09/06/2025
باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گراؤنڈ میں لوگ موجود تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔