15/07/2026
چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری ایف بی آر کا مجوزہ آسان ٹیکس نظام
ایف بی آر نے SRO 1109(I)/2026کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان اور اختیاری (Optional)ٹیکس نظام کا مسودہ جاری کر دیا ہے، جس پر عوام سے 7 دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کیے گئے ہیں۔
اہم نکات:
✅ سالانہ ٹرن اوور 2 کروڑ نہیں بلکہ 20 کروڑ روپے (PKR 200 Million) تک کے اہل دکاندار اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
✅ ٹیکس صرف 1% گراس ٹرن اوور کے حساب سے ہوگا، جبکہ کم از کم 25,000 روپے ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا۔
✅ اس اسکیم میں شامل دکانداروں کو عام طور پر آڈٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، سوائے مخصوص معاملات کے۔
✅ سیکشن 153 کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے کی ذمہ داری نہیں ہوگی، اور سیکشن 113 کی کم از کم ٹیکس کی شق بھی لاگو نہیں ہوگی۔
✅ اہل دکانداروں کو POS یا Digital Invoicing سسٹم لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
⚠️ یاد رہے کہ یہ ابھی صرف مجوزہ (Draft) اسکیم ہے، حتمی قانون نہیں۔ ایف بی آر تجاویز موصول ہونے کے بعد اس میں تبدیلی کر سکتا ہے