Sahara Customs Clearing Agency / Sahara Trading Company.

Directions Website

Sahara Customs Clearing Agency / Sahara Trading Company. Importer & Exporter, Customs Clearance, Frieght Forwarding, Afghan Transit Trade Agency, Contractor. www.saharacustoms.com

04/10/2026

Sarhad Chamber of Commerce & Industry What is going on in Peshawar Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development and Management Company

                    Sarhad Chamber of Commerce & Industry What is going on in Peshawar
17/09/2026

Sarhad Chamber of Commerce & Industry What is going on in Peshawar

11/09/2026
11/09/2026

What is going on in Peshawar Sarhad Chamber of Commerce & Industry

03/08/2026

Sarhad Chamber of Commerce & Industry Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development and Management Company

03/08/2026

Sarhad Chamber of Commerce & Industry Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development and Management Company ゚

20/06/2026
04/06/2026

Sarhad Chamber of Commerce & Industry Khyber Pakhtunkhwa Economic Zones Development and Management Company What is going on in Peshawar
*خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں، حکومتِ خیبر پختونخوا کا صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کرنے کا اعلان*

پشاور: خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مسلسل جدوجہد، مؤثر نمائندگی اور گزشتہ ایک سال سے جاری سفارتی و مشاورتی کوششوں کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے کاروباری برادری کے ایک دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (Infrastructure Development Cess) کی شرح 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اہم اعلان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے صوبائی بجٹ 2026-27 کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا بھر کے چیمبرز آف کامرس کے صدور، کاروباری رہنماؤں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد یوسف آفریدی، گروپ لیڈر سید جواد حسین کاظمی، سینئر نائب صدر واجد علی شینواری، حضرت علی شینواری، سیکرٹری علی فیصل، ملاکنڈ چیمبر کے صدر انعام خان، کوہاٹ چیمبر کے صدر حاجی رشید احمد پراچہ، ویمن چیمبر آف کامرس پشاور کی صدر قرتہ العین، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز محمد اسحاق، ADG Revenue ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صلاح الدین، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ محمد توفیق، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید الامین، سمیت مختلف چیمبرز کے نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خیبر چیمبر کے صدر حاجی محمد یوسف آفریدی اور گروپ لیڈر سید جواد حسین کاظمی نے صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور تحفظات تفصیل سے پیش کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ ٹیکس شرح درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور تجارتی مسابقت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خیبر چیمبر کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد فورمز پر اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، جبکہ صوبائی حکومت کو متعدد تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں تاکہ کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنایا جا سکے اور سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

خیبر چیمبر کی سفارشات اور کاروباری برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اعلان کیا کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کر دی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت پروفیشنل ٹیکس میں بھی نمایاں کمی لانے جا رہی ہے اور اس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد تک کر دی جائے گی، جس کا مقصد کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت اور اجلاس میں شریک دیگر چیمبرز کے صدور نے صوبائی حکومت کے اس مثبت اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے نہ صرف تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ صوبے میں تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

اجلاس میں سابقہ فاٹا/پاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں وفاقی حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس کے نفاذ اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات مقامی معیشت، صنعت اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف چیمبرز کے نمائندوں نے آئندہ صوبائی بجٹ کے لیے اپنی تفصیلی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کی سفارشات اور تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز کو آئندہ صوبائی بجٹ میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ صوبے کی کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔

Address

Www. Saharacustoms. Com Office # G-36 Block A, 5th Floor New Spinzar IT Tower, Near Gul Haji Plaza University Road Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahara Customs Clearing Agency / Sahara Trading Company. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby businesses