09/10/2026
ایک پردیسی کی پوری زندگی اسی امید میں گزر جاتی ہے کہ کچھ رقم جمع کر کے ایک دن وطن واپس جاؤں گا اور اپنا کوئی کاروبار شروع کرکے سکون کی زندگی گزاروں گا۔
اب ایک دوست اسی مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔ وہ پردیس کی طویل زندگی چھوڑ کر وطن واپس آنا اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے، لیکن موجودہ معاشی حالات، کاروباری مشکلات اور مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہے۔
آپ کے خیال میں اسے کیا کرنا چاہیے؟
کیا موجودہ حالات میں وطن واپس آکر اپنا کاروبار شروع کرنا ایک بہتر فیصلہ ہوگا، یا اسے ابھی کچھ عرصہ مزید پردیس میں رہ کر سرمایہ جمع کرنا چاہیے؟
اگر آپ خود پردیس میں رہ چکے ہیں یا وطن واپس آکر کاروبار شروع کرچکے ہیں تو اپنے تجربے کی روشنی میں ضرور مشورہ دیں۔ شاید آپ کا ایک مخلصانہ مشورہ اس دوست کے لیے زندگی کا ایک اہم فیصلہ آسان بنا دے۔