Muddasir Trader's

Muddasir Trader's we deals in agricultural products.

جوڈیكس الٹرا گندم کی فصل میں کرے تمام جڑی بوٹیوں کا مکمل صفایا ۔۔0308868528403018680785
26/11/2024

جوڈیكس الٹرا
گندم کی فصل میں کرے تمام جڑی بوٹیوں کا مکمل صفایا ۔۔
03088685284
03018680785

28/08/2024

ستمبر: کپاس کی پیداوار کا سنہری مہینہ

کاشتکار بھائیو! ستمبر کپاس کی فصل کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب فصل اپنی پوری آب و تاب پر ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کپاس کے پودا کی کل پیداوار میں جولائی کے پھل کا حصہ صرف 5 فیصد، اگست کا 30 فیصد، جبکہ ستمبر کا حصہ 60 فیصد ہوتا ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لگنے والے پھل کا حصہ 5 فیصد ہوتا ہے۔
اس سال جولائی کی شدید گرمی نے تقریباً 50 فیصد سے زیادہ پھول اور پھل کو نقصان پہنچایا ہے، پھول پودے کے اوپر خشک ہوگئے جس سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کاشکار بھائیو دل چھوٹا نہ کرو نارمل کاشت شدہ کپاس نے ابھی ستمبر میں 60 فیصد پھل اٹھانا ہے۔ اگر ہم فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں تو اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
کپاس کا پھل کب تک بنتا ہے؟

کاشتکار بھائیو! کپاس کی گڈی کی عمر تقریباً 21 سے 22 دن ہوتی ہے۔ 23 ویں دن یہ گڈی کھل کر سفید پھول بن جاتی ہے جو صرف ایک دن تک سفید رہتا ہے اور شام کو جامنی ہو جاتا ہے۔ کپاس کے پھول میں نر اور مادہ کا ملاپ صبح کے ٹئم (9-10 بجے) ہوتا ہے اور دوپہر تک مکمل ہوجاتا ہے۔ شام کو پھول منہ بند کرلیتا ہے اور اس رنگ بھی جامنی ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ جامنی رنگ یہ ظاہر کرتا ہے پھول میں نر اور مادہ کا پلاپ ہوچکا ہے۔
نر اور مادہ کے ملاپ کے بعد ٹینڈا بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور ٹینڈا بننے بعد اسے مکمل طور پر کھلنے میں 45 سے 60 دن لگتے ہیں جو کہ موسم کے حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ مثلاً جولائی میں بننے والے ٹینڈے 45 سے 50 دن میں، اگست میں بننے والے ٹینڈے 50 سے 55 دن میں اور ستمبر میں بننے والے ٹینڈے 55 سے 60 دن میں کھلتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر یکم ستمبر کو ٹینڈا بنتا ہے تو وہ 1 نومبر کو کھلے گا (پھٹی) اور 30 ستمبر کو بننے والا ٹینڈا 30 نومبر کو کھلے گا۔
اس طرح اگر کاشتکار صرف ستمبر میں بننے والے ٹینڈے ہی بچا لے تو بھی اچھی فیصد پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

ستمبر میں پھل کی زیادہ پیداوار کیوں ہوتی ہے؟

ستمبر کے مہینے میں پھل کی پیداوار تیزی سے ہوتی ہے اور اس دوران کیڑوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے۔ اگر اوسطاً ہر روز 3 پھول فی پودا ٹینڈؤں تبدیل ہوں تو ایک مہینے میں 90 ٹینڈے فی پودا ہو سکتے ہیں۔ اگر ان میں سے 50 فیصد بھی بچ جائیں تو فی ایکڑ 30 سے 35 من پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر پودوں کی تعداد پوری ہو تو ایک ٹینڈا فی پودا کا مطلب ہے 1 من فی ایکڑ پیداوار۔
دعا گو :
محمد مدثر وارن
ایم فل ایگریکلچرل اینٹومولوجی
ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ
پلانٹیکس اے جی لائف سائنسز بہاولپور
03018680785

تلخ حقیقت ۔۔۔Viral fun
21/09/2023

تلخ حقیقت
۔
۔
۔

Viral fun



Jumma Mubarak to all of you
14/07/2023

Jumma Mubarak to all of you

کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام!زرعی ادویات کی زراعت میں اہمیت سے کون واقف نہیں لیکن پہلے دن سے اس شعبے میں ناعاقبت  ان...
29/10/2022

کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام!

زرعی ادویات کی زراعت میں اہمیت سے کون واقف نہیں لیکن پہلے دن سے اس شعبے میں ناعاقبت اندیش لوگ دو نمبر کام کرتے رہے ہیں جن کی وجہ سے ایماندار کاروباری لوگ اور کمپنیاں بدنام ہوتی رہی ہیں۔ ذیل میں کچھ نکات پیش کیے گئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ دو نمبری سے بچ سکتے ہیں۔

زرعی ادویات خریدتے وقت درجہ ذیل امور کا خیال رکھیں۔

* زرعی ادویات ہمیشہ گورنمنٹ کے لائسنس ہولڈر دوکان دار سے خریدیں۔

* زرعی ادویات خریدتے ہوئے دوکان کے نام سے پرنٹ بل ضرور لیں کچا بل یعنی بغیر دوکان کے نام یا مہر کے بل نہ لیں۔

* کوشش کریں دوکان میں موجود پراڈکٹ ہی خریدیں سٹور سے کارٹن یا شاپر میں پیک کر کے لائی گئی ادویات کی حوصلہ شکنی کریں۔

* دوکان دار سے قیمت کم کرنے کی ضد کرنے کی بجائے دوائی کے رزلٹ اور کوالٹی کی ضمانت طلب کریں۔

* کسی بھی کمپنی کے نمائندے یا دوکان دار سے گھر بیٹھے زرعی ادویات نہ منگوائیں۔

* جو ڈیلر جس کمپنی کی ڈیلرشپ ہولڈر ہے اس سے صرف اسی کمپنی کی زرعی ادویات خریدیں۔

* ٹیبل کے نیچے اور صرف سٹور میں رکھی گئی ادویات کی خریداری سے اجتناب کریں۔

* کبھی بھی کسی کمپنی کے نمائندے سے خود ڈائریکٹ ادویات کی ڈیل مت کریں وہ آپکی فصل کو چیک کرکے آپکو سلپ بنا کر دے سکتا ہے لیکن وہ آپکو خود ادویات فروخت نہیں کر سکتے -

نوٹ:-
میں یقین سے کہتا ہوں ایسی کوئی گیڈر سنگی آن لائن فروخت نہیں ہوتی جو آپکی قریبی مارکیٹ میں موجود نہ ہو اس لیئے دور سے آن لائن زرعی ادویات خریدنے کی بجائے اپنے قریبی مارکیٹ میں اچھی شہرت رکھنے والے دوکان دار سے خریدیں۔ سوشل میڈیا پر علم حاصل کریں لیکن لوگوں کی فضول قسم کی سیل کالوں میں آ کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں۔
جو بھی یہ تحریر شئیر کرنا چاہے مختلف گروپس میں وہ یہ تحریر شئیر کرسکتے ہیں صدقہ جاریہ

وائیٹل ™گروتھ ریگولیٹر کے اضافی فوائد کے ساتھ پیداوار میں 30 فیصد اضافہ۔ خصوصیات: مزید پھول اور پھل۔ پھول اور پھل گرنے ک...
24/07/2022

وائیٹل ™
گروتھ ریگولیٹر کے اضافی فوائد کے ساتھ

پیداوار میں 30 فیصد اضافہ۔

خصوصیات:

مزید پھول اور پھل۔

پھول اور پھل گرنے کی شرح میں کمی۔

پھول اور پھل کے سائز بڑے اور بھاری ہوتے ہیں۔

بیماریوں، خاص طور پر وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ۔

زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار۔
مناسب ریٹ پر دستیاب ہے
📞 03018680785

سبز تیلے کا مکمل خاتمہ کریں ، انتہائی مناسب ریٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔ شاندار پروڈکٹ 📞 03018680785
17/07/2022

سبز تیلے کا مکمل خاتمہ کریں ،
انتہائی مناسب ریٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔ شاندار پروڈکٹ
📞 03018680785

13/06/2022

Copied:
(L*D)
گانٹھ والی بیماری
بیماری سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں پھیل چکی ہے
کراچی میں کافی نقصان کر چکی ہے۔۔

یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جسکا نام لمپی اسکین ڈیزیز وائرس ہے(L*DV)

علامات
بخار
آنکھوں سے پانی آنا
ناک سے پانی آنا
لمف نوڈ کا پھول جانا
بھوک کم ہونا
دودھ کے پیداوار کم ہو جانا جانور کے چلنے پھرنے میں دشواری
جانور کا دباؤ کا شکار ہوجانا جلد کے اوپر دانوں کا نکل آنا جو کے پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں دانے زیادہ تر جانور کے سر ,گردن ،جھالر،حیوانہ ،مخصوص اعضا اور ٹانگوں پر نمایاں ہوتے ہیں

پھیلاؤ ::
ایک جانور سے دوسرے جانور میں بذریعہ مچھر ، خوراک کا ایک جگہ کھانے،کیڑے مکوڑے کے کاٹنے ،ایک کھرلی میں پانی پینے سے پھیل سکتی ہے،،

علاج،،
یہ بیماری چونکہ ایک وائرس سے ہوتی ہے اسکا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے
البتہ بیماری کی شدّت کو کم کرنے کے لیے یہ ادویات استعمال کی جا سکتی ھیں

Endectin(ivermectin) 10cc جِلد میں ایک بار
Penstrep 20cc 5 din
Ketoject 15cc 5 din
Solon m 8cc 5din

Paste:::
Penbiotic (5gram inj) 2 adad
Glycerine 100ml
Potassium permanganate 1 gram
Sulphur 20gram
Zinc oxide 20gram
ان سبکو مکس کریں اور جلد کو پائوڈین سے صفائی کرکے صبح شام لگائیں

احتیاطی تدابیر::
بیمار جانوروں کو الگ باندھیں
باہر سے نئے جانور مت لائیں
نئے جانوروں کو فارم میں لانے سے پہلے 21 دن تک الگ رکھیں
فارم میں مکھیوں اور مچھر کے لیے سپرے کریں
جانوروں کو وقت پر ivermectin کے انجیکشن لگائیں
خوراک اور پانی کے کهرلی کو صاف صاف رکھیں
صدقہ و خیرات کریں
غریبوں کی مدد کریں،،

پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار اس سال موسمی تبدیلی (زیادہ درجہ حرارت ,گرم ہواؤں) سے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ھے.سال 2022 ا...
28/04/2022

پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار اس سال موسمی تبدیلی (زیادہ درجہ حرارت ,گرم ہواؤں) سے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ھے.سال 2022 ابھی تک آم کی اعلیٰ اقسام انوررٹول،موسمی چونسہ.کالا چونسہ ،سفید چونسہ خصوصی طور پر متاثر ہوۓ ہیں. 40 تا 60 فیصد تک نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے پہلے شروع میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے بور تھوڑا لیٹ نکلا اور جب بور نکل آیا تو مارچ میں پارہ c°45 تک پہنچ گیا اور ہیٹ ویز (heat waves) کی وجہ سے نہ صرف بہت سارا بور سوکھ گیا بلکہ پھولوں کے جنسی حصے متاثر ہونے کی وجہ سے جو نامناسب بار آوری (Fertilization) ہوئ اس کے نتیجے میں جو پھل بنا اس کا شدید کیرا ہورہا ھے. اور کئ پھلوں کی شکل بھی بد لی ہوئی ہے سفید چونسہ کے تو پورے پورے پودے تقریباً خالی ہو گۓ ہیں. توجہ طلب بات یہ ہے موسمی تبدیلی کے ساتھ باغبان حضرات کے رویہ میں نہیں آئی .وہ پچھلے سالوں کی طرح ہی باغات کی نگہداشت کر رہے ہیں.اس سال باغبان حضرات کو چاہیے کہ آبپاشی کا خصوصی خیال رکھیں اور جیسے ہی درختوں کے گھیرے میں تین میں سے دو حصہ وتر خشک ہو جائے فوری پانی دیں اور جن لوگوں نے پوٹاش کھاد گھیرے میں استعمال نہی کی ھے تو وہ کریں اور حل شدہ پوٹاش 2 کلوگرام فی 100لیٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں. پوٹاش پودے میں درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے- باقی اگیتی اقسام دوسہری،سرولی،سندھڑی پر اس سال بھی پھل اچھا ہے اور بڑھوتری بھی بہتر ہو رہی ھے.مئ کے مہینہ میں ہمارے لۓ جو بڑا چیلنج ہوتا ھے وہ تین طرح کی سنڈیاں (فروٹ بورر،جالا بنانے والی ،بال دار) جو ہر دو جوڑے ہوۓ پھلوں پر حملہ آور ہوتی ہیں اور جالا بنانے والی اور بال دار سنڈیاں پھل کی جلد کو کھرچ دیتی ہیں اور اپنا فضلہ وہاں چھوڑ دیتی ہیں جن سے پھل کی کوالٹی برُی طرح متاثر ہوتی ھے.جبکہ فروٹ بورر جس کی سنڈی پر سرخ اور سفید رنگت کے بینڈز ہوتے ہیں.اس سنڈی کا پروانہ دو جوڑے ہوۓ پھلوں کے درمیان انڈے دیتا ھے جس سے سنڈی نکل کر پہلے دونوں کی جلد کھرچتی ھے.پھر ایک میں سوراخ کرکے اس کی گٹھلی کو کھاتی ھے.جس سے پھل کی کوالٹی اور پیداوار برُی طرح متاثر ہوتی ھے.یہ نقصان دہ سنڈیاں بٹور اور درختوں کے نیچے جڑی بوٹیوں میں پروان چڑھتی ہیں.لہزا فوری طور پر جو بٹور ابھی تک کھڑا ھے اس کو اتروا کر دفنا دیا جاۓیا دھوپ میں ڈال کر ضائع کریں. اور حملہ نظر آنے پر مندرجہ ذیل کمیکلز میں سے کسی کا استعمال کریں امامیکٹن بنزو ئیٹ 200 ملی لیٹر یا لیفینو ران 150 ملی لیٹر یا والیم فلوکسی 40 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی استمعال کریں

Anaaj goli available with reasonable price....
08/04/2022

Anaaj goli available with reasonable price....

میکسی گریز ھائبرڈ چارہ ( جوار ) غذائیت سے بھرپوراضافی مٹھاس کے ساتھ پانچ سے چھ کٹائی دسمبر تک چلےکم خرچے میں بھرپور فائد...
01/02/2022

میکسی گریز ھائبرڈ چارہ ( جوار )
غذائیت سے بھرپور
اضافی مٹھاس کے ساتھ پانچ سے چھ کٹائی دسمبر تک چلے
کم خرچے میں بھرپور فائدہ آٹھائیں
رابطہ نمبر 03018680785
مدثرٹریڈرزاوچشریف
03134010610

Address

Uch Sharif Municipality
63410

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

03018680785

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muddasir Trader's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muddasir Trader's:

Share