13/01/2024
آج کل پھر ایک بحث زبان زد عام ہے کہ ڈگری کی بجائے صرف اسکلز سیکھنا ہی بہتر ہے۔ اسکلز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا مگر تعلیم اور ڈگری کی بھی اپنی اہمیت ہے۔ میرا ایک دوست جو انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد ایک ادارے سے ڈاٹ نٹ(ڈویلمپنٹ کا کورس) کرنے کے بعد ایک کامیاب ڈویلپر کےطور پہ کام کرتا رہا اور اب اپنی ذاتی سافٹ وئیر ہاوس چلا رہا ہے۔ مگر میں اس کو Exception سمجھتا ہو کیونکہ میں خود کئی لوگوں کو جانتا ہوں جو اس طرح کامیاب نہیں بھی ہو سکے۔
میں بذاتِ خود انٹر کے بعد ایک نوکری کرنے لگا اور چار سال نوکری کرنے کے بعد بی اے اور پھر ماسٹرز کیا جس نے میری زندگی بدلی۔ اگر میں اپنی تعلیم دوبارہ شروع نہ کرتا تو شائد آج بھی وہی مزدوری کر رہا ہوتا۔
اچھا ہم سب کا ایک خیال ہے کہ کالج سے بھاگنے والا بزنس میں کامیاب ہوتا ہے کیونکہ دو یا تین ایسی مثالیں ہم سب کے سامنے ہوتی ہے مگر ہم سب ان چار پانچ سو مثالوں کو اگنور کر دیتے ہیں جو پی ایچ ڈی یا ماسٹرز کرنے کے بعد بزنس شروع کرتے ہیں۔
جب یہ بحث سوشل میڈیا کی سرخیوں میں تھی تو میں نے ایک پیارے انسان عبدالسلام سے پوچھا کہ کوئی ایسی ریسرچ مل سکتی جس سے پتہ چلے کہ کالج سے بھاگنے والے زیادہ بزنس کرتے یا پی ایچ ڈی کرنے والے تو انہوں مجھے یہ ریسرچ شئیر کی۔ آپ بھی اس کو پڑھیں اور ان موصوف تک پہنچا دیں ۔
https://www.entrepreneur.com/business-news/why-the-myth-of-the-college-dropout-billionaire-is-so/345934