29/03/2021
تحریر محمد عدنان ظفر
عنوان : آخر موت ہے
ایک دفعہ اس تحریر کو ضرور پڑھیں، جزاک اللہ
عیدا تے شبراتاں ائیاں
سارے لوکی گھراں نوں آئے
او نئیں ائے محمد بخشا
جیڑھے آپ ہتھیں دفنانے
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک دن مجھ سمیت ہر کسی نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے، اگر ہم اپنے اردگرد، نظر دوڑائیں تو بہت سے اپنے پیارے، جنہوں کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا تھا، آج ہمارے ساتھ نہیں، میری دادی اماں جان، میری تائی امی جان، میرا بھانجا محمد محروز چاند شہید، اور مجھ سمیت ہر کسی سے پیار اور محبت سے پیش آنے والے امجد بھائی آج ہمارے درمیان موجود نہیں، ابھی تک یقین نہیں آتا کہ وہ اتنی جلدی ہمیں سوگوار کر کے چلے گئے،
دوستوں کوئی پہلے چلا گیا تو کوئی بعد میں، یہ حقیقت ہے کہ ایک دن ہماری باری بھی آنی ہے، ہم نے بھی یہ فانی دنیا چھوڑ کر چلے جانا ہے، اور قبر میں کام آنا ہے تو ہمارے اچھے اعمالوں نے، یہ دولت، شہرت، گاڑی، بنگلے، جائیداد، اولاد، مال سب کچھ ادھر رہ جانا ہے، بس کام آنا ہے تو آپ کی نیکیاں، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، اللہ اور اس کے محبوب کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت،
مثلاً انسانیت کی خدمت، والدین کا ادبُ احترام، اولاد کی اچھی پرورش، ہمسایوں کے حقوق ،بڑوں کا احترام چھوٹوں سے شفقت , عاجزی، تقوی، پرہیزگاری، اور دیگر نیک کام۔۔۔
سکندر اعظم جو بہت دولت مند تھا، اس نے اپنے مرنے سے پہلے فرمایا تھا کہ جب میں اس دنیا سے رخصت ہو ،تو دفنانے سے پہلے میرے دونوں ہاتھوں کو لوگوں کو دیکھنا، اور کہنا کہ آج سکندر اعظم بھی خالی ہاتھ جا رہا ہے ۔
دوستوں آج کی رات جیسے شبِ برات کی رات کہاں گیا ہے، بہت ہی برکتوں والی رات ہے،
آقا دو جہاں ، سرور کائنات، ولیُ مختار، تاجدارِ مدینہ، راحت قلب ُ سینہ سرکار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا,کہ اس رات یعنی کہ پندرہویں شب ،اللہ سبحانہ و تعالیٰ، آسمانی دنیا پر جلوہ افروز ہوتے ہے، اور قبیلہ، بنو قلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتے ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے، کہ شبِ شعبان یعنی پندرہویں رات کو شبِ داری کرو، اور دن کو روزہ رکھو،یہ تو اس کی برکات ہیں،جو جتنی مرضی آپ عبادات کرے،
اس کے آگے سجدہ کرے، اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے، اپنے لیے اور اپنے پیاروں کیلئے کشادہ رزق، لمبی زندگی، اور ہر طرح کی پریشانیوں، مصیبتوں، بیماریوں، دکھ
تکلیفوں،اور ہر قسم کے جادو ٹونوں، سے بچنے کی دعائیں کرئے،
رو رو کر اپنے گناہوں کی توبہ کرے، انشاء اللہ وہ زات آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دے گی، ایک دفعہ اس کے ساتھ لو لگا کر تو دیکھے، اس کے ساتھ محبت تو کرکے دیکھے،وہ بادشاہوں کا بادشاہ، جو فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے سے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہوں، اور شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہو۔ سبحان اللہ، واہ سبحان تیری قدرت
دوستوں آخر پر میں آپ سے التجا کرتا ہوں، کہ خدارا ابھی وقت ہے، آج کی رات اپنے گناہوں کی سچی توبہ کرلے، جو اپنے پیارے اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں،ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کرے، اپنے وسیع رزق، اور لمبی زندگی کیلئے، رو رو کر اپنے غفور الرحیم مولا سے دعائیں کرے، اپنے پیارے پاکستان، اور جہاں جہاں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وبربریت ہو رہی ہے، ان دشمنوں کو نیست و نابود ہونے کی دعائیں مانگے،
اس رات اللہ پاک فرماتے ہے کہ ہے کوئی اپنی مغفرت مانگنے والا، ہے کوئی اپنے گناہوں کی سچی توبہ کرنے والا، ہے کوئی اپنے رزق، عمر اور علم کی برکت سے مالامال ہونے والا۔
تو دوستوں آج اپنی ساری مصروفیات ترک کر کے، اس رات عبادت میں مشغول ہو جائیں، اور صبح کا روزہ لازمی رکھے ، کیوں کہ اس رات اللہ پاک کی بارگاہ میں اعمال نامے پیش ہونےہے، کون زندہ رہے گا، کون وفات پا جائے گا، کس کو کتنا رزق دیا جائے گا، وہ سب کچھ مقدر میں لکھ دیا جائے گا،
، آج سے عہد کرے، کہ انشاء اللہ عزوجل پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرو گا، یا کرو گی، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہوں گا، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر۔ آمین
میری طرف سے کبھی بھی کوئی بات بُری لگی ہو تو معاف فرما دینا، جزاک اللہ
تحریر محمد عدنان ظفر