News Alart

ترکیہ میں زلزلہ کی پیش گوئی کرنے والے نے کہا-اگلا نمبر ہندوستان اور پاکستان کا؟ جانیے کیا ہے مطلبڈچ ماہر فرینک ہوگربیٹس ...
10/02/2023

ترکیہ میں زلزلہ کی پیش گوئی کرنے والے نے کہا-اگلا نمبر ہندوستان اور پاکستان کا؟ جانیے کیا ہے مطلب
ڈچ ماہر فرینک ہوگربیٹس نے تین فروری کو اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا، "جلد یا بدیر اس خطے (جنوبی وسطی ترکی، اردن، شام، لبنان) میں 7.5 شدت کا زلزلہ آئے گا۔

ترکیہ اور سیریا کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر زلزلے آنے اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی پیشن گوئی کرنے والے ڈچ ریسرچر فرین ہوگربیٹس نے اب اعلان کیا ہے کہ ’اگلا نمبر’ ایشیائی ممالک کا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک ویڈیو میں فرینک ہوگربیٹس کو ایک بڑے زلزلے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہوگربیٹس نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک ترکیہ جیسے زلزلے یا قدرتی آفات کا سامنا کریں گے۔ ہوگربیٹس کے مطابق، اگلا زلزلہ افغانستان سے شروع ہوگا اور آخر کارپاکستان اور ہندوستان کو پار کرنے کے بعد بحر ہند میں ختم ہوگا۔

10/02/2023

I've just reached 200 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں100 روپے اضافے کا امکان😓😓💯اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی فی ...
28/01/2023

پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں100 روپے اضافے کا امکان😓😓💯

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے، اگر سیلز ٹیکس بھی

لگایا گیا تو پھر پٹرول اور ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو جائیں گے۔دوسری جانب سینئر صحافی کامران خان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ جب ہماری حکومت نے 2018/19 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھا تو پی ڈی ایم ہمارے خلاف ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اسحاق ڈار اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔

کون سے پاکستانی صارفین پلے سٹور سمیت دیگر آن لائن خدمات استعمال نہیں کر سکیں گےپاکستان میں سٹیٹ بینک کی جانب سے انٹرنیش...
27/11/2022

کون سے پاکستانی صارفین پلے سٹور سمیت دیگر آن لائن خدمات استعمال نہیں کر سکیں گے

پاکستان میں سٹیٹ بینک کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اداروں کو کی جانے والی آن لائن ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد خدشہ ہے کہ پلے سٹور کے کچھ فیچرز سمیت دیگر آن لائن خدمات پاکستان میں استعمال نہیں کی جا سکیں گے۔

پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جمعے کو ملک کے مرکزی بینک کو لکھے گئے ایک خط میں صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلے میں تبدیلی کا کہا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے فیصلے کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اداروں کو کی جانے والی تین کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی جاسکے گی، جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین کی بڑی تعداد آئندہ پلے سٹور پر خریداری نہیں کر سکے گی۔
ایسے صارفین جو مختلف موبائل ایپلی کیشنز کو خریدنے یا ان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ادائیگی کے لیے اپنے موبائل کریڈٹ کو استعمال کرتے تھے وہ اب یہ خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کریڈٹ کارڈ کی سہولت پاکستان میں صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے اس لیے موبائل صارفین کی اکثریت بالخصوص انفرادی طور پر آن لائن خدمات حاصل کرنے والے گوگل پلے سٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتے ہیں۔

مختلف ایپلی کیشنز کو ادائیگی کے لیے استعمال کیے جانے والے اس طریقہ کار کو پاکستان میں ڈائریکٹ کیریئر بِلنگ (ڈی سی بی) کہا جاتا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور چاروں موبائل آپریٹرز کی جانب سے مشترکہ طور پر سٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ کو واپس لیا جائے جس کے تحت موبائل فون صارفین بینک کارڈز کے بغیر انٹرنیشنل اداروں کو ادائیگی نہیں کرسکتے۔

ٹیکنالوجی اور بینکنگ سے متعلق ماہرین کے مطابق 15 ستمبر کے بعد پاکستانی صارفین کی رقم گوگل سمیت دیگر انٹرنیشنل اداروں کو نہیں بھیجی گئی ہے۔

ڈی سی بی طریقہ کار کی معطلی کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی اداروں کو کی گئی تین کروڑ 40 لاکھ ڈالر سالانہ کی رقم قابل ادا ہے۔ یہ رقم ان کے موبائل بیلنس سے کاٹی جا چکی ہے جس کے بعد یہ موبائل آپریٹرز کے پاس بھی نہیں اور ابھی تک متعلقہ اداروں کو بھی نہیں پہنچی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چند ماہ قبل ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی تھی کہ ادائیگی کے ہر کیس کو انفرادی طور پر منظوری کے لیے بھیجا جائے۔ جس کے بعد موبائل آپریٹرز کو شکوہ ہے کہ منظوری کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔ نتیجتاً بڑے پلیٹ فارمز کو تشہیر کی مد میں کی جانے والی ادائیگی سمیت دیگر خدمات تعطل کا شکار ہوئی ہیں۔

جو صارفین موبائل بیلنس سے ادائیگی کرتے ہیں وہ انٹرنیشنل اداروں کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی صارفین ہوسٹنگ، لائسنسنگ، سکیورٹی فیچرز اور تکنیکی مہارتوں کے لیے انٹرنیشنل اداروں پر انحصار کرتے ہیں۔ موبائل بیلنس سے ادائیگی روکے جانے کے بعد وہ یہ خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق اس پابندی کے بعد جو صارفین گوگل، ایمیزون، فیس بک کی مالک کمپنی میٹا وغیرہ سے خدمات حاصل کرتے ہیں وہ متاثر ہوں گے۔

ادائیگیوں کے تعطل کے بعد ڈیجیٹل بینکنگ، ای کامرس، آن لائن تعلیم، صحت، کلاؤڈ سٹوریج، ڈومین رجسٹریشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے متاثر ہونے سے خدشہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا سے باہر بھی اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

خط کے مطابق ’عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیجیٹل خدمات میں تعطل عالمی سطح پر پاکستان اور پاکستانی افراد و اداروں کے لیے پریشانی کی وجہ بنے گا۔‘

سٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ملک کو درپیش مشکلات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔انوراگ ٹ...
27/11/2022

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کوئی ملک انڈیا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں، بھارت کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے انڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا۔

رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے بیان پر بھارت میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، رمیز راجہ کے بیان نے ایک طوفان برپا کر دیا ہے

10/11/2022

Inshallah Pakistan will make history this time by winning the final of World Cup 2022

07/11/2022

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق عرفان پٹھان کی دلچسپ ٹویٹ، پاکستانی مداحوں نے یوں کیا رد عمل!

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پڑوسیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس سرف سنڈے کے نام پر زندہ ہے۔ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس ٹویٹ نے جلد ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایک مداح نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تاہم یہ ہالینڈ تھا، جس نے پاکستان کو ٹورنامنٹ میں زندہ رہنے میں مدد کی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی حیران کن شکست نے بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اہم لائف لائن کی پیشکش کر دی تھی اور واقعات کے ڈرامائی موڑ کے بعد ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بظاہر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پڑوسیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس سرف سنڈے کے نام پر زندہ ہے۔ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس ٹویٹ نے جلد ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ایک مداح نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انکو بے عزت ہونے کے لیے دوسرا موقع ملا ہے۔ اس کا وہ بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

ایک اور صارف نے عرفان کے نقطہ نظر کی تائید کی اور خوش مزاجی سے لکھا کہ اور یہ ایک تیز ہنگامہ خیز سرجی ہے۔ ایک تیسرے صارف نے نشاندہی کی کہ T20 ورلڈ کپ میں چوٹی کا مقابلہ بھی اتوار کو کھیلا جانا ہے۔ سپر 12 میچوں میں واپس آتے ہوئے نیدرلینڈز نے اتوار کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دینے کے بعد ایک بڑا اپ سیٹ کیا۔

سیمی فائنل میں پہنچانے کے احسان کا بدلہ ۔۔ پاکستان نے نیدر لینڈز کو کونسا بڑا انعام دیدیا؟پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل...
07/11/2022

سیمی فائنل میں پہنچانے کے احسان کا بدلہ ۔۔ پاکستان نے نیدر لینڈز کو کونسا بڑا انعام دیدیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل تک پہنچانے میں مدد کرنے پر نیدر لینڈز کی ٹیم کو آئندہ ورلڈکپ کیلئے بڑے انعام سے نواز کر احسان کا بدلہ ہاتھ کے ہاتھ چکادیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو دو میچوں میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی مشکل تھی لیکن نیدر لینڈز کی ٹیم نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان کا راستہ صاف کردیا۔

دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا یوں جنوبی افریقہ شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ، پاکستان کی جیت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی شکست کی بھی قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ضروری تھی اور یہ کام نیدر لینڈز نے کردیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر نیدر لینڈز کے احسان کا بدلہ یوں چکایا کہ اب نیدرلینڈز کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو ہرانے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے اور اس ایونٹ کی آٹھ بہترین ٹیموں کو اگلے ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

Like for sports

زمبابوے سے ملی شرمناک ہار پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا: ہمارے پاس بلے باز تو بہت اچھے ہیں، لیکن...PAK vs ZIM : زمب...
28/10/2022

زمبابوے سے ملی شرمناک ہار پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا: ہمارے پاس بلے باز تو بہت اچھے ہیں، لیکن...
PAK vs ZIM : زمبابوے نے جمعرات کو بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک رن سے ہراکر سنسنی پھیلا دی ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ دوسری ہار ہے ۔ اب پاکستان کی ٹیم گہرے بحران میں ہے اور اس پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

پرتھ : زمبابوے نے جمعرات کو بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک رن سے ہراکر سنسنی پھیلا دی ۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ دوسری ہار ہے ۔ اب پاکستان کی ٹیم گہرے بحران میں ہے اور اس پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان سے بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پاکستان کی اس شرمناک ہار کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آیا ہے ۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے کافی مایوس ہوں، ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی ۔ ہمارے پاس بہت اچھے بلے باز ہیں، لیکن دونوں سلامی بلے باز پاور پلے میں آوٹ ہوگئے ۔ ہم نے شروعات کے چھ اوورز میں انتہائی خراب بلے بازی کی ۔ حالانکہ شاداب اور شان نے اچھی شراکت داری کرنے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے شاداب آوٹ ہوگئے اور پھر ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی ۔ بلے باز دباو میں آگئے ۔ حالانکہ بعد کے اوور میں ہم نے کوشش کی ۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم بیٹھ کر اپنی غلطیوں پر گفتگو کریں گے ۔ ہم مزید محنت کریں گے اور اگلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

Address

Tando Allahyar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Alart posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share