Lala Karam Elahi traders لالا کرم الہی ٹریڈرز

Lala Karam Elahi traders لالا کرم الہی ٹریڈرز superstore pipe fitting battrie electrical hardware home appliances paint furniture etc

26/02/2026

اگر آپ چاہتے ہو کہ ساری زندگی آپ کو ادھار نہ لینا پڑے اور قرض کا بوجھ آپ کے کندھوں پر نہ آئے، تو ان تین اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں
نمبر 1
اپنے خرچے اپنی خواہشات اپنی ضروریات اور اپنے شوق ہمیشہ اپنی حیثیت کے مطابق رکھیں
لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش اکثر انسان کو قرض میں پھنسا دیتی ہے جبکہ سادگی انسان کو باوقار بناتی ہے
نمبر 2
کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے خود سے ایک سوال ضرور کریں
کیا یہ واقعی میری ضرورت ہے یا صرف ایک خواہش؟
یہ ایک سوال آپ کو سینکڑوں غیر ضروری خرچوں سے بچا سکتا ہے
نمبر 3
خود بھی سمجھیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں کہ
خریداری انسان کی عزت نہیں بناتی
کردار، دیانت اور سادگی اصل عزت بناتے ہیں۔
یاد رکھیں
قرض وقتی سہولت دیتا ہے
مگر سکون ہمیشہ سادہ زندگی میں ملتا ہے
اپ کو یہ اصول کیسے لگے
پیج کو فالو کیجئے اور پوسٹ کو شیئر کیجئے💕♥️💯

میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں بزنس موٹیویشن

سردار کمپنی کی ڈی سی موٹر
17/02/2026

سردار کمپنی کی ڈی سی موٹر

31/01/2026
25/01/2026

منافع کمانے کے باوجود بھی کچھ کاروبار کیوں ڈوبتے ہیں یا پھر منافع کمانے کے باوجود کچھ کاروباری بدحال کیوں ہوتے ہیں ؟ کیوں سمجھ نہیں اتی کہ پیسہ جا کدھر رہا ہے ؟ اور اس کا حل کیا ہے ؟ آج ہم اس موضوع پر بات کریں گے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے
کہ اخر ایسا کیوں ہوتا ہے
تحریر میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں بزنس موٹیویشن
یہ چیز سمجھنے کے لیے ہمیں
کیش فلو اور پرافٹ میں فرق کرنا سیکھنا پڑے گا
چلیں شروع کرتے ہیں
سب سے پہلا سوال
کیش فلو اور پرافٹ میں فرق کیا فرق ہوتا ہے؟
اور اور کسی بھی کاروباری کے لیے اس کے کاروبار میں ان میں سے کون زیادہ اہمیت کا حامل ہے؟
کاروبار چلانے کے دو بنیادی ستون
Profit (نفع)
Cash Flow (نقد کا بہاؤ)
عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دونوں چیزیں ایک ہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کاروبار نفع تو بنا سکتا ہے لیکن ہر کاروبار کیش فلو کو کنٹرول نہیں کر سکتا یا سنبھال نہیں پاتا
اور اکثر کاروبار منافع ہوتے ہوئے بھی بند ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کیش فلو کو نہیں چلا پاتے
اب دونوں چیزوں کو ایک بہترین طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے اس ارٹیکل کے بعد اپ دونوں چیزوں میں فرق کرنا سیکھ جاؤ گے اگر اپ نے ابھی تک اس پیج کو فالو نہیں کیا تو فالو ضرور کیجئے اور ہر پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیے گا کہ اپ کیا کاروبار کرتے ہیں چلیں پھر واپس اتے ہیں اپنے ٹاپک کی طرف
1 پرافٹ کیا ہوتا ہے؟
پرافٹ کا مطلب ہوتا ہے:
آمدن – اخراجات = نفع
سمجھ گئے چلیں ایک مثال کے ذریعے سمجھاتا ہوں
مثال
آپ نے 100 روپے کا مال بیچا
70 روپے اس پر خرچ ہوئے
تو 30 روپے پرافٹ ہے
یعنی پرافٹ ایک اکاؤنٹنگ فگر ہے جو بتاتا ہے کہ کاروبار کتنا کماتا ہے۔
لیکن پرافٹ یہ نہیں بتاتا کہ پیسے کب آئے اور کب نکلے۔
پرافٹ کاغذوں پر دکھتا ہے، کیش فلو ہاتھ میں
2 کیش فلو کیا ہوتا ہے؟
کیش فلو مطلب:
کاروبار میں پیسے کا آنا اور جانا روز، ہفتہ، مہینے کی بنیاد پر۔
یہ وہ پیسہ ہے جو
سپلائر کو دیا جاتا ہے
اسٹاف کو دیا جاتا ہے
بلوں میں جاتا ہے
انوینٹری میں لگتا ہے
اور سیل سے واپس آتا ہے
کیش فلو کاغذ پر نہیں بلکہ روزمرہ کے کھاتے میں نظر آتا ہے۔
اصل فرق کہاں بنتا ہے؟
فرق صرف یہی نہیں کہ ایک آمدنی ہے اور دوسرا نقد
اصل فرق اس وقت سامنے آتا ہے جب
مال بک تو جاتا ہے
مگر پیسے بعد میں آتے ہیں
یہاں پرافٹ تو ہے (کیونکہ سیل ہوگئی)
مگر کیش فلو نہیں ہے (کیونکہ پیسے ہاتھ میں نہیں)
اسی کو کہتے ہیں Profit on Paper, Zero in Pocket
مثال جو فوراً سمجھا دے:
فرض کرو آپ کے پاس ایک جنرل اسٹور ہے۔
مہینے کے آخر میں حساب کیا:
سیل: 10 لاکھ
مال کی خرید: 7 لاکھ
خرچے: 1 لاکھ
تو پرافٹ بنتا ہے:
10 لاکھ – 7 لاکھ – 1 لاکھ = 2 لاکھ پرافٹ
لیکن اگر:
4 لاکھ ادھار پر دے دیے
2 لاکھ کا اسٹاک خریدا
50 ہزار کا بل دے دیا
تو آخر میں ہاتھ میں پیسے کتنے بچے؟
10,00,000 سیل
– 4,00,000 ادھار پر
– 2,00,000 اسٹاک
– 50,000 بل
= 3,50,000 کیش فلو
یعنی پرافٹ تو 2 لاکھ تھا
مگر کیش فلو 3.5 لاکھ ہوا
اور یہ دونوں ہمیشہ ایک جیسے نہیں ہوتے۔
اب سوال: کاروبار میں زیادہ اہم کون ہے؟
اگر بات زندہ رہنے کی ہو تو
کیش فلو زیادہ اہم ہے
کیوں؟
کیونکہ:
بل کیش سے ادا ہوتا ہے
تنخواہ کیش سے دی جاتی ہے
کرایہ کیش میں جاتا ہے
اسٹاک کیش میں آتا ہے
نہ کہ پرافٹ سے
اسی لیے کہتے ہیں
Profit

بتاتا ہے آپ کتنے کامیاب ہو
Cash Flow

بتاتا ہے آپ کتنے زندہ ہیں
۔
ایک انگریزی مشہور اقوال ہے کہ
“Businesses don’t die from lack of profit, they die from lack of cash flow.”
اس کا مطلب

"کاروبار منافع کی کمی کی وجہ سے نہیں مرتے (بند نہیں ہوتے)، وہ کیش فلو (نقد رقم کے بہاؤ) کی کمی کی وجہ سے بند ہوتے ہیں۔"

ایک اہم حقیقت:
کاروبار بڑھتے وقت Profit کم پڑتا ہے، Cash Flowنہیں!
جیسے ہی سیل بڑھتی ہے
مال زیادہ لگتا ہے
کیش زیادہ بندھ جاتا ہے
خرچے بڑھ جاتے ہیں
اسی لیے جس نے Cash Flow نہیں سمجھا — وہ Growth نہیں دیکھ پاتا۔
کیش فلو strong رکھنے کے 5 بنیادی اصول
Credit Discipline (ہر کسی کو ادھار نہ دو)
Inventory Control (سلو موونگ مال کم)
Supplier Terms (ریٹ کم نہیں — ٹائم زیادہ لو)
Daily Cash Sheet (روز کا حساب)
Personal & Business Money جدا رکھو
یہ پانچ چیزیں کاروبار کو Profit سے Cash میں تبدیل کرتی ہیں۔
نتیجہ (Conclusion)
مختصر اور سچ بات:
Profit نظریاتی ہے
Cash Flow عملی ہے
Profit آپ کو خوش رکھتا ہے
Cash Flow آپ کو زندہ رکھتا ہے
اور زندہ کاروبار ہی آگے بڑھتے ہیں۔
اگر اپ کو اس موضوع میں کسی چیز کی سمجھ نہیں ائی تو کمنٹ باکس میں بلا ججک تفصیل سے پوچھ لیجیے
کمنٹ باکس میں اپنے کاروبار کا تعارف کروائیں
تحریر میاں نعیم اختر

15/07/2025

لالا  کرم الہی ٹریڈرز گھڑی اڈا گوندل سیالکوٹ
17/05/2025

لالا کرم الہی ٹریڈرز گھڑی اڈا گوندل سیالکوٹ

24/02/2025
کاویہ کاویے کے راڈ  کلی  لالا  کرم الہی ٹریڈر گھڑی  اڈا گوندل پر دستیاب ہیں انتہائی کم  قیمت میں ہائی کوالٹی
24/02/2025

کاویہ کاویے کے راڈ کلی لالا کرم الہی ٹریڈر گھڑی اڈا گوندل پر دستیاب ہیں انتہائی کم قیمت میں ہائی کوالٹی

ہر قسم کے مہرے  لالا  کرم الہی ٹریڈر گھڑی  اڈا گوندل پر دستیاب ہیں انتہائی کم  قیمت میں ہائی کوالٹی  مکمل براس میں
24/02/2025

ہر قسم کے مہرے لالا کرم الہی ٹریڈر گھڑی اڈا گوندل پر دستیاب ہیں انتہائی کم قیمت میں ہائی کوالٹی مکمل براس میں

Address

Gondal Road Ghari Add Sialkot
Sialkot
51041

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 20:00

Telephone

+923499573900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lala Karam Elahi traders لالا کرم الہی ٹریڈرز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lala Karam Elahi traders لالا کرم الہی ٹریڈرز:

Share