AA ups and electric solution and CCTV camera

AA ups and electric solution and CCTV camera ups and electric and CCTV camera

16/02/2023
22/12/2021

Parlay soft AA ups and electric solution and CCTV camera

15/12/2021

*حضرت مولانا عبدالشکور دَین پوری ؒ کا ایک سچا واقعہ ،فرماتے ہیں:*
’’میں چیچہ وطنی سے تقریر کر کے جارہاتھا ،کچھ ساتھی ساتھ تھے، ایک آدمی کو دیکھا چار پائی پر بیٹھا تھا، مکھیاں بھنبھنارہی تھیں، عجیب حالت تھی؛ چہرہ زرد تھا، گردوغبارسے اٹاہوا، پیلے دانت، ہڈیوں کا ڈھانچہ، کمزور سانچہ، اس کے پاؤں پر ایک کپڑا پڑا ہوا تھا، اس کا کوئی ہمدرد نہ غم خوار، میں اُس کے قریب گیا تو کہنے لگا
’’مولانا! اِدھر تشریف لائیں!۔ اُس نے کہا مجھے عبرت سے دیکھو، ابھی آپ کی تقریر کی آواز یہاں آرہی تھی اور میں سن رھا تھا، پھرکہنے لگا یہاں میرا مکان تھا،دکان تھی، کاروبار تھا،میں ایک شیر جیسا بہادر،تندرست وتواناانسان تھا، لیکن اب بھیک مانگتا ہوں اور اب کوئی بھیک بھی نہیں دیتا، بلکہ مجھ پر لوگ لعنت کرتے ہیں، عبرت کی بات بتارہا ہوں، اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور کافی دیر تک روتا رہا۔
کہنے لگا ایک رات اپنے بدکردار غنڈے دوستوں کے ساتھ سینما دیکھنے گیا واپسی پر گھر پہنچا، تو ماں نے شرم دلائی کہ ساری رات آوارہ گردی کرتا ہے کبھی پولیس پکڑتی ہے، نہ تمہارا باپ ایسا تھا نہ دادا اور نہ یہ تیری ماں ایسی ہے، تو کن غنڈوں میں پھنس گیا ہے،اس نے اپنی ممتا کا غصہ اتارا مجھ پر۔ بس مجھے غصہ آیا اور جوتا لے کر ماں کو مارنے لگا، اس میں دو جوتے اس کے منہ پر لگے،😰 ماں کے منہ سے اتنی آواز سنی ، اے عرش والے! اسی لیے بچہ دیا تھا کہ آج میں جوتے کھا رہی ہوں، اے رب مجھے اپنے پاس بلالے، اب مزید جوتے نہیں کھا سکتی، اے رب جس نے ماں کے منہ پر جوتے مارے اس کتے کو تو دنیا اور آخرت میں برباد کردے، پھرکہنے لگا اس وقت تومیں ماں کی اِن باتوں کو سن کر سو گیا،اسی رات میرے پاؤں میں ایک درد اُٹھا، پاؤں لرزنے لگا، صبح تک پاؤں سوج کر بہت موٹا ہوگیا، ڈاکٹروں کو دکھایا لاہور گیا، ملتان نشتر ہسپتال گیا،آخر پاؤں کاٹنا پڑا اور پھراس نے اپنے پاؤں کے حصے سے کپڑا اٹھایا پیپ بہہ رہی تھی، کہنے لگا یہ زخم نہیں ماں کی بدعا ہے ، اللہ کا قہر ہوا مجھ پر، ماں تو رو رو کر ایک ہفتے میں چل بسی، جائیداد گئی، مال گیا، بیوی گئی، بیٹے گئے، چار سال سے یہاں پڑا ہوں، پیپ مسلسل بہہ رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت کتے کاٹ رہے ہیں، نیند نہیں آتی، گزرنے والے کہتے ہیں یہ وہ لعنتی ہے جس نے اپنی ماں کو جوتوں سے مارا ہے، کتے کی طرح میرے سامنے روٹی پھینکتے ہیں، بیٹوں کو بلاتا ہوں تونہیں آتے، ابا نہیں کہتے، کہنے لگا مولانا مجھ سے میرا روٹھا رب راضی کرادو، ماں کے ایک لفظ نے اللہ کے قہر سے مجھے برباد کردیا ۔ اتنا کہہ کر وہ گر پڑا اور روتا رہا، پھر اس نے آنکھ نہ کھولی، مولانا فرماتے ہیں: خدا کی قسم یہ منظر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔(خطبات دین پوری)

15/12/2021

*حضرت مولانا عبدالشکور دَین پوری ؒ

کا ایک سچا واقعہ ،فرماتے ہیں:*

Address

Old City
Sheikhupura

Telephone

+923086599911

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AA ups and electric solution and CCTV camera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AA ups and electric solution and CCTV camera:

Share