21/06/2023
پاک بھارت ٹاکرا!! 🖤
آج شام سات بجے پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیمیں ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں مدمقابل ہوں گی ۔ ایک جانب وہ بھارت ہے جو ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب پاکستان ہے جو مسلسل آٹھ میچز سے شکست کھا رہا ہے ۔ پاکستان کی فٹبال کی ٹیم کبھی بھی اچھی نہیں رہی لیکن پابندی سے پہلے یہ ٹیم پھر بھی مقابلہ کرلیتی تھی، ہم بھارت کو 2014 میں ہرا بھی چکے ہیں لیکن آج امید لگانا بہت مشکل ہے ۔ بھارت کی ٹیم مسلسل تین میچز میں جیتتی آرہی ہے اور ایک تینوں میچز میں ایک بھی گول نہیں کھایا جبکہ پاکستان نے کوئی سات میچز بعد گزشتہ میچ میں ایک گول کیا تھا ۔ بھارت کی ففیا رینکنگ 101 اور پاکستان کی 195 ہے لیکن پھر بھی ان لڑکوں سے امید ہے اور ایک دو گولز سے شکست بھی مجھے تو غنیمت ہی محسوس ہوگی ۔
پاکستان پانچ سال بعد پہلا ساف ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے، گزشتہ آٹھ سالوں میں پاکستان نے صرف بارہ میچز کھیلے ہیں اور بھارت اس دوران 70 سے زائد میچز کھیل چکا ہے ۔ اس لیے یہ لڑکے ہارتے بھی ہیں تو خدارا مذاق کا نشانہ نہ بنائیے گا، بلکہ صرف اس بات پر خوش ہوں کہ بالآخر پاکستان فٹبال کھیل رہا ہے ۔ پاکستان بہت مشکل سے بھارت پہنچا ہے، آج صبح پاکستان کی ٹیم بالآخر بینگلور پہنچی ہے اور پاکستان نے اس وجہ سے میچ کسی اور دن کروانے کی درخواست بھی کی تھی لیکن وہ قبول نہیں ہوئی ۔
پاکستان کی ٹیم کا تعارف کروائے دیتے ہیں ۔ پاکستان کے نمایاں کھلاڑیوں میں جن کا ذکر زیادہ سننے کو ملتا ہے حسن بشیر (نمبر 10، سینٹر فارورڈ، کپتان)، اوٹس خان (نمبر 7، فارورڈ، اٹیکنگ مڈ فیلڈر)، ہارون حمید (نمبر 11، فارورڈ ونگر)، عبداللہ اقبال (نمبر 4، ڈیفینسو مڈ فیلڈر)، رئیس نبی (نمبر 8، مڈ فیلڈر)، عیسی سلیمان (نمبر 5، ڈیفینڈر) ہیں ۔
پاکستان کی حالیہ پرفارمنسز میں سے 102 رینک کینیا کے خلاف پرفارمنس کافی بہتر تھی جس میں پاکستان 1 0 سے ہارا تھا اور وہ گول بھی شروع میں بدقسمتی سے ہوگیا تھا، جس پر ہینڈ بال کا بھی امکان تھا ۔ پھر پاکستان کو اس میچ میں ڈرا کا بھی چانس ملا تھا تو اس وجہ سے امید بہرحال ہے لیکن حقیقت بھی سامنے رکھنی چاہیے ۔ 🙂
بس آف لک ٹیم پاکستان 🇵🇰🤍
تحریر : Muhammad Saalim