Hafiz SKP

Hafiz SKP HafizSKP (The Name of Trust)
visit my channel for regular updates:
https://whatsapp.com/channel/0029VbBeRoQ9Bb5xb9LW4d15 HafizSKP is the name of Trust.

We provide online services of composing, data entry, English Typing of text in MS Word on lowest rates. Rs.500 per 1000 words typing in MS Word from any image/pdf documents. Different rate of typing from hand-written text.

10/08/2026

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سے ملاقات کو پسند کرے، اللہ اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرے، اللہ اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے۔“

(شریح بن ہانی نے) کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی: ام المؤمنین! میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، اگر وہ اسی طرح ہے (جس طرح وہ بیان کرتے ہیں)، تو ہم ہلاک ہو گئے۔

تو انہوں (عائشہ رضی اللہ عنہا) نے فرمایا: ہلاک ہونے والا واقعی وہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ہلاک ہوا۔ (بتاؤ) وہ کیا حدیث ہے؟

(میں نے عرض کی:) انہوں نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اور جو شخص اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے۔“ اور ہم میں ایسا کوئی نہیں جو موت کو ناپسند نہ کرتا ہو۔

تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا تھا، لیکن (مفہوم کے اعتبار سے) جس طرف تم گئے ہو، وہ بات اس طرح نہیں، بلکہ (وہ اس طرح ہے کہ) جب نگاہ اوپر کی طرف اٹھ جاتی ہے، اور سینے میں سانس اکھڑ رہی ہوتی ہے، اور جلد پر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، اور انگلیاں ٹیڑھی ہو کر اکڑ جاتی ہیں، تو اس وقت جو اللہ سے ملنے کو پسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملنا پسند کرتا ہے، اور جو (اس وقت) اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملنا ناپسند کرتا ہے۔

(صحيح مسلم: 6826)
Hafiz EMS

رسول اکرم ﷺ کی شفاعت اور اللہ کے فضل سے وہ موحد (اللہ کو ایک ماننے والے) گنہگار جو اپنے اعمال کی سزا پانے کے بعد دوزخ می...
24/07/2026

رسول اکرم ﷺ کی شفاعت اور اللہ کے فضل سے وہ موحد (اللہ کو ایک ماننے والے) گنہگار جو اپنے اعمال کی سزا پانے کے بعد دوزخ میں ہوں گے، اپنی نیکی اور ایمان کی نسبت کی وجہ سے جنت میں داخل کیے جائیں گے۔
#حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسان کے حق میں برا ثابت ہونے والے فیصلے، بدبختی ...
12/07/2026

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسان کے حق میں برا ثابت ہونے والے فیصلے، بدبختی کے آ لینے، اپنی تکلیف پر دشمنوں کے خوش ہونے اور عاجز کر دینے والی آزمائش سے پناہ مانگا کرتے تھے۔

تُو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیراترے سامنے آسماں اور بھی ہیںمختصر تشریح: علامہ اقبال اس شعر میں نوجوان کو شاہین سے تشبیہ د...
10/05/2026

تُو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

مختصر تشریح:
علامہ اقبال اس شعر میں نوجوان کو شاہین سے تشبیہ دیتے ہیں؛ ایسا پرندہ جو بلند حوصلہ، خودداری اور مسلسل جدوجہد کی علامت ہے۔ اقبالؒ کا پیغام یہ ہے کہ انسان کو کامیابی پر رکنا نہیں چاہیے بلکہ ہر منزل کے بعد نئی بلندیوں کی تلاش جاری رکھنی چاہیے۔

پیغام:
مایوسی نہیں، حوصلہ۔
رکنا نہیں، آگے بڑھنا۔
کیونکہ محنت کرنے والوں کے لیے آسمان کبھی ختم نہیں ہوتے۔
Hafeez Ur Rehman Hafiz

قبولیت دعا کا بہترین اور آسان نسخہ
25/02/2026

قبولیت دعا کا بہترین اور آسان نسخہ

13/01/2026

ابوجُری جابر بن سُلَیم ؓ کہتے ہیں، میں نے نبی ﷺ سے کہا: مجھے کوئی نصیحت کیجئے. آپ ﷺ نے فرمایا:

"کسی کو بھی ہرگز گالی نہ دینا."

کہتے ہیں، پس اِس کے بعد سے میں نے کسی کو بھی گالی نہیں دی. نہ آزاد کو، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو.

ابوداؤد 4084
(مسند احمد 16733، 20908، 20912؛ السلسلة 442؛ ابی شیبہ 27106؛ مشکوٰۃ 1918)

08/01/2026

قالَ النبی ﷺ:

بیشک تم میں سے جب کوئی نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اُس کی نماز میں شبہ پیدا کر دیتا ہے، یہاں تک کہ وہ نہیں یاد کر پاتا کہ اُس نے کتنی (رکعت) نماز پڑھ لی ہے. پس جب تم میں سے کسی کو یہ کیفیت پیش آئے تو وہ بیٹھے بیٹھے (سہو کے) دو سجدے کر لے.

بخاری 1232 (مسلم 1265؛ مالک 221؛ ابوداؤد 1030؛ نسائی 1253؛ ماجہ 1216،1217؛ ترمذی 397، 396؛ مسند احمد 7284، 7790؛ خزیمہ 1020؛ مشکوٰۃ 1014)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے، اور اُسے معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھ لی ہیں، تین یا چار؟ تو وہ شک کو چھوڑ دے اور جتنی رکعتوں پر اُسے یقین ہے اُن پر بنیاد رکھے (تین یقینی ہیں تو چوتھی پڑھ لے)، پھر سلام سے پہلے دو سجدے کر لے.

اگر اُس نے پانچ رکعتیں پڑھ لی ہیں، تو یہ سجدے اُس کی نماز کو جفت (چھ رکعتیں) کر دیں گے، اور اگر اُس نے چار کی تکمیل کر لی تھی تو یہ سجدے شیطان کی ذلت و رسوائی کا باعث ہوں گے.

مسلم 1272 (ابوداؤد 1024؛ ماجہ 1210؛ نسائی 1239، 1240؛ احمد 11712، 11804؛ حبان 2664؛ مشکوٰۃ 1015)

Visit/follow my channel for regular updates regarding authentic teachings of Islam as well as Digital Technology/Literac...
31/12/2025

Visit/follow my channel for regular updates regarding authentic teachings of Islam as well as Digital Technology/Literacy

https://whatsapp.com/channel/0029VbBeRoQ9Bb5xb9LW4d15

Follow Hafiz SKP-EMS's WhatsApp channel. Spread the authentic teachings of Islam and personal channel of HAFEEZ UR REHMAN Hafiz. Join 22 followers for the latest updates.

عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھی:«لَا ...
27/12/2025

عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھی:

«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
“نہیں کوئی معبود برحق ہے مگر اللہ اکیلا، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے ملک ( بادشاہت ) ہے اور اسی کے لیے حمد و ثناء ہے وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے، وہ زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں، اسی کے ہاتھ میں ساری بھلائیاں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے“

تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند فرماتا ہے“۔

(جامع ترمذی: 3428)

Address

Sheikhupura
39350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz SKP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share