Oriel Crop Sciences

Oriel Crop Sciences Fertilizer Buisness

  is available
23/07/2021

is available

عید الاضحی کے اس مبارک اور پُر مسرت موقع پر میں آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے الل...
21/07/2021

عید الاضحی کے اس مبارک اور پُر مسرت موقع پر میں آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے دست دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہماری اور آپ سب کی قربانیوں کو،اور عبادات کو شرف قبولیت سے نوازے،پورے عالم میں امن و امان قائم فرماۓ خصوصا اس وبائی مرض سے پوری انسانیت کی حفاظت فرماۓ۔ صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین*.

04/07/2021
10/06/2021

Qualified person's can apply with in one week

پودہ بولتا ہے اس کی زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے
10/06/2021

پودہ بولتا ہے اس کی زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے

 .عام طور پر جب ہاۂبریڈ اپورڈ مرچ پر جب فروٹنگ آجاتی ہے تو فارمر ریلیکس ہو جاتا ہے. اور ساری توجہ فنگس اور کیٹوں کے کنٹر...
25/05/2021

.

عام طور پر جب ہاۂبریڈ اپورڈ مرچ پر جب فروٹنگ آجاتی ہے تو فارمر ریلیکس ہو جاتا ہے. اور ساری توجہ فنگس اور کیٹوں کے کنٹرول کی طرف کر لیتا ہے. اس مرحلہ پر خوراک کی طرف متوجہ نہیں ہوتا. اس سے دو طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

(1) نباتاتی بڑھوتری بہت کم ہونا. جس کی وجہ سے مرچ دوسری فروٹنگ کی تیاری نہ ہونے کے برابر ہوتی یے.

(2) پھل زیادہ ہونے کی وجہ سے فروٹ کا ساۂز چھوٹا رہ جانا, جس سے چوناۂی کا وزن کم ہوتا ہے.
اس سے شروع کی اچھی فصل ہونے کے باوجود کل پیداوات متاثر ہوتی ہے. اس پر قابو پانے کیلیے درج ذیل کام کریں.

¤ فصل کو ایک پانی چھوڑ کر ناۂٹروجنی اور فاسفورسی کھادیں مناسب مقدار میں دیتے رۂیں.

¤ پھل کے ساۂز کو برھانے کےلیے فصل پر فولیر خوراک کا سپرے کریں.
فولیر کے لیے کچھ سفارشات جو اچھے رزلٹ کی ضامن ہیں.

(1) این پی کے 500گرام + اماۂنو ایسڈ 300 ملی لیٹر + جبریلیک ایسڈ 10 گرام. کے 8 دن کے وقفہ سے دو سپرے
یا
(2) یوریا 1 کلوگرام + پوٹاش 30% 1 لیٹر+ زنک 100گرام + بوریک ایسڈ 100گرام دو سپرے
یا
این پی کے 1کلوگرام+ اماۂنو ایسڈ 500ملی لیٹر. دو سپرے

اس طرح آپ کی فصل کی بڑھوتری بھی ہوتی رہے گی اور پھل کا ساۂز بھی اچھا ہوگا.

اللہ تعالی آپکے رزق میں برکت ڈالیں. آمین.

Oriel crop seances
03008684057

Goood Morning everyone
19/05/2021

Goood Morning everyone

15/05/2021

زمین سے پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کے پودے یا فصل کو اپنی خوراکی ضرورت پوری کرنے کے لیے 13 قسم کے مختلف نیوٹرینٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں فاسفورس نائٹروجن پوٹاش زنک سلفر کیلشیئم میگنیشیئم بوران آئرن کاپر میگنیز وغیرہ شامل ہیں۔ جب ان نیوٹرینٹس کی کمی زمین میں واقع ہوتی ہے تو ہم اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف قسم کی کیمیائی کھادیں استعمال کرتے ہیں۔ اصل میں ہم نے ان نیوٹرینٹس کو مختلف کھادوں کا نام دیا ہے جیساکہ ڈی اے پی یوریا نائٹروفاس وغیرہ۔

یہ پودے کے لیے کیوں ضروری ہے۔

***فاسفورس***

یہ پودے کے لیے سب سے اہم نیوٹرینٹ ہے یہ جڑ بنانے پھل بنانے سیلوال بنانے قوت مدافعیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیسٹ کو کنٹرول کرنےکے بھی کام آتا ہے۔

***نائٹروجن***
یہ بھی ایک اہم نیوٹرینٹ ہے جو کہ پودے کا قد بڑھانے ویجیٹیٹو گروتھ نئی شاخیں نکالنے اور نئے پتے بنانے کے لیے اہم ترین ہے۔

***پوٹاش***
پوٹاش پودے کے پھل پھول کے لئے نہایت ہی ضروری ہے پھل کا سائز اس کی گروتھ اور اس کے ذائقہ کا دارومدار پوٹاش پر ہی ہے۔

***کیلشیم***
پودے کی جڑ تنے پتے پھل پھول بننے کے لئے خلیہ کی ضرورت ہوتی ہے بہت سے خلیات مل کر جسم بناتے ہیں کیلشیم خلیہ بنانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ کیلشیئم کے بغیر پودے کا وجود عمل میں نہیں آسکتا تو بے جا نہ ہوگا

***میگنیشیم***
مگنیشیم پودے کی خوراک بنانے کے عمل کو تیز کرتا ہے یعنی خوراک کو پودے کے ہر حصے میں پہنچانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔

***سلفر ***
سلفر پیسٹ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پودے میں خوراکی عمل کو تیز کرنے کا بھی سبب بنتا ہے۔زمین کا پی ایچ کم کرنے میں مددگار ہے۔

***زنک* **
زنک پودے کو موسمی اثرات سے بچانے جڑ کو مضبوط کرنے پیسٹ کو کنٹرول کرنے اور قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

***بووران***
بووران پودے پر بارآوری کیرے کو روکنے پھل بنانے بیج بنانے اور فنگس کو روکنے کے کام آتا ہے۔

***کاپر ***
کاپر پودوں میں فنگس اور کیڑوں مکوڑوں کے حملوں سے بچانے کے لیے مددگار ہے۔

***آئرن***
آئرن پودوں میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے مختلف بیماریوں کو روکنے میں پودے کی مدد کرتا ہے جیساکہ جھلساو وغیرہ

***کلو رائیڈ ***
ہوا میں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ لےکر پتوں کے ذریعے پودے کو دینا اور آ

السلام وعلیکم ہائبرڈ مرچ کے کاشتکار متوجہ ہوںہائبرڈ مرچ میں آج کل روٹ راٹ (فنگس) کا مسلئہ تیزی سے آ رہا ہے اس کے بہترین ...
01/05/2021

السلام وعلیکم
ہائبرڈ مرچ کے کاشتکار متوجہ ہوں
ہائبرڈ مرچ میں آج کل روٹ راٹ (فنگس) کا مسلئہ تیزی سے آ رہا ہے اس کے بہترین اور جلدی تدارک کیلئے
دئیے گئے چند اہم پوائینٹس نوٹ فرمائیں۔۔
1..سب سے پہلے اگر مرچ کو مٹی لگوانی ہے تو مٹی لگا ئیں۔اور اگر مٹی لگوا لی ہے تو پھر رہنے دیں۔۔
2..کلورپائیریفاس 1.5 لیٹر یا ناکر (کلورپائیریفاس+فپرونل) 1 لیٹر اور پوچنگ سٹار ( کاسوگامائیسین+ کاپراکسی کلورائیڈ) 500گرام ،تھائیوفینیٹ میتھائیل 800 گرام ، فوسیٹائیل ایلومینیئم 500 گرام ،شنکار ایف ایم سی ،نیلا تھوتھا 2کلو گرام یا پھر بائیو میجک 750 گرام ساتھ ملا کر فلڈ کریں اور اچھی طرح سے پانی لگا دیں۔۔
3..اگر کلورپائریفاس یا ناکر ( کلورپائیریفاس+ فپرونل) خرچ میں زیادہ لگے تو
(فوریٹ+کاربوفیوران) 10 کلو گرام کھیلیوں میں کیرا کروا کر پھر اوپر دئیے گئے فیجیسائیڈز میں سے کوئی ایک فنجیسذئیڈ ڈرم کے ذریعے بذریعہ آبپاشی فلڈ کر دیں۔۔۔
4.. اگلا پانی یا تو خالی دے دیں یا پھر اوپر دئیے گئے فیجیسائیڈز میں سے کوئی ایک فنجیسذئیڈ فلڈ کر دیں۔۔
4..جب روٹ راٹ (جڑ کی فنگس) کا مسلئہ شروع ہو جائے تو 2-3 پانی کوشش کریں خالی لگوائیں اور پوائینٹ 2٫3 کو فالو کریں۔۔
نوٹ:: جب روٹ راٹ ( جڑ کی فنگس) کا مسلئہ شروع ہو جائے تو کوشش کریں فرٹیلائزرز کا استعمال روک کر روٹ راٹ کا مسلئہ حل کریں۔۔
باقی
اللہ پاک بہتر رزق دینے والا ہے۔۔
جزاک اللہ

صبح بخیر زندگی
24/04/2021

صبح بخیر زندگی

Address

House No 35 Near Ayub Chowk Karbla Road Model Town B Bahawallpurr
Bahawalpur

Telephone

+923008684057

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oriel Crop Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Oriel Crop Sciences:

Share