 ،
آئرن 291 ،
مینگنیج ۔155 ،
بورون ۔4۔

قیمت برائے فروخت
1000 گرام (1کلو) ==== Rs.500
#میلورمز #سوپرکیڑا #بیٹل #میلورم #چیلیس #نامیاتی #کھاد #پھل #میلورمفراس #ارگینک

 #بیٹل  #سوپرکیڑا  #میلورمز  #میلورمالسلام و علیکمایک بیٹل ==== 25 روپےAdult Beetle @ Rs.25جس بھائی کو چاہیے رابطہ کرے۔0...
23/02/2023

#بیٹل #سوپرکیڑا #میلورمز #میلورم
السلام و علیکم
ایک بیٹل ==== 25 روپے
Adult Beetle @ Rs.25
جس بھائی کو چاہیے رابطہ کرے۔
03219662177

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

Address

P-161/2, Circular Road, Opp: District Courts
Shah Faisalabad

Telephone

+923219662177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Earth Worms Vermicompost posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share