Balochistan Insight

Balochistan Insight https://x.com/BalochInsight Platform focused on news, updates, and insights about Balochistan, covering topics like politics, culture, and human rights.
(1)

07/09/2026

افغانستان میں غلغلہ برپا ہے کہ ایک سعودی کمپنی تیل و گیس کی تلاش کے لیے 200 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدہ 25 سال کے لیے ہے۔ ذرا موازنہ کیجیے: صرف 2022 میں افغانستان نے تقریباً 476 ملین ڈالر کا کوئلہ برآمد کیا تھا، جس کا 99 فیصد پاکستان نے خریدا۔ اس تجارت میں مزید کئی گنا بڑھنے کی گنجائش بھی موجود تھی۔ برادروں کو کوئلے کی بجائے تشکیلیں بھیجنے کا شوق ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کی شامت کا وقت آگیاوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل...
07/09/2026

بلوچستان میں دہشتگردوں کی شامت کا وقت آگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی ہے
بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
فیصل نصیر بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

01/09/2026

پیسے خود کھاتے ہیں اور رونا ہماراحق کہاں
ضلع جعفرآباد کے ڈاکو میر محمد صادق عمرانی کی عجب کرپشن کی غضب کہانی 80 کڑور روپے کے 34 پراجیکٹ حاصل کیے لیکن کام صرف 29 فیصد، باقی رقم جیب میں

31/08/2026

نہتی خواتین کو ہراساں کرنا اور بزرگوں کو دھمکانا کوئی مزاحمت نہیں، خالص بزدلی ہے۔ خیرآباد مند کی خواتین نے واضح کر دیا کہ اپنے ہی لوگوں کو ڈرانے والے صرف دہش_ت گرد ہیں۔

23/08/2026

لاپتہ افراد کا بیانیہ: حقیقت یا دہشت گردوں کی سہولت کاری؟

زیارت آپریشن 2022 کے بعد ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے ’’لاپتہ افراد‘‘ کے پورے بیانیے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔

انجینئر ظہیر احمد بنگلزئی کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ زیارت آپریشن کے بعد انہیں ان افراد میں شمار کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا تھا۔ ان کے اہل خانہ کو ایک لاش بھی دی گئی، جسے ظہیر احمد سمجھ کر دفن کردیا گیا۔ اسی بنیاد پر ان کی ہلاکت کا بیانیہ ملک اور سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

لیکن پھر 28 جولائی 2022 کو ظہیر احمد خود زندہ سلامت میڈیا کے سامنے آگئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زیارت آپریشن میں ہلاک نہیں ہوئے تھے بلکہ بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران ایران میں گرفتار ہوگئے تھے اور کئی ماہ ایرانی حراست میں رہے۔ پاکستان واپس پہنچنے کے بعد جب گھر والوں سے رابطہ ہوا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہاں تو انہیں مردہ سمجھ کر دفن بھی کیا جا چکا ہے۔

یعنی ایک زندہ انسان پہلے لاپتہ بنا، پھر ہلاک بنا، پھر اس کی تدفین بھی ہوگئی، اور آخرکار وہ خود زندہ سامنے آگیا۔

یہ واقعہ محض ایک شخص کی غلط شناخت کا معاملہ نہیں۔ یہ سوال ضرور اٹھاتا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرستیں کس طریقہ کار کے تحت مرتب ہوتی ہیں؟ کسی شخص کی شناخت کی تصدیق کیے بغیر اسے ریاستی کارروائی میں ہلاک قرار دینے کی بنیاد کیا ہوتی ہے؟ اور اگر کسی فہرست میں شامل شخص زندہ نکل آئے تو اس غلطی کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ ظہیر احمد کے زندہ سامنے آنے کے باوجود متعلقہ حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر اختلاف برقرار رہا۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

لیکن عوام کے لیے اصل سوال پھر بھی وہی ہے:

اگر ایک شخص کو لاپتہ، پھر ہلاک اور پھر دفن شدہ ظاہر کیا جا سکتا ہے، جبکہ وہ حقیقت میں زندہ ہو، تو ’’لاپتہ افراد‘‘ کے ہر دعوے کو بغیر تصدیق کے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا بنانے کا جواز کہاں سے آتا ہے؟

ظہیر بنگلزئی کا واقعہ کم از کم یہ ضرور ثابت کرتا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں نام شامل ہونا بذاتِ خود کسی دعوے کے درست ہونے کا حتمی ثبوت نہیں۔

ہر کیس کی الگ، غیر جانب دار اور قابلِ تصدیق تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کیونکہ انسانی حقوق کے حقیقی مسئلے کو سیاسی یا دہشت گردانہ پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا خود ان لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے جو واقعی اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے OGDCL کو حکم دیا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے میر علی بگٹی کو 78 کروڑ 90 لاکھ روپے کی وا...
23/08/2026

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے OGDCL کو حکم دیا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے میر علی بگٹی کو 78 کروڑ 90 لاکھ روپے کی واجب الادا گیس رائلٹی ادا کی جائے۔

وہی نواب اکبر بگٹی جو کہتے تھے ڈیرہ بگٹی میں میرے گھر کے علاوہ کسی گھر میں گیس کنکشن نہیں ہوگا آج تک ان کی نسلیں بھی اسی روش پہ چلتے بلوچستان کے عوام کے وسائل کو حق سمجھ کر لوٹ رہے ہیں کیونکہ قانون بھی ان کا بنایا ہے، عدالتوں میں بیٹھے جج بھی ان کے من پسند ہیں۔

براہمداغ بگٹی مغرب میں بیٹھ کر بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ان سے گزارش ہے آغاز اپنے گھر سے کریں اور پہلے اپنے خاندان کا اور خود کا احتساب کریں بلوچستان کی ہر محرومی خود بہ خود دور ہوجائے گی۔

بی ایل اے کے آپریشن ہیروف 3.0 کے لیئے مجید برگیڈ کی اہم کمانڈر کی تصویر منظر عام پر آگئی، اس خاتون خودکش بمبار نے کمانڈر...
23/08/2026

بی ایل اے کے آپریشن ہیروف 3.0 کے لیئے مجید برگیڈ کی اہم کمانڈر کی تصویر منظر عام پر آگئی، اس خاتون خودکش بمبار نے کمانڈر شہناز سے ٹریننگ حاصل کی، اب یہ نہیں معلوم یہ کس ٹارگٹ کو نشانہ بنائے گی۔
یہ تصویر تب تک پبلک نہیں ہوگی جب تک یہ کوئی غلط اقدام نا کرے، ہوسکتا ہے یہ واپس لوٹ کر آجائے یہی وجہ ہے اسکی شناخت کو چھپایا گیا ہے، واضح رہے اسکے فیملی ممبرز نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

بشکریہ مسٹر پاکستان

20/08/2026

گزشتہ دنوں دشت میں بی ایل ایف کے دہشتگرد آبادی کی جانب آئے تھے اور وہاں ویڈیو شوٹ کیا تھا۔
ایف سی بلوچستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کاروائی شروع کیا تھا تو یہ دہشتگرد پہاڑوں کی جانب فرار ہورہے تھے۔ ایف سی نے انکا پیچھا کیا اور انکا ایک کارندہ ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔ اس کارندے کے موبائل فون سے متعدد نازیبا ویڈیو ملی ہیں جن میں ان لڑکیوں کی ویڈیوز شامل ہیں جنہوں نے دہشتگرد تنظیم جوائن کیئے ہیں۔
مینے ہفتہ ڈیڑھ پہلے لکھا تھا ان لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنائی گئی ہیں اور انہیں دہشتگردوں نے اپنی صفوں میں شامل کرلیا ہے۔
اب ان لڑکیوں کو ایسی ہی چھوٹی چھوٹی کاروائیوں میں شامل کرکے انکو یہ تمام سرگرمیاں نارمل دکھائی جائینگی۔ کیونکہ ان کچے ذہنوں کا ناجائز فائدہ تنظیم اٹھا رہا ہے۔
Credit مسٹر پاکستانی

20/08/2026

پنجگور کے علاقے پروم پل آباد میں سورین کور کے مقام پر فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 2 کی شناخت حاضر عرف KD ولد ناصر سکنہ پروم، اور اللہ داد ولد اللہ بخش کوہی کے ناموں سے ہوئی۔

20/08/2026

مکران
بی ایل اے کے خلاف موثر کاروائی شروع

Address

Am
Cabritaberg

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share