AlShefa Honey

AlShefa Honey ھمارے ہاں ہر قسم جنگلی اور فارمی شھد دستیاب ہے

11/11/2022
22/03/2022

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*

*الشفاء دواخانہ آن لائن*

*تمام امراض کا علاج طب یونانی اور طب جدید قانون مفرد اعضاء کے مطابق اور خصوصاً غذاء سے کیا جاتا ہے*

*کسی بھی بیماری کے علاج کیلئے مریض کی مکمل ہسٹری اور تفصیلات لازمی دیں تاکہ تشخیص میں مدد مل سکے*

*ہماری تمام ادویات طبی اصول کے مطابق خالص قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں*
☘️ *پارسل دوا بذریعہ کوریئر سروس بھیجی جاتی ہے*
______________________________________

✉️ *پتہ: الشفاء دواخانہ نزد رکشہ سٹینڈ مین روڈ ہملٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبرپختونخواہ پاکستان*
______________________________________

*حکیم مفتی سمیع اللہ ہزاروی فاضل الطب والجراحت نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد*

📱 موبائل / وٹس ایپ: +923042004142

27/06/2021

*شہد سے علاج اور خالص شہد کی پہچان*

🍯🍯🍯🍯🍯

*شہد میں شفا ہے۔*
*شہد انسان کیلئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے۔*
*پوری دنیا کے حکماء اور ڈاکڑز مل کر اگر کوئی طاقت کا ٹانک بنانا چاہے تو شہد کے مقابلے میں ہرگز نہیں بنا سکتے۔*

🪄 *شہد میں پوٹاشیم، کیلشیم،میگنشیم،سلفر،آئرن، فاسفورس سمیت وٹامنز، کوپر، آئیوڈین اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔*

🪄 *شہد کے اندر 70 سے زاہد بیماریوں کا علاج ہے۔*

🪄 *شہد کو پانی میں مکس کر کے صبح نہار منہ استعمال کرے۔*

🪄 *شہد قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔*

🪄 *جگر، یرقان، فالج، لقوہ اور سینے کے امراض میں مفید ہے۔*

🪄 *مثانہ اور گردہ کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے نکالتا ہے۔*

🪄 *شہد منہ کے چھالوں کی بہترین دوا ہے شہد کو کاٹن کی مدد سے دن میں 3 مرتبہ لگائیں منہ کے چھالے ٹھیک ہو جائینگے۔*

🪄 *جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔*

🏆 *عالمی ادارہ صحت نے شہد کو بچوں کی کھانسی میں بہت مفید قرار دیا ہے۔*

🪄 *شہد پیاس بجھاتا ہے۔*

🪄 *حافظہ تیز کرتا ہے۔*

🪄 *قوت باہ اور نظر تیز ہوتی ہے۔*

🪄 *جگر کو طاقت ملتی ہے۔*

🪄 *یہ مقوی معدہ ہے۔*

🪄 *نہار منہ شہد پینے سے قبض ٹھیک ہوتی ہے۔*

⬅️ *انسان بڑھاپے میں عموماً 3 بیماریوں کا شکار ہوتا ہے👇🏻*

‼️ *جسمانی کمزوری*
‼️ *بلغم*
‼️ *جوڑوں کا درد*

*شہد کے استعمال سے آپ ان تینوں مسائل پر آسانی سے قابو پا سکتے ہیں ۔*

🪄 *شہد کے اندر اینٹی بیکڑئیل خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔*

🪄 *زخموں پر لگانے سے زخم جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔*

🪄 *طالب علموں کیلئے انتہائی مفید ہے۔*

🪄 *کولیسڑول نہیں ہوتا شہد میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہے جو Bad کولیسڑول کو ختم کرتے ہیں ۔*

❣️ *دل کے مریضوں کو اسکے استعمال سے دورے نہیں پڑتے۔*

🏆 *شہد کو بغیر سائیڈ ایفیکٹ آپ درجنوں بیماریوں میں استعمال کر سکتے ہے۔*

⚖️⚖️ *مقدار!* ⚖️⚖️

↔️ *1 سے ڈیڑھ سال* *کے* *بچوں کیلئے 1/2 چھوٹا ٹی سپون*

↔️ *5 سے 12 سال کی عمر تک*
*ایک چھوٹا چاہے والا چمچ*

↔️ *12سال سے اوپر لوگوں کیلئے*

*1* *سے 2 چمچ چھوٹے چائے والے*

♻️ *شہد الکوحل کا نعم البدل ہے۔*

🎗️ *یہ چیزوں کو اپنے اندر محفوظ کرتا ہے۔*

🪄 *شہد بچے کی پیدائش سے لیکر مرتے دم تک استعمال کروایا جاتا ہے۔*

🔍 *شہد کی پہچان!* 🔍

⬅️ *ان بُجھے ہوئے چونے کی ایک چھوٹی سی ڈلی لے لیں یہ وہ ہی چونا ہے جو ہم دیواروں پہ کرتے ہے اسکو شہد میں ڈبو دیں اگر چونا ویسے ہی پڑا رہے تو شہد خالص ہے اگر چونے سے چڑ چڑ کی آوازیں آئے یا دھواں نکلے تو شہد خالص نہیں ہے۔*

↔️ *شوگر کے مریضوں کو خالص شہد استعمال کروائیں تو انکا شوگر لیول نہیں بڑھے گا۔*

↔️ *شوگر کے مریضوں کیلئے* *بیری کا شہد* *مفید ہے۔*

🍯 *جو شخص مہینے میں 3 دن صبح نہار منہ شہد چاٹ لیں اسکو پورے مہینے میں کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں ہوگی* ۔ ان شاءاللہ

🍯🍯🍯🍯🍯

      is an online Academy for learning reading, understanding & translation of Quran, Tafsir ,Arabic language and gramm...
15/02/2021




is an online Academy for learning reading, understanding & translation of Quran, Tafsir ,Arabic language and grammar, Hadith, Fiqah & many other Islamic topics. Our qualified teachers are available to give you group & one-on-one session. Book your free trial class by connecting.

Medium of instruction:
Arabic,
Urdo,
Pushto,
English

Whatsap Number
+923042004142

Whatsapp Group Link
Join the Whatsapp Group
https://chat.whatsapp.com/CTYwPLYs7IC2fDWw4qNcFW

Facebook Group Link
https://www.facebook.com/groups/778491529434179/?ref=share

page Link
facebook.com/TableeghulQuraan

WhatsApp Group Invite

کیا خالص  #شہد جم جاتا ہے؟۔۔اس سوال سے پہلے مجھے یہ بتلائیے کہ کیا خالص دودھ جم جاتا ہے؟ آپ کہیں گے جی ہاں ! اگر دودھ کو...
13/01/2020

کیا خالص #شہد جم جاتا ہے؟
۔۔
اس سوال سے پہلے مجھے یہ بتلائیے کہ کیا خالص دودھ جم جاتا ہے؟ آپ کہیں گے جی ہاں ! اگر دودھ کو کسی خاص پراسس سے گزارا جائے تو یہ جم سکتا ہے۔۔ تو کیا جما ہوا دودھ کسی گڑ کا شیرہ ہوتا ہے؟ نہیں ! یہ خصوصیت دودھ کی فطری بناوٹ میں شامل ہے۔۔!

دراصل شہد کے متعلق بہت سی باتیں ہم عوام میں بلاوجہ مشہور ہو گئی ہیں۔۔ جن میں سے سرفہرست یہی ہے کہ "خالص شہد کوہ ہمالیہ پہ بھی رکھ دو تو نہیں جمے گا"۔۔ جبکہ تجربہ اور مشاہدہ اسکے برعکس بتاتا ہے۔۔ کچھ شہد ایسے بھی ہوتے ہیں جو چھتے سے تازہ دم باہر نکلتے ہی جم جاتے ہیں۔۔ ہر علاقے اور ہر پھول کے شہد کے اپنے مخصوص خواص ہوتے ہیں۔۔ پھول اور علاقے کی مناسبت سے شہد پہ موسم کے گرم سرد کا اثر ضرور پڑتا ہے اور ہر شہد پہ مختلف پڑتا ہے۔۔ چلیں مثال سے سمجھتے ہیں۔۔ ہمارے لوئر پنجاب کی بیری کا شہد پتلا ہوتا ہے اور اپر پنجاب و پختونخواہ کی بیری کا شہد گاڑھا ہوتا ہے۔۔ وجہ ؟ موسمی حالات کا اختلاف۔۔! یہ دونوں شہد فریج میں بھی رکھ دیں تو نہیں جمیں گے۔۔ وجہ ؟ بیری کے قدرتی خواص۔۔! اب آپ اسی شہد میں گیلا یا لعاب زدہ چمچ ڈال دیں تو جم جانے کا چانس ہے۔۔! 🙂
بعینہ اجوائن کے پھولوں کا شہد بھی نہیں جمتا چاہے آپ اسے سرد خانے میں رکھ دیں۔۔!

مکھی کا چھتہ اگر متعدد غیرمتعین پھولوں کے باغ/جنگل/دیہات میں پایا جائے تو اس سے نکلنے والا شہد ملٹی فلورل کہلاتا ہے۔۔ نوے فیصد چانس ہیں کہ یہ شہد کئی وجوہات کی بنا پر جم جائیگا۔۔ اور بالخصوص سردی بڑھتے ہی عموماً جم جاتا ہے۔۔ یاد رہے اسمیں مکھی بیچاری کا ہرگز کوئی قصور نہیں ہوتا۔۔ اس اللہ والی کو تو جہاں مطلوبہ پھول ملے گا، یہ اسکا رس نکالے گی۔۔ اور نہ ہی بغیر پراسس شدہ خالص شہد بیچنے والے کا قصور ہوتا ہے۔۔ شہد کا جم جانا شہد کے ناخالص یا ملاوٹی ہونے کی دلیل نہیں ہے۔۔ بعض لوگ جما ہوا شہد گرم پانی/دودھ میں مکس کرکے پینا بہت پسند کرتے ہیں اور ترجیحاً یہ شہد خریدتے ہیں۔۔ جمے ہوئے شہد کے جار کو کچھ دیر گرم پانی میں ڈبو دیں تو پگھل جائیگا۔۔!
اگر آپکو مزید ڈیٹیل چاہئے تو crystallization of honey کے موضوع پر گوگل پہ کئی مستند آرٹیکلز موجود ہیں اور یوٹیوب پہ خاصا مواد بھی سننے سمجھنے لائق ہے۔۔!

کچھ کرم فرماؤں نے پوچھا کہ جی معروف کمپنیوں کے جو شہد سالہا سال دکانوں میں پڑے رہتے ہیں وہ کیوں نہیں جمتے؟

میرے عجیب و غریب بھائیو دوستو بزرگو ! بات یہ ہے کہ اصولا جو سوال آپکو کمپنیوں سے کرنا چاہئے اسکو لیکر آپ مجھ فقیر کو کٹہرے میں کیوں ٹھہرا دیتے ہیں؟ میں تہی دامن اب انکا پیچھا کرنے سے تو رہا کہ انکے شہد کا سورس کونسا علاقہ اور پھول وغیرہ ہے یا خدانخواستہ وہ شہد کیساتھ کیا الم غلم کرتے ہیں۔۔ انکی وہی جانیں۔۔ البتہ یہ بات طے ہے کہ اگر میں ملٹی فلورل شہد کو heat up کروں اور نرم گرم کرکے پیک کرکے آپکو پہنچا دوں تو بلاشبہ آپ یہ سوچ کر ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگیں گے کہ صوفی نے بڑا بہترین شہد بھیجا ہے جو برف میں دبانے سے بھی نہیں جمتا۔۔ لیکن میں ایسا کرنے کو شرعا، اخلاقا اور قانونا غلط اور دھوکا سمجھتا ہوں۔۔ ایسا کرنا ہمارے دعوے "Raw & Cold Extracted Honey" کے خلاف ہو گا۔۔ اور ایسا کرنے والا عندالناس اور عنداللہ مجرم ہے۔۔ ہم اپنے کسٹمرز تک اصل حالت میں معیاری چیز پہنچاتے ہیں۔۔!

اس تفصیل کے باوجود آپ اگر غیرمطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ "بخاری نے کچھ ملا نہ دیا ہو شہد میں"، تو یہ آپکا قومی حق ہے۔۔ آپکے پاس یہ آفر ہمیشہ کیلئے موجود ہے کہ ہم سے خریدا گیا شہد پسند نہ آنے کی صورت میں استعمال کے بعد بھی قابلِ واپسی ہے خواہ آپ آدھی بوتل غٹ غٹا گئے ہوں۔۔!! 🙂
۔
وضاحتی #بخارات
copy

شھدکےمتعلق غلط فہمیاںشھد کا جم جانا:اصلی شہد کے متعلق عوام الناس کے ذہنوں میں کئی غلط فہمیاں موجود ہیں، جو دراصل شہد کے ...
11/10/2019

شھدکےمتعلق غلط فہمیاں

شھد کا جم جانا:
اصلی شہد کے متعلق عوام الناس کے ذہنوں میں کئی غلط فہمیاں موجود ہیں، جو دراصل شہد کے بارے میں صحیح علم کے فقدان کی وجہ سے ہے۔ پہلی بڑی غلط فہمی لوگوں کو شہد کے متعلق یہ ہے کہ اصلی شہد کبھی جمتا نہیں ہے۔ جب کہ درحقیقت شہد کا جم جانا ایک فطری عمل ہے۔ دراصل انگوری شکر (Glucose) سردی کے اثر سے جلد منجمد ہو جاتی ہے اس لیے جس شہد میں انگوری شکر کی مقدار زیادہ ہوگی وہ جلدی منجمد ہوجاتا ہے جب کہ جس شہد میں پھلوں کی شکر (Lactose) زیادہ ہو گی وہ کافی عرصہ تک مائع حالت میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں موجود زرگل(Pollen)، ہوا کے بلبلے اور موم کے ذرات بھی شہد کے جمنے کا باعث ہوتے ہیں۔ نیز جس شہد میں پھلوں کی شکر کا تناسب زیادہ ہوتا ہے ، وہ جمنے کے بعد گھی یا جمے ہوئے ناریل کے تیل کی طرح ہو جاتا ہے۔ اور اس طرح جس شہد میں انگوری شکر کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو وہ جم کر دانے دار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جس شہد میں گنے کی شکر کا تناسب زیادہ ہوتا ہے تو وہ جم کر قلمی شکر اختیار کر لیتا ہے اور بالکل سادہ شکر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ لوگ شہد کے قلمی شکل میں جمنے پر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کیوں کہ وہ ناواقفیت کی بنا پر اُسے چینی کی ملاوٹ والا سمجھتے ہیں۔

اس سلسلے میں نیویارک سے شائع شدہ انسائیکلوپیڈیا آف بی کیپنگ کے رائٹرE.P Dutton اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ شہد مختلف شکروں کا گاڑھا محلول ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ شہد میں پانی کا جو تناسب ہوتا ہے اس کے مقابلے میں اس میں شامل قدرتی گلوکوز کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اس پانی میں حل نہیں ہوسکتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ شکریات پانی کی قید سے آزاد ہو کر جمی ہوئی قلمی شکر میں نمودار ہو جاتی ہیں، اسے ہم شہد کا جمنا کہتے ہیں۔

جما ہوا دانے دار شہد (Granulated Honey) کہلاتا ہے۔ یہ پگھلے ہوئے شہد کی بہ نسبت زیادہ صحت بخش اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور اس میں (H.M.F) ہائیڈرو کسی میتھائل فرفل ڈی ہائیڈ کا عنصر بھی کم ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو ابھی حال ہی میں دریافت ہوا ہے اور یہ ہر شہد میں1%لازمی ہوتا ہے۔ امریکن اسٹینڈرڈ کے مطابق جس شہد میں یہ عنصر 3%سے زیادہ ہو تو شہد کا معیار متاثر ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے کئی ممالک میں جما ہوا شہد زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

ایک اور مسئلہ جمے ہوئے شہد کی رنگت کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ جمنے کے بعد شہد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے مثلاً جمنے سے پہلے شہد براؤن کلر کا تھا تو جمنے کے بعد کریم کلر کا ہو جاتا ہے۔ اگر جمنے سے پہلے گولڈن کلر کا تھا تو جمنے کے بعد سفید رنگ کا دکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہو کر اسے چینی کا سمجھنے لگتے ہیں۔ اگر جمے ہوئے شہد کو گرم کیا جائے تو وہ پگھل کر دوبارہ اپنی پرانی رنگت میں آجاتا ہے۔

ہمارے ملک میں عموماً سرسوں، بکیڑ اور پھلائی کے پھولوں کا شہد بہت بڑی مقدار میں حاصل ہوتا ہے اور بالعموم ان ہی پھولوں کا شہد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ اور درحقیقت سرسوں کا شہد تقریباً دو ماہ میں، بیکڑ چار ماہ میں اور پھلائی کا شہد آٹھ ماہ میں جم جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بیری، شفتل اور مالٹے کے پھولوں سے حاصل شدہ شہد نسبتاً کافی عرصہ تک نہیں جمتا۔ یہاں یہ یاد رہے کہ بیرون ملک سے درآمد شدہ تقریباً تمام شہد مصنوعی پراسیس سے گزارے جاتے ہیں، اسی وجہ سے یہ امپورٹڈ شہد نہیں جمتے۔

مشکل یہ ہے کہ نقلی اور اصلی شہد دونوں جم جاتے ہیں اور عوام کے لیے یہ تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ جو شہد جما ہوا ہے وہ اصلی ہے یا نقلی؟ تو قارئین یاد رکھیں کہ اصلی شہد کی پہچان یہ ہے کہ وہ ہمیشہ تہہ کی جانب سے جمنا شروع ہوتا ہے۔ اگر شہد اوپر کی جانب سے جمنا شروع ہو تو وہ نقلی یا ملاوٹ شدہ ہوتا ہے۔

شہد کی پہچان کے معروف فرسودہ طریقہ کار:
ڈاکٹر خالد غزنوی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ لوگوں نے شہد کی پہچان کے کئی طریقے مشہور کیے ہوئے ہیں لیکن اس میں سے اکثر مستند نہیں ہیں۔ مثلاً ایک طریقہ اصلی شہد کی پہچان کے لیے یہ معروف ہے کہ ایک نمک کی ڈلی شہد میں ملاتے ہیں اگر شہد نمکین ہو جائے تو کہتے ہیں کہ شہد ملاوٹ والا ہے کیوں کہ ان کے خیال کے مطابق خالص شہد میں نمک حل نہیں ہوتا۔ یہ طریقہ یکسر تو غلط نہیں ہے لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ شہد میں پچیس فی صد پانی بھی ہوتا ہے جس میں نمک حل ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ کوئی کنفرم بات نہیں ہے کہ ذائقہ نمکین ہونے پر شہد خالص نہیں ہو سکتا۔

اسی طرح کہتے ہیں کہ خالص شہد روٹی پر لگا کر کتے کو کھلایا جائے تو کتا اسے نہیں کھاتا کیوں کہ مشہور ہے کہ کتا شہد نہیں کھاتا لیکن شیرہ کھا لیتا ہے۔ یہ بھی اصلی نقلی کے پہچان کا کوئی معیار نہیں ہے کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ کتا کسی وقت کھانے کے موڈ میں ہی نہ ہو، جس کی وجہ سے نقلی شہد کو اصلی سمجھ لیا جائے۔

ہماری تحقیق کے مطابق شہد کی پہچان کے جو ٹیسٹ کتابوں میں لکھے ہیں ، ان سب میں کوئی نہ کوئی ایسی کمی ہے جن کی وجہ سے اصلی نقلی کا سو فی صد فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ اکثر ان طریقوں پر عمل کرنے سے اپنے سامنے درخت سے اتارے ہوئے خالص شہد بھی فیل ہو جاتے ہیں اور اکثر شیرے سے تیار شدہ نقلی شہد پاس ہو جاتا ہے۔ دراصل ہوتا یوں ہے کہ نقلی اور اصلی شہد کی بعض خصوصیات ایک جیسی ہوتی ہیں مثلاً پندرہ سے بیس فی صد تک پانی کا تناسب اور ستر فی صد مختلف قسم کے گلوکوز وغیرہ.... یہی وجہ ہے کہ طریقے کی خامی کی وجہ سے نتیجہ اکثر کچھ کا کچھ نکلتا ہے۔

شہد کی پہچان کے مستند طریقے:
اصلی شہد کی پہچان کے لیے ہم چند آسان ٹپس اور ایک مستند طریقہ درج کر رہے ہیں، انشاءاللہ اس سے بہت فائدہ ہو گا۔

٭ دیکھ کر چیک کرنا:
قدرتی شہد نقلی شہد کی بہ نسبت زیادہ پتلا اور دھندلا ہوتا ہے اور پولن کے ذرات شہد کی سطح پر نظر آتے ہیں۔

٭سونگھ کر چیک کرنا:
ہر شہد کی اپنی الگ خوشبو ہوتی ہے جو پھولوں کی بھینی بھینی مہک سے مہک رہا ہوتا ہے، جب کہ شیرے اور گلوکوز سے تیارشدہ شہد سونگھنے پر صاف پتہ چل جاتا ہے کہ یہ شیرہ ہے۔

٭شہد کو چکھ کر چیک کرنا:
ہر علاقہ کا شہد اپنا ایک مخصوص ذائقہ رکھتا ہے، کبھی بھی ایک علاقے کا شہد دوسرے علاقے کے شہد جیسا نہیں ہوگا چاہے کسی ایک مخصوص پھول کے باغات سے حاصل شدہ ہی کیوں نہ ہو۔ مثلاً اجوائن ، مالٹے اور سرسوں کا شہد یاد رکھیں۔ شہد کا ذائقہ موسمی درختوں، پھلوں، پھولوں علاقوں کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اگر کسی کمپنی کا شہد ہمیشہ ایک جیسی رنگت، خوشبو اور ذائقہ والا ہو تو سمجھ لیں کہ یہ قدرتی نہیں ہے بلکہ فارمولے کے تحت شدہ ہے۔ یاد رکھیں کہ شہد کی مکھی کو جس موسم کے پھولوں کا رس یعنی غذا ملے گی ویسے ہی اس کا ذائقہ ہو گا۔

٭شہد کا پتلا ہو جانا:
قدرتی شہد میں ایک خاص طرح کا سسٹم ہوتا ہے جسے اوسموٹک پریشر کہا جاتا ہے۔ اس پریشر کے تحت شہد ہوا میں موجود نمی کو جذب کر لیتا ہے۔ ایک کھلے منہ کی بوتل میں تقریباً پچیس گرام (۲ چمچ) شہد رکھ کر چند دنوں کے لیے چھوڑ دیں، اگر شہد اصلی ہوا تو پتلا ہو جائے گا اور نقلی ہو تو سطح پر خشک ہو جائے گا اور ایک باریک جھلی سطح پر آجائے گی۔

روزانہ  #شہد کے استعمال کے فوائدشہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید...
01/09/2019

روزانہ #شہد کے استعمال کے فوائد

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند اور مردانہ طاقت کو بڑھاتا ہے، سُنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں
1۔ اس کا استمعال ابھی سے شروع کر دیں تاکہ سردی آنے تک آپ کے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہو چکی ہو۔
نزلہ، زکام اور سردی سے بچاؤ
نزلہ، زکام اور کھانسی اور سردی سے آرام و بچاؤ کے لیے اگر ایک چمچ بیری کا شہد نیم گرم پانی میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو انشاءاللہ بہت فائدہ مند ثابت ہو گا

2۔ جسمانی وزن میں کمی

اگر آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں، تو طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ چینی سے بنے میٹھے پکوانوں کو غذا سے نکال دیں، بلکہ شہد کو شامل کرلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہد میں موجود مٹھاس چینی سے مختلف ہوتی ہے جو کہ میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہت ضروری ہے۔

3۔ کولیسٹرول لیول میں کمی

شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایسے اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ روزانہ شہد کھانا ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء کی سطح برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو اضافی کولیسٹرول سے لڑتے ہیں۔

4۔ صحت مند دل
طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں، شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے 3 چمچ شہد کا استعمال اس سے بچانے کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے۔

5۔ بہتر یادداشت

کچھ طبی تحقیقی رپورٹس میں شہد کی ذہنی تناﺅ سے لڑنے کی صلاحیت کو ثابت کیا گیا ہے جو ایسے دفاعی نظام کو بحال کرتی ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ اس سے ہٹ کر شہد میں موجود کیلشیئم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔

6۔ اچھی نیند
شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

7۔ معدے کے لیے فائدہ مند

جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد کو کھانا متعدد ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے جو نظام ہضم سے جڑے ہوتے ہیں۔ معدے تک جاتے ہوئے شہد جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندر چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔

8۔ گلے کی تکلیف میں راحت
کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کو مکس کریں، اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔

Address

Topi

Telephone

+923042004142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlShefa Honey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AlShefa Honey:

Share