Wazirabad City Of Cutlery

Wazirabad City Of Cutlery wazirabad is the Famous City For Cutlery items and knows as city of Cutlery

02/09/2026

Celebrating my 9th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

02/09/2026
نظام آباد وزیرآباد کا ایک ایسا تاریخی علاقہ جس نے مغل، سکھ، انگریز اور پاکستان کے ادوار اپنی آنکھوں سے دیکھےوزیرآباد کی ...
19/07/2026

نظام آباد وزیرآباد کا ایک ایسا تاریخی علاقہ جس نے مغل، سکھ، انگریز اور پاکستان کے ادوار اپنی آنکھوں سے دیکھے

وزیرآباد کی تاریخ صرف بازاروں اور قدیم عمارتوں تک محدود نہیں، بلکہ اس کے ہر محلے کی اپنی ایک الگ داستان ہے۔ انہی میں سے ایک تاریخی علاقہ نظام آباد ہے، جسے مغل شہنشاہ جہانگیر کے دور میں نظام الدین خان مغل نے آباد کیا۔ نظام الدین خان اپنی غیر معمولی فنی صلاحیت، تعمیراتی مہارت اور ریاضی دانی کی وجہ سے شہنشاہ جہانگیر کے خاص مقربین میں شمار ہوتے تھے، جنہیں "خان" کا خطاب بھی عطا کیا گیا۔

روایت کے مطابق انہوں نے یہاں ایک شاندار نظام باغ تعمیر کروایا، جسے دریائے چناب سے نکالی گئی نہر کے ذریعے سیراب کیا جاتا تھا۔ یہ باغ اندرونی باولی سے لے کر موجودہ جلال پورہ تک پھیلا ہوا تھا، مگر وقت کی گرد نے اس کی بیشتر نشانیاں مٹا دیں۔

سلطنتِ مغلیہ کے زوال کے بعد افغان حملوں نے اس بستی کو شدید نقصان پہنچایا، مگر رنجیت سنگھ کے دور میں نظام آباد نے دوبارہ زندگی پائی اور یہ برصغیر میں دستکاری، اسلحہ سازی اور کٹلری کی صنعت کا ایک اہم مرکز بن گیا۔ یہاں تیار ہونے والی تلواریں، نیزے، خنجر، چاقو، بندوقیں اور دیگر ہتھیار پورے ہندوستان میں اپنی مثال آپ سمجھے جاتے تھے، جبکہ مقامی تاجروں کی دکانیں جالندھر سمیت مختلف شہروں میں قائم تھیں۔

برطانوی دور میں نظام آباد کی صنعتی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہاں ریلوے لائن اور ریلوے اسٹیشن قائم کیا گیا۔ 1870ء میں اس بستی میں 415 مکانات، 50 دکانیں اور تقریباً 1,494 افراد آباد تھے۔

نظام آباد صرف صنعت کا مرکز ہی نہیں بلکہ علم، مذہب اور ثقافت کا بھی گہوارہ رہا۔ یہاں موجود عالمگیری مسجد آج بھی مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔ اسی علاقے سے گزرنے والا دھونکل روڈ صدیوں تک قافلوں، تاجروں، صوفیا اور زائرین کی گزرگاہ رہا۔ بیساکھی، دیوالی، بسنت اور "قدموں کا میلہ" جیسے تہوار بھی اسی علاقے کی پہچان تھے

آج بھی نظام آباد وزیرآباد کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں سے تیار ہونے والی کٹلری، چاقو، خنجر، تلواریں، چمڑے کی جیکٹس، کوٹ اور دیگر مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں، جبکہ اس علاقے کے کئی صنعتکار امریکہ، برطانیہ، فرانس، کویت اور دیگر ممالک میں اپنے کاروبار کو وسعت دے چکے ہیں

وقت نے اگرچہ نظام آباد کا طرزِ زندگی بدل دیا ہے، مگر اس کے کاریگروں کا ہنر، محنت اور شناخت آج بھی زندہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نظام آباد صرف وزیرآباد کا ایک محلہ نہیں بلکہ اس شہر کی تاریخی، صنعتی اور ثقافتی شناخت کا ایک روشن باب ہے۔

اگر آپ کو وزیرآباد کی تاریخ سے متعلق ایسی مزید مستند معلومات پسند ہیں تو پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے شہر کے تاریخی ورثے سے آگاہ ہو سکے۔

20/02/2026
سندر انڈسٹریل سٹیٹ ایکسپو لاھور 2026 کے موقع پر صوبائ منسٹر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین   کا وزیرآباد ھنٹنگ ایسوسی ایشن کا...
19/02/2026

سندر انڈسٹریل سٹیٹ ایکسپو لاھور 2026 کے موقع پر صوبائ منسٹر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین کا وزیرآباد ھنٹنگ ایسوسی ایشن کا سٹال وزٹ کے موقع پرچئیرمین ندیم وڑائچ ، ایاز چاند راجپوت اور ابرار نعیم نے گفٹ پیش کیا۔

Address

Wazirabad
52000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wazirabad City Of Cutlery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share