ابرار احمد اجنبی

ابرار احمد اجنبی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ابرار احمد اجنبی, Business service, Jeddah.

27/05/2019

زما لو یہ گناہ دا دہ چہ زہ کم عقل یم
کراچی میں الطاف حسین کے سیاسی اختلاف میں پشتون کو آگے کرکے مروا تے رہے کون؟
زما لو یہ گناہ دادہ چہ زہ کم عقل یم
سوات آپریشن، باجوڑ آپریشن، وزیرستان آپریشن ،بونیر آپریشن، وانا آپریشن، میں پشتونوں کے سروں سے فٹبال کھیلنے والے غیر ملکی ایجنٹوں کے حق میں کون سی پارٹی نے پشتونوں کا 12 کروڑ ڈالر میں سودا کیا؟
زما لو یہ گناہ دادہ چہ زہ کم عقل یم
کتاب کے نام پر ووٹ لئے اور پانچ سالہ کارکردگی زیرو
زما لویہ گناہ دادہ چہ زہ کم عقل یم
آج جب الحمد للہ الحمد للہ پورے پاکستان میں اور خاص طور پر صوبہ خیبر پختون خواہ میں امن آچکا ہے تو میں محسن داوڑ، علی وزیر جبران ناصر، منظور پشتین، گلالئ جیسے غدار لوگ جوکہ امریکی دیہاڑی باز ہیں راء کے ایجنٹ ہیں سی آئی اے کی مددگار ہیں امریکہ افغانستان سے بحفاظت نکل جائے اور کشیدگی بڑھ جائے جیسے آپریشن کے حصہ دار ہیں ان لوگوں کو غیر ملکی میڈیا سپورٹ کر رہا ہے
منظور پشتین پاکستان کے خلاف اپنے ویڈیو پیغامات میں پاکستان کے خلاف پاک فوج کے خلاف نیٹو افواج کو کارروائی کے لئے دعوت دیتا ہے
اور کچھ دیہاڑی باز پختونوں نے پاکستان آرمی پر علی وزیر کی موجودگی میں حملہ کیا تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ پاکستان آرمی پشتونوں کو مار رہی ہے
محسن داوڑ کا ٹویٹ موجود ہے جس میں محسن داوڑ ڈرون حملوں کو وزیرستان کے لوگوں کے لئے اچھا بتاتارہاہے
پشتونوں کو بیچا جاتا ہے
پشتو کارڈ کھیلا جاتا ہے
کیونکہ ہم پشتون اپنے آپ کو مظلوم اور کمزور سمجھ کر ان جیسے کچھ غداروں کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور پھر جب ان لوگوں کا سیاسی مقصد پورا ہوتا ہے تو یہ لوگ گم ہو جاتے ہیں
کاش کہ علی وزیر مجھے کشمیر میں انڈین آرمی سے لڑنے کا کھتا،
کاش کہ محسن داوڑ مجھے فلسطینی ماؤں بہنوں کی عزت بچانے کا کہتا،
کاش کہ منظور پشتین مجھے رآء کے خلاف بولنے اور لڑنے کا کھتا،
کاش کہ میں افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف لڑتا
مگر افسوس جس پاکستان کے فوجیوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کو بچایا مجھ پشتون کو کہا جاتا ہے کہ اپنی پاک فوج کے خلاف لڑو
یہ لوگ صرف ڈالر کو پہچانتے ہیں وطن فراموش لوگ ہیں
مزید اب ڈالر میں فروخت نہی ہونا ہم نے پشتونوں نے
پشتونوں آپنے آپ کو پہچان کر جیو
خدارا پختونوں زان اوپیجنئ
زما لویہ گناہ دادہ چہ زہ کم عقل یم، زہ جزباتی یم ،زہ خددارا یم زہ پختون یم زہ پاکستانے یم زہ دہ پاک فوج ملگرے یم
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد
پختون پائندہ آباد
ابرار احمد اجنبی
27/5/2019

20/05/2019

جنیوا(سید مظفرحسین بخاری+سٹیٹ ویوز)عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے سٹیٹ ویوز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ نے پہلے مرحلے میں پاکستان کے اندر کرنسی کی جنگ شروع کردی ہے ۔جس میں پاکستانی روپےکی قیمت کم کرکے ڈالر 250 تک لیجانے کیلئے سی آئی اے متحرک ہوچکی ہے ۔

گزشتہ دودنوں میں راتوں رات سرمایہ کاروں کے ذریعے بڑی رقوم کی منتقلی کرکےملک میں معاشی بدحالی پیدا کرنا مقصود تھا جس کےلئے سی آئی اے نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے حکومت پر دباو ڈالنے کی بھرپور کوشش کی جو کہ نہ صرف حکومت بلکہ ریاست پاکستان کےخلاف ایک بہت بڑی سازش ہے ۔ ترکی میں بھی یہی عمل کیا گیا تھا۔جس کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

فیصل محمد کا کہناہےکہ پاکستان میں پلان بی شروع ہوچکا ہے ۔ جس میں مہنگائی کا طوفان بڑھا کر عوام کو سڑکوں پر لانا مقصود ہے جس کےلئے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کا عید کےبعد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان سامنے آیا ہے ان تمام محرکات کے پیچھے بھی سی آئی اے کا ہاتھ ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا مقصد ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا ہے ۔فیصل محمد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لوگ سڑکوں پر نکلیں گے تو ساتھ ہی پی ٹی ایم ،دہشتگردوں ، سیاسی جماعتوں کی عسکری ونگزکو میدان میںاتارا جائےگاجو ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرکے امریکہ کو دعوت دیں کہ وہ پاکستان کا کنٹرول سنبھال لے ۔

فیصل محمد کا کہنا ہے کہ امریکہ اس طرح کا تجربہ ترکی میں کرچکا ہے جس میں ناکام ہوگیا کیونکہ ترک قوم نے ڈالر جلا کر امریکہ کو پیغام دیدیا تھاکہ وہ اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ فیصل محمد کا کہنا ہےکہ اس موجودہ حالات میں ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا مقصد نہیں کہ ایران کےساتھ جنگ کی جائے بلکہ پاکستان کو گھیرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔۔۔کیونکہ اسرائیل کو کسی ملک سے خطرہ ہے وہ پاکستان سے ہے اوراسرائیل سمجھتا ہے کہ پاکستان میں انتشار کی کیفیت اسرائیل کی کامیابی ہے ۔

فیصل محمد کا کہناہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر ملک کاپورا نظام بدلیں گے بجائے اس کے کہ وہ نظام بدلیں انہوںنے صرف چہرے ہی بدلے ہیں ۔عدلیہ سے لیکر بیوروکریسی اور سفارتخانوں تک وہی پرانے لوگ کام کررہے ہیں۔ جن کو تبدیل کیا جانا نہایت ضروری تھا لیکن عمران خان ایسا کرنے میں ناکام ہوئے ۔ عدلیہ نے کرپٹ مافیا کو ریلیف دے کر بہت وقت دیا جس کا نوازشریف ،زرداری اورڈالر مافیا نے فائدہ اُٹھایا ۔ کیونکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ، اچکزئی ، اسفند یار ولی ،مولانا فضل الرحمن اس نظام کا حصہ ہیں اور عدالتیں اس نظام کو سپورٹ کررہی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی حکومت میں ان لوگوں کی کثیرتعداد ہےجون لیگ اورپیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرکے ہیں۔

فیصل محمد نے انکشاف کیا کہ امریکہ میں یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف اورزرداری کو پہلے سے بریف کررکھا تھا کہ عدلیہ سے لیکر بیوروکریسی اورسفارتخانوں تک ایسے لوگوں کو رسائی دی جائے جو مشکل حالات میں ان کا ساتھ دیں اورپھر نوازشریف اورزرداری نے میرٹ کو ثبوتاژ کرتے ہوئے ایسے ایسے لوگوں کو اداروں کے سربراہ بنایا گیا جو نہ ہی تعلیمی معیار پر پورا اترتے تھے نہ ہی کسی ادارے کی سربراہی کے حقدار تھے ۔ سنیارٹی اورمیرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کی گئیں ۔

عالمی مصالحت کار فیصل محمد کا کہنا ہے کہ احتساب بیورو کے اندر تاحال ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے حمایتی بیٹھے ہیں جو معاملات کو آگے بڑھنے نہیں دے رہے اورنہ ہی ان کرپٹ مافیا کو پکڑنے کےلئے کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی ۔جس سے جن سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں عدالتوں سے ریلیف ملنے کے ساتھ نیب نے بھی کھلی چھوٹ دیئے رکھی ۔ جو ریاست کےساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔

عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے فیصل محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے ساتھ داعش کوبھی لانچ کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے پہلے آگاہ کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ وائس آف امریکہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ داعش کا سربراہ افغانستان میں موجود ہے ۔جس کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب اسرائیل سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی کوبڑھاوادینے کےلئے سرگرم ہوچکا ہے۔ ایران پر براہ راست امریکی کارروائی سے ایران میں موجود یہودیوں کو خطرہ ہوگا ۔

دوسری جانب اسرائیل کو حزب اللہ لبنان سے براہ راست نپٹنا پڑیگا ۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام دیا کہ ایران سعودی تنازعہ کو بڑھاوا دیا جائے امریکہ ازخود ایران پر براہ راست کارروائی سے گریز کرے کیونکہ ایران کے ایک صوبے میں اسرائیلی آباد کار بہت بڑی ڈھال ہے تاہم اس صورتحال میں ایران اور سعودی اور یمن کے درمیان کوئی بڑا واقعہ جنگ پھیلا سکتا ہے تاکہ مسلمانوں کو مزید کمزور کیا جائے ۔

امریکی افواج اس جنگی صورتحال میں صرف اپنے مفادات کی نگرانی اور اہداف کیلئے علاقے میں فوج لارہی ہے۔سعودی آئل ٹینکرز پر حملے میں ایران ملوث نہیں ۔آبنائے ہرمز پر سعودی آئل ٹینکرز کو اسرائیلی ایجنٹوں نے ایرانی شناخت رکھنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تاکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ پیدا کیا ۔

05/01/2019
31/12/2018
30/12/2018

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ابرار احمد اجنبی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share