19/04/2026
تربیلا غازی میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت صاحبزادہ انیس الرحمان کے برادر اِن لا سبیل خان جدون ولد محمد ارشاد خان کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں چیف انجینئر تربیلا (جی ایم تربیلا)، تربیلا ڈیم کے اعلیٰ افسران، واپڈا یونین کے عہدیداران، مسلم لیگ (ن) ضلع ہری پور کے صدر اور امیدوار پی کے-48 صاحبزادہ حامد شاہ، رکن قومی اسمبلی ہری پور بابر نواز خان، سابق امیدوار تحصیل میئر نوید اقبال (سیکٹر انفارمیشن خیبر پختونخوا کے بھائی) اور سردار منیر احمد (ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) بھی شریک ہوئے۔
مہمانوں نے دولہا سبیل خان جدون کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔