Swabi motor car bargains

Swabi motor car bargains Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swabi motor car bargains, Business service, Tordher.

25/06/2024

اظہار لا تعلقی)) اگر میرے سوشل میڈیا اکاونٹ سے گستاحانہ یا عیر معیاری پوسٹ یا میسج ہوتا ہے تو اوس سے میرا کسی قسم کا کوئ تعلق نہی ہوگا اپ مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کرکے وضاحت طلب کر سکتے ہو (((((شکریہ))))

23/05/2024

زندگی بھر بیمار نا ہونے کا راز ..
کاپی۔۔۔۔

متحدہ عرب امارات میں ایک سفر کے دوران ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی جو بلوچستان سے تعلق رکھتے تھے۔ گفتگو کے دوران میں نے اپنی عمر بتائی اور ان کی پوچھی تو معلوم ہوا کہ وہ پچانوے 95 برس کے تھے اور ان کی والدہ کا انتقال 105 برس کی عمر میں ہوا تھا . کہنے لگے تم تو میرے آگے ابھی جوان ہو۔میں نے بات کو پلٹتے ہوئے اور زرا ہچکچاہٹ سے پوچھا کہ اچھی صحت کا راز تو بتائیں۔
کہنے لگے بس بیمار نا پڑو ۔۔۔
میں کہا یہ تو ہمارے بس کی بات نہیں۔
ہنستے ہوئے بہت آرام سےکہنے لگے۔" بالکل ہمارے بس کی بات ہے۔"
میں نے کہا آپ بتائیں میں ضرور عمل کرونگا ۔
میرے قریب آکر آہستہ سے کہنے لگے ۔"مُنہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللہ کے بغیر نہیں ڈالنی ،چاہے پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ۔۔۔"
میں خاموش سا ہوگیا۔ پھر کہنے لگے اللہ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلا وَجہ نہیں بنائی۔ ہر چیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں۔جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللہ پڑھ کر مُنہ میں ڈالتے ہیں تو اللہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ پیو۔ اور دل میں بار بار خالق کا شُکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اُٹھاکر شکر اداکرو کبھی بیمار نا پڑوگے۔
میری انکھیں تر ( گیلی ) ہوچکی تھیں۔دیر ہورہی تھی۔ میں سلام کرکے اُٹھنے لگا تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے، کھانے کے حوالے سے آخری بات بھی سنتے جاؤ۔
میں جی کہہ کر پھر بیٹھ گیا۔
کہنے لگے "اگر کسی کے ساتھ بیٹھ کے کھا رہے ہو تو کبھی بُھول کے بھی پہل ناکیا کرو۔چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو۔ پہلے سامنے والے کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لُقمہ اپنے مُنہ میں نا رکھ لے ،تم شُروع نا کیا کرو۔ "
میری ہمت نہیں پڑ رہی تھی کہ اسکا فائدہ پُوچھوں لیکن وُہ خُود ہی کہنے لگے ۔"یہ تُمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگی اور ساتھ ہی اللہ بھی راضی ہوا کہ تُم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا۔یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللہ روح کی غذا ہے۔ اب بتاؤ کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑ سکتے ہو.....؟؟؟؟
میں بے ساختہ ان کے دونوں ہاتھ پر بوسہ دیکر تیزی سے جانے کے لئے مُڑ گیا کہ دین کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہم اور ہماری نسل کتنی محروم ہے۔

09/04/2024

عید کا چاند: اہم اطلاع
کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے بالائی حصوں میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔ لہذا کل بروز بدھ 10 اپریل2024 کو عید الفطر قوی امکان ہیں۔

آلو کا طریقہ کاشت 🥔🥔🥔آبپاشی.......🌊🌿🥔۱۔ آلو کی فصل پانی لگانے کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہے۔ اس کو اگر ایک حد سے زیادہ پا...
13/10/2023

آلو کا طریقہ کاشت 🥔🥔🥔

آبپاشی.......🌊🌿🥔
۱۔ آلو کی فصل پانی لگانے کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہے۔ اس کو اگر ایک حد سے زیادہ پانی لگا دیتے ہیں تو پیلی ہو جاتی ہے اور ایسی وجہ سے آلو کا سائز اچھا نہیں بنتا۔
جب تک ضرورت نہیں پڑتی اپنی زمین کے حساب سے آپ نے پانی نہیں لگانا۔ جب وتر آئیگا تو آپ پانی لگائیں گے چاہے 15 دن بعد آۓ یا 20 دن بعد۔ اور کوشش کریں ہر پانی میں کھاد کی تھوڑی مقدار+ اور ایک سے 2 دفعہ لیکوئیڈ کھاد ہیموک ایسڈ+ پوٹاش ( ٹپکا) وغیرہ بھی پانی میں چھوڑ دے ۔۔
۲۔ دوسری اہم چیز یہ دیکھنی ہی کہ آپ کا پانی آپ کی کھیل کے آدھے حصے سے اوپر نہ جائے۔ آپ کی کھیل کا آدھا حصہ خشک ہونا چاہیے اور آدھے حصے تک پانی ہونا چاہیے تاکہ جہاں پر پھل نے بننا ہے وہ پانی لگنے کی وجہ سے سخت نہ ہو جائے اور اگر وہ جگہ سخت ہو جاتی ہے تو آلو چھوٹا بنے گا موٹا نہیں۔
خاص طور پر جب بیلیں کھیلیوں کے اندر گر جاتی ہیں تو پورے ایکڑ کو ایک ہی دفعہ پانی چھوڑ دیا جائے تاکہ آہستہ آہستہ پانی کھیلیوں کے اندر پھرتا رہے اور اوپر نہ چڑھے۔
شیر برادرز زرعی ادویات اینڈ سیڈیذ سٹور جلسی03149873325

آلو کی فصل کے بڑھوتری کے اہم مراحل🥔🥔🥔 پہلا مرحلہ : اُگاؤ اس مرحلے میں فصل 25- 20 دن تک رہتی ہے۔بیج کی آنکھ سے تنا نکلتاہ...
12/10/2023

آلو کی فصل کے بڑھوتری کے اہم مراحل🥔🥔🥔
پہلا مرحلہ : اُگاؤ
اس مرحلے میں فصل 25- 20 دن تک رہتی ہے۔

بیج کی آنکھ سے تنا نکلتاہے جو کہ اوپر کی طرف رخ کرتا ہے اور زمین کی سطح پر ظاہر ہوتا ہے۔
زمین کی سطح سے باہر نکلے ہوئے تنے کے نیچے پودے کی جڑیں بننا شروع ہوجاتی ہیں۔
پانی کی کمی اور زیادتی دونوں صورتیں بیج کے گلنے سڑنے کا سب بنتی ہیں۔

دوسرا مرحلہ : پودے کی نشونما
اسپراوٹینگ (Sprouting) سے پتے، شاخیں، اور تنا بننا شروع ہو جاتے ہیں۔
زیر زمین جڑیں بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اور ان پر اسٹولن (Stolons ) بننا شروع ہو جاتے ہیں۔
پتوں میں خوراک بنانے کا عمل (Photosynthesis) تیزی سے شروع ہو جاتا ہے۔
فصل کی بڑھوتری کا مرحلہ نہایت اہم ہے۔ جو کہ 15-25 دن تک رہتا ہے پانی کی زیادتی سے آلو کا کھوکھلا پن (Hollow Heart ) اور جلدی سوکھ جانا (Early Dying ) کا باعث بنتا ہے۔

تیسرا مرحلہ: ٹیوبرز کا بننا
اسٹولن کے کناروں پر ٹیوبرز بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن ابھی بڑھنے کا عمل شروع نہیں ہوتا۔
فصل کا یہ مرحلہ 10-15 دن تک رہتا ہے۔
اس مرحلے پر پانی کی کمی ٹیوبرز کے بننے کے عمل کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

چوتھا مرحلہ : ٹیوبرز کا سائز بڑھنا
خوراک، پانی اور نشاستہ (Carbohydrates) کے مہیا ہونے پر ٹیوبرز کے خلیے (Cell ) بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔
ٹیوبرز اس وقت نہایت اہمیت کے حامل ہو جاتے ہیں۔
ساری خوراک اور نشاستہ ان میں جمع ہوتا جاتا ہے۔
فصل اس مرحلے میں 20-25 دن تک رہتی ہے۔
اس مرحلے پر خوراکی اجزا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ پانی کی کمی پیداوار کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

پانچواں مرحلہ : ٹیوبرز کا تیار ہونا / پکنا
پودے کی شاخیں پیلی پر جاتی ہیں، پتوں میں خوراک بنانے کا عمل کم ہو جاتا ہے اور عمومی طور پر شاخیں مر جاتی ہیں۔
ٹیوبرز اپنی جسامت مکمل کر لیتے ہیں اور اوپر والی چھال بھی پک جاتی ہے۔
اس مرحلے میں پانی کی کمی سے ٹیوبرز کی چھال پر کالے دھبے ظاھر ہوں گے اور پانی کی زیادتی سے زمین میں کریک پڑ جاتے ہیں جس سے ٹیوبرز میں گلنے سڑنے والے بیکٹیریا داخل ہو جا deتے ہیں۔
شیر برادرز زرعی ادویات اینڈ سیڈیذ سٹور جلسی03149873325

پیاز ریڈ جیڈ مناسب ریٹ پر دستیاب ہیںشیر برادرز زرعی ادویات اینڈ سیڈیذ سٹور جلسی03149873325
11/10/2023

پیاز ریڈ جیڈ مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں
شیر برادرز زرعی ادویات اینڈ سیڈیذ سٹور جلسی03149873325

21/06/2020
16/12/2016

K

Address

Tordher
23610

Telephone

03149873325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi motor car bargains posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share