Camino Legal, Asesoramiento y Gestión

Camino Legal, Asesoramiento y Gestión Camino Legal, Asesoramiento y Gestión

فیملی سربراہ کو نیشنلٹی ملنے کے بعد فیملی پراسس کے ذریعے ملنے والے ریذڈنس کارڈ کی تجدید
17/06/2026

فیملی سربراہ کو نیشنلٹی ملنے کے بعد فیملی پراسس کے ذریعے ملنے والے ریذڈنس کارڈ کی تجدید

12/06/2026

📄 ¿Qué formulario necesitas para tu solicitud de regularización?

📌 EX31: si eres o has sido solicitante de Protección Internacional
📌 EX32: si te encuentras en situación administrativa irregular

👉 Descarga los formularios: https://f.mtr.cool/kduopiqpmz

28/05/2026

آج بروز جمعرات بھی عیدالاضحیٰ کے باعث ہمارا دفتر بند رہے گا۔ براہِ کرم کل جمعہ کے روز تشریف لائیں۔ عید مبارک 💐

25/05/2026

سوال: میری اوپن امیگریشن کی درخواست جمع ہو چکی، اب کیا کرنا ہے؟ 🤔📄

تفصیلی جواب: آپ کی اوپن امیگریشن کی فائل اگر کسی لیگل ایڈوائزر وکیل/خیستور کے ذریعے، ڈاکخانے میں، سیگوریداد سوسیال کے دفتر میں یا ایکسترانخیریا منسٹری میں جمع ہو چکی ہے تو اب آپ نے افواہوں اور فیک نیوز سے دُور رہتے ہوئے انتظار کرنا ہے۔ ⏳

فائل جمع ہونے کی جو رسید آپ کو دی گئی ہے، اس پر لکھے ہوئے E والے نمبر سے اپنی فائل کا سٹیٹس انٹرنیٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔ 💻

اس نمبر کے ساتھ کچھ دنوں بعد Expediente نمبر بھی ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا، اور مزید کچھ دن بعد NIE نمبر بھی ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا۔ 🆔

مگر انتہائی اہم بات یہ ہے کہ ان سب کاموں کے دوران آپ کو بار بار اپنے وکیل/خیستور کے پاس یا ڈاکخانے/منسٹری جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 🚫🏢
یہ اُس فائل کے مختلف مراحل ہیں جو خود بخود اپڈیٹ ہوتے چلے جائیں گے۔

اس سے اگلے مرحلے میں منسٹری کی جانب سے کام کا عارضی اجازت نامہ اور تاسا طلبی کا نوٹس بھیجا جاتا ہے۔ 📩

اگر آپ نے فائل اپنے وکیل / خیستور کے ذریعے جمع کروائی ہے تو یہ نوٹس وہاں آئے گا۔ اور اگر خود جمع کروائی ہے تو آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گھر میں بذریعہ ڈاک یا آن لائن آپ کو ہی ملے گا۔ 📬

جس دفتر (آبوگادو/خیستور) کے ذریعے آپ نے فائل جمع کروائی وہ اس کے بارے آپ کو آگاہ کریں گے۔ یہ بات جاننا بہت اہم ہے کہ یہ سارا کام مکمل بے ترتیبی سے ہو رہا ہے، اس لیے اگر آپ کے گھر میں رہنے والے یا کسی واقف شخص کو بعد میں فائل جمع کروانے پر بھی یہ لیٹر مل چکا ہے تو اس میں پریشان ہونے والی بات نہیں، معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔ ⚖️

جس لیگل ایڈوائزر کے ذریعے آپ نے اپنی فائل جمع کروائی ہے، اگر اُن کو تاسا کی ادائیگی شروع میں ہی کر چکے ہیں تو وہ آپ کا تاسا خود ادا کر دیں گے۔ اور جنہوں نے آپ سے شروع میں تاسا نہیں لیا، وہ آپ کو آگاہ کریں گے تاکہ آپ اُن سے تاسا لے کر بینک میں اداء کرسکیں۔ 🏦

تاسا کے ساتھ آنے والا کام کا عارضی اجازت نامہ، آپ کو سپین بھر میں کام یا کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 💼
یہ بات یاد رہے کہ اس کاغذ کے ذریعے ہی کام یا کاروبار کرنا ہوگا، یعنی اس پر فی الحال ریذڈنس کارڈ جاری نہیں ہونا۔

کام کرنے کا عارضی اجازت نامہ ملنے کے چند روز بعد سیگوریداد سوسیال کی طرف سے آپ کے لیے خود بخود سیکورٹی سوشل نمبر بھی جاری کر دیا جائے گا اور وہ آپ کو بذریعہ ڈاک آپ کے گھر بھیجا جائے گا۔ 📮

نمبر جاری ہونے کے کچھ دن بعد خیستوریا کا کام کرنے والے دفاتر خود بھی یہ نمبر آپ کو فراہم کر سکتے ہیں۔ یعنی اس حوالے سے کوئی پریشانی والی بات نہیں۔ 👍

تاسا جمع کروانے اور منسٹری کو بھیجنے کے بعد اُوتیکس کی جانب سے آپ کی درخواست کی تفصیلی پڑتال ہوگی، اگر فائل میں غلطیاں ہیں، یا کوئی کمی ہے تو اس کی وضاحت یا مزید ڈاکومنٹس طلب کیے جائیں گے اور اس کے بعد اس پر حتمی فیصلہ آئے گا۔ 🔍

اگر آپ کے کاغذات پاس ہوجاتے ہیں تو کیا کرنا ہے؟ ✅

اگر کاغذات پاس ہو جاتے ہیں اور آپ پہلے اسائلم کے درخواست نہیں تھے، تو پھر آپ نے براہِ راست پولیس سٹیشن جا کر ریذڈنسی کارڈ کے لیے فنگر پرنٹ دینے ہونگے۔ 👮‍♂️🖐️

اور اگر آپ پہلے اسائلم کے درخواست گزار رہے ہیں تو اوپن امیگریشن کی درخواست پاس ہونے پر پہلے اُس اسائلم کو چھوڑنے کا پراسس کرنا ہوگا، یقیناً مختصر سا پراسس ہوگا، اس کے بعد آپ ریذڈنسی کارڈ کے لیے فنگر پرنٹ دے سکیں گے۔

کونسی فائلیں پاس نہیں ہونگی؟ ❌
جن درخواست گزاروں کا کریمنل ریکارڈ ہے، جرائم میں ملوث ہیں، مُلک کی سیکورٹی کے لیے یا صحتِ عامہ کے لیے خطرناک لوگ ہیں، اُن کی درخواستیں پاس نہیں ہونگی۔

جو لوگ سپین میں 31 دسمبر 2025 سے اپنی موجودگی ثابت نہیں کر سکیں گے، اُن کی درخواستیں بھی پاس نہیں ہونگی۔

جن لوگوں کے نام دوسرے یورپین ممالک کی طرف سے SIS میں شامل کیے گئے ہیں، اُن میں سے بھی اکثر کی درخواستیں پاس نہیں ہو پائیں گی۔

نوید احمد اندلسی ✍️

Dirección

Carrer Nou De Dulce, 3-bajos
Barcelona
08001

Horario de Apertura

Lunes 11:00 - 15:00
16:30 - 19:30
Martes 11:00 - 15:00
16:30 - 19:30
Miércoles 11:00 - 15:00
16:30 - 19:30
Jueves 11:00 - 15:00
16:30 - 19:30
Viernes 11:00 - 15:00
16:30 - 19:30

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Camino Legal, Asesoramiento y Gestión publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir

Categoría